اسپاٹ فکسنگ میں ملوث نہیں بٴْکیز کی پیشکش سے متعلق بورڈ کو بروقت آگاہ نہ کرنے کا افسوس ہے،محمد عرفان

ہفتہ 8 اپریل 2017 21:10

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث نہیں بٴْکیز کی پیشکش سے متعلق بورڈ کو بروقت آگاہ نہ کرنے کا افسوس ہے،محمد عرفان
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2017ء) سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث فاسٹ بولر محمد عرفان بکیوں سے رابطہ کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ نہ کرنے پر پشیمان نظر آتے ہیں اور اس کا برملا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

فاسٹ بالر محمد عرفان نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث نہیں رہے تاہم بٴْکیز کی پیشکش سے متعلق بورڈ کو بروقت آگاہ نہ کرنے کا افسوس ہے۔محمد عرفان نے کہا کہ پاکستان میرا فخر ہے آج میں جو کچھ بھی ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں، میںکسی قیمت پر پاکستانی وقار کے سودے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ماںاور والد کی وفات کے باعث بہت پریشان رہے جس کے باعث وہ بورڈ کو بروقت اطلاع نہیں کر پائے۔
وقت اشاعت : 08/04/2017 - 21:10:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :