آزاد کشمیر کے خوبصورت کرکٹ سٹیڈیم کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھو م مچادی

اتوار 9 اپریل 2017 18:35

آزاد کشمیر کے خوبصورت کرکٹ سٹیڈیم کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھو م مچادی
مظفر آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اپریل ۔2017ئ) آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے آزاد کشمیر میں واقع کرکٹ گراﺅنڈ کی تصویر شیئر کی تو جاوید آفریدی نے گراﺅنڈ کو کرکٹ کی جنت قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مشتاق منہاس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آزاد کشمیر میں باغ کے علاقے کے ایک کرکٹ سٹیڈیم کی تصویر شیئر کی جس کو لوگوں نے خوب سراہا۔

اس تصویر کو دیکھ کر جاوید آفریدی بھی چپ نہ رہ سکے اور فوری جواب دیتے ہوئے سٹیڈیم کو کرکٹ کی جنت قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈ یا صارفین نے جب تصویر دیکھی تو وہ بھی اس گراﺅنڈ کی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے رہے اور مطالبہ کیا کہ یہاں پر بھی انٹر نیشنل میچ ہونے چاہئیں۔

وقت اشاعت : 09/04/2017 - 18:35:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :