پاکستان ڈے سپورٹس فیسٹول،فائنل سندھ کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے جیت لیا

پیر 10 اپریل 2017 23:12

پاکستان ڈے سپورٹس فیسٹول،فائنل سندھ کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے جیت لیا
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2017ء) سپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے تعاون سے منعقدہ پاکستان ڈے سپورٹس فیسٹول میںکرکٹ کے فائنل میں میں سندھ کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے کوہسار کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم کو 6وکٹوں سے شکست دے دی،کھیلوں کے مقابلے صحت مند معاشرے کی علامت ہیں اسی لئے کھیلوں کے مقابلے زیادہ سے ذیادہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہارسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے چیر مین عامر کفایت نے منعقدہ کرکٹ کے فائنل کے بعد کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ بہت کام کر رہا ہے اور یہ ٹورنامنٹ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے کوہسار اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ 25اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر 219رنز بنائے کوہسار کے صفیان نے 157رنز بنائے اور ناٹ آوٹ ر ہے جبکہ سندھ اکیڈمی کے حمزہ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جبکہ جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے سندھ اکیڈمی نے دو وکٹوںکے نقصان پر 22اوور میں اسکور مکمل کر لیا، سندھ اکیڈمی کے محب نے 137رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے کوہساراکیڈمی کے ناظم اور ذولفقار نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا مین آف دی میچ محب کرار پائے ،آخر میں اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے چیرمین عامر کفایت ، میڈیم ریحانہ بھٹی ،رمیز شیخ، اصغر علی بھٹی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،اس موقع پراسرار علی چانڈیو، ناظم عباسی کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

وقت اشاعت : 10/04/2017 - 23:12:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :