اے ایچ کاردار کپ اسکول کرکٹ چیمپیئن شپ 2017ء میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا

پیر 10 اپریل 2017 21:17

اے ایچ کاردار کپ اسکول کرکٹ چیمپیئن شپ 2017ء میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2017ء) سندھ گورنمنٹ اورکراچی ریجنل کرکٹ ایسو سی ایشن کے تعاون سے کراچی کے مختلف گرائونڈز پرکھیلے گئے اے ایچ کاردار کپ اسکول کرکٹ چیمپیئن شپ 2017ء میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ نذیر حسین گلبرگ گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میںنکسر او لیول اسکول نے دی فہیم اسکول کو 6 وکٹوںسے ہرا دیا۔

دی فہیم اسکول کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35 اوورز میں 197 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ حسن مسعود نے 13 چوکوں اور 1 چھکے کی مددسے ناٹ آؤٹ 124 اور احسان علی نے 19 رنز بنائے جبکہ زوہیب مسعود اور ایزان احمدنے 36,36رنز دیکر,3 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میںنکسر او لیول اسکول کی ٹیم نی29.5اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنالئے۔شہریار علی نے 11چوکوں کی مدد سے 85اور خصر خالد نے 7چوکوں کی مدد سے 73رنز بنائے۔

(جاری ہے)

دی فہیم اسکول کے حسن مسعود(124رنزناٹ آؤٹ) اور نکسر او لیول کے شہر یار علی (85رنز) مین آف دی میچ قرار پائے۔ النادی البرہانی گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میںدی سٹی اسکول نے النادی البرہانی اسکول کو7وکٹوںسے ہرا دیا۔النادی البرہانی اسکول کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئی28.2اوورز میں149رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔شبیر علی اصغر نی3چوکوں اورکی مددسی58اورطاہر قطب الدین نی25رنز بنائے۔جبکہ نقی زیدی نے 15رنز دیکر 3اور عثمان قادر نے 38رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میںدی سٹی اسکول کی ٹیم نی19.2اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر152رنز بنالئے۔شہریار علی نی13چوکوںاور 2چھکوں کی مدد سی93اورعمیر سلیم نے 17رنز بنائے۔جبکہ عباس محمد نے 32رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 10/04/2017 - 21:17:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :