سہیل خان کو دورہ ویسٹ انڈیز سے ڈراپ کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

پیر 10 اپریل 2017 12:43

سہیل خان کو دورہ ویسٹ انڈیز سے ڈراپ کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل ۔2017ئ)پی ایس ایل سیزن 2کے بہترین باﺅلر سہیل خان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہیں فٹنس کے میعار پر پورا نہ اترنے کے باعث ٹیم سے باہر کیا گیا ہے تاہم اب ایک نجی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ فاسٹ باﺅلر سہیل خان کو اس وجہ سے منتخب نہیں کیا گیا کیونکہ ان کا ایک کوچ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا اور انہوں نے کوچ کو کھری کھری سنادی تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سہیل خان کو قومی کوچ سے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین میچ کے دوران کہا کہ باﺅلنگ ٹھیک سے کراو¿ جس پر سہیل خان نے کہا کہ میں ٹھیک ہی کرارہا ہوں اور دونوں کے درمیان بحث ہوئی اور کوچ نے کہا میری بات مانو ورنہ دیکھ لوں گا تاہم سہیل خان نے بات نہ مانی۔بات نہ ماننے پر کوچ نے کہا کہ دیکھتا ہوں کہ تم ٹیم میں کیسے آتے ہو۔کوچ نے سہیل خان کو دھمکایا اور ٹیم سے نکالنے کا کہا جس کے بعد اب کہا یہ جارہا ہے کہ فاسٹ باﺅلر کوٹیم سے نکالنے کی وجہ فٹنس مسائل نہیں بلکہ یہ جھگڑا ہی ہے۔یاد رہے کہ سہیل خان نے پی ایس ایل میں 16 وکٹیں لی تھی مگر انہیں دورہ ویسٹ انڈیز میں کسی بھی سکواڈ میں جگہ نہیں مل سکی ۔

وقت اشاعت : 10/04/2017 - 12:43:41