اطالوی فٹبال لیگ: نپولی اور روما کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لیے

پیر 10 اپریل 2017 23:41

اطالوی فٹبال لیگ: نپولی اور روما کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لیے
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2017ء) اطالوی فٹبال لیگ میں ہونے والے مقابلوں میں نپولی اور روما کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لیے ہیں۔ اطالوی لیگ کے میچ میں نپولی نے لازیو کیخلاف زبردست کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پہلا گول 25ویں منٹ میں داغ کر برتری حاصل کی۔ اس کے بعد ٹیم نپولی نے وقفے وقفے سے مزید دو مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا جبکہ مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔ ایونٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں روما اور بلونا کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ دونوں کے درمیان یکطرفہ کھیل روما کے حق میں تین صفر کے سکور پر ختم ہوا۔
وقت اشاعت : 10/04/2017 - 23:41:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :