مصباح الحق ، یونس خان کی جگہ جلد پر نہیں کی جا سکے گی، ضرورت پڑی تو سلمان بٹ کو شامل کیا جا سکتا ہے‘ انضمام الحق

پاکستانی ٹیم کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے مگر ویسٹ انڈیز سے مقابلے کو آسان نہیں سمجھنا چاہیے ‘ چیف سلیکٹر کی گفتگو

اتوار 9 اپریل 2017 20:11

مصباح الحق ، یونس خان کی جگہ جلد پر نہیں کی جا سکے گی، ضرورت پڑی تو سلمان بٹ کو شامل کیا جا سکتا ہے‘ انضمام الحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ جلد پر نہیں کی جا سکے گی، کچھ کھلاڑی اپنی کارکردگی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں ،مصباح اور یونس کا شمار بھی انہی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ،سلمان بٹ اچھا کھیل رہا ہے اوراگر ضرورت پڑی تو اسے موقع دیا جاسکتا ہے ۔

یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونس خان کو فیصلہ کرنے کا حق ہونا چاہیے اور ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ جاری ون ڈے سیریز کے متعلق کہا کہ پاکستانی ٹیم کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے مگر ویسٹ انڈیز سے مقابلے کو آسان نہیں سمجھنا چاہیے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کا انتخاب کارکردگی اور کنڈیشنز کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ احمد شہزاد نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائی، ایک سیریز میں 8 نئے لڑکے شامل کرنا آسان نہیں تھا تاہم بالرز کی کارکردگی فکر والی بات ہے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اچھے آل رائونڈرز کی کمی ہے، آخری اوورز میں رنز زیادہ ہوتے ہیں جنہیں پورا کرنا مشکل ہو جاتا ہے، ایسے کھلاڑی ہونے چاہئیںجو آخری اوورز میں تیز کھیل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں عبدالرزاق اور اظہر محمود جیسے آل رائونڈرز ہونے چاہئیں۔چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ سرفراز کو کسی قسم کا دبائو نہیں لینا چاہیے ، وہ دبائو لینے والے کھلاڑی نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سلمان بٹ اچھا کھیل رہے ہیں، وہ ہماری لسٹ میں ہیں۔
وقت اشاعت : 09/04/2017 - 20:11:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :