کیون پیٹرسن پی ایس ایل کے گرویدہ،روی شاستری اپنا سا منہ لے کر رہ گئے

اتوار 9 اپریل 2017 20:27

کیون پیٹرسن پی ایس ایل کے گرویدہ،روی شاستری اپنا سا منہ لے کر رہ گئے
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اپریل ۔2017ئ)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 2کے کامیابی کے گن پوری دنیا میں گنگنائے جا رہے ہیں اور سب سے زیادہ انٹرنیٹ پر پی ایس ایل بھارتی عوام نے ہی دیکھا ہے جو پی ایس ایل کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کھیلنے والے سابق برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن کو روی شاستری نے اپنے پروگرام میں دعوت دی جس دوران انہوں نے معروف کھلاڑی سے مختلف اقسام کے حاصل ہونےوالے تجربات کے حوالے سے گفتگو کی ،اسی دوران کیون پیٹرسن نے پی ایس ایل کے حوالے سے اپنے خوشگوار لمحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ شارجہ میں لاہور قلندر کے ساتھ ہونےوالا میچ انتہائی سنسنی خیز اور مشکل تھا لیکن ہم اس میں کامیاب ہوئے۔

کیون پیٹر سن کے منہ سے پی ایس ایل کی تعریف سن کر روی شاستری کے ’کانوں ‘سے” دھواں“ نکلنے لگ گیا اور انہوں نے فوری بات چیت کا رخ کو دوسری جانب موڑنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کیون پیٹرسن سے پوچھا کہ آپ بگ بیش لیگ بھی حال ہی میں کھیل کر آئے اس کے بارے میں بتائیں، کیون پیٹرسن نے بگ بیش پر بات کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حال ہی میں پی ایس ایل کھیلی ہے اور میں اسی پر بات کرنے جار ہاہوں،کیون پیٹرسن کی یہ بات سن کر روی شاستری خاموش ہو گئے۔

وقت اشاعت : 09/04/2017 - 20:27:04