کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹی ٹونٹی میں وکٹ کھوئے بغیر بڑا ہدف حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

ہفتہ 8 اپریل 2017 15:38

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹی ٹونٹی میں وکٹ کھوئے بغیر بڑا ہدف حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
کولکتہ ۔ 08 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2017ء) کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بغیر وکٹ کھوئے بڑا ہدف حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، نائٹ رائیڈرز نے رواں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن میں گجرات لائنز کے خلاف میچ میں 184 رنز کا ہدف 14.

(جاری ہے)

5 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل ٹی ٹونٹی میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان بڑا ہدف حاصل کرنے کا اعزاز پرتھ سکارچرز کے پاس تھا، سکارچرز نے 2015ء میں بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں میلبورن رینی گیڈز کے خلاف میچ میں 171 رنز کا ہدف حاصل کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جبکہ آئی پی ایل میں وکٹ کھوئے بغیر بڑا ہدف حاصل کرنے کا اعزاز ممبئی انڈینز کے پاس تھا، ممبئی نے 2012ء میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں 163 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

وقت اشاعت : 08/04/2017 - 15:38:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :