سرفراز خان نے مسٹر خیبر پختونخواکا ٹائٹل اپنے نام کیا،جبکہ افتخار خان نے مسٹر پشاور کا اعزازجیت لیا

ہفتہ 8 اپریل 2017 19:16

سرفراز خان نے مسٹر خیبر پختونخواکا ٹائٹل اپنے نام کیا،جبکہ افتخار خان نے مسٹر پشاور کا اعزازجیت لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2017ء) پشاور میں منعقدہ مسٹر خیبر پختونخوااور مسٹر پشاور کے باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔سرفراز خان نے مسٹر خیبر پختونخواکا ٹائٹل اپنے نام کیا،جبکہ افتخار خان نے مسٹر پشاور کا اعزازجیت لیا۔اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدرا ور سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے ۔

جنہوںنے ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑیوںمیں موٹر سائیکل بطور انعام دیئے گئے ۔ا س موقع پرپاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طارق پرویز،، خیبر پختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر سہیل بن قیوم ،پشاور ایسوسی ایشن کے صدر عمران درانی اور باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام فیصل آباد میں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیتنے والامحمد یاسین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی نگرانی میں خیبر پختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے جمنازیم ہال میں کھیلے جانیوالے مسٹر خیبر پختونخوااور مسٹر پشاور کے باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں خیبر پختونخواکی ساتوں ریجن پشاور ،کوہاٹ،بنوں،مردان،ڈی آئی خان،ملاکنڈ اور ہزارہ سے سینکڑوں تن سازوں نے بھر پور تیاریوں کیساتھ حصہ لیا۔

ان مقابلوں میں ججز کے فرائض طارق پرویز،محمد یاسین مسٹر پاکستان اور نیشنل چمپئن ،کشور علی مسٹر پاکستان اور مسٹر اولمپئن،شیر شاہ سیکرٹری فاٹا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن،خان گل مسٹر سرحد،حیدر علی نے انجام دیئے ۔پشاور میں ہونیوالے مسٹر خیبر پختونخواباڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں سرفرازخان نے مسٹر خیبر پختونخواکا گراں قدر ٹائٹل جیت لیا،عبدالواحدنے جونیئر مسٹر خیبر پختونخواجبکہ افتخار خان نے مسٹر پشاور بننے کا اعزازحاصل کیا۔جبکہ مسٹر پشاور جونیئرٹائٹل کا اعزازپانے والے کھلاڑی کے نام کااعلان بعدمیںکیاجائیگا۔
وقت اشاعت : 08/04/2017 - 19:16:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :