بھارتی فوج نے جعلی حادثے میں کرکٹر شہید کردیا

اتوار 9 اپریل 2017 18:26

بھارتی فوج نے جعلی حادثے میں کرکٹر شہید کردیا
سری نگر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اپریل ۔2017ئ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اب کھلاڑیوں کے پیچھے پڑ گئی ، قابض فوج نے ایک اور کھلاڑی ٹریفک حادثے میں شہید کردیا ۔

(جاری ہے)

دارالحکومت سری نگر کے علاقے برین نشاط میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے تیز رفتار گاڑی کشمیری کرکٹر محمد اشرف کی کار پر چڑھادی جس کے نتیجے میں محمد اشرف موقع پرہی شہید جبکہ ساتھی ارشد احمد شدید زخمی ہوگیا۔

محمد اشرف ریاستی سطح پر کرکٹ کے کھیل میں نام حاصل کر چکے ہیں، اس سے قبل بھی بھارتی فوج2کرکٹرز اور تائیکواڈو کے ایک ابھرتے ہوئے کھلاڑی کو شہید کرچکی ہے ۔کرکٹر اشرف کے شہید ہونے کی خبر پھیلتے ہی لوگ مشتعل ہوگئے اور بھارت مخالف زبردست مظاہرے کیے، مظاہرین نے مجرم بھارتی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔

وقت اشاعت : 09/04/2017 - 18:26:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :