تیسرا ون ڈے ،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 234رنز کا ہدف دےدیا

منگل 11 اپریل 2017 22:21

تیسرا ون ڈے ،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 234رنز کا ہدف دےدیا
گیانا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11اپریل ۔2017ئ) تین ون ڈے میچز کے فیصلہ کن مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 234رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے شہر پروویڈنس میں کھیلے جارہے فیصلہ کن معرکے میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ٹاس کے بعد بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ تھوڑی دیر کے لیے روکنا پڑا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوز اور والٹن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں کھلاڑی 40 رنز کے مجموعی سکور پر بالترتیب 16 اور 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کیرن پاول اور شائی ہوپ میدان میں اترے تاہم پاول 23 رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے۔ جیسن محمد اور شائی ہوپ نے چوتھی وکٹ کے لیے 131گیندوں پر 101رنز کااضافہ کیا جس کے بعد جیسن محمد59رنز بنا کر جنید خان کا دوسرا شکار بنے ۔

(جاری ہے)

11رنز بنانے والے جوناتھن کارٹر شاداب خان کو اونچا شاٹ لگانے کی کوشش میں بولڈ ہوئے جبکہ شائی ہوپ 71رنز بنا کر شاداب خان کا دوسرا شکار بنے ،کپتان جیسن ہولڈربھی کچھ خاص نہ کر سکے اور 12رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔ ویرا سیمی پرماﺅل 8اور دوندرا بشوبغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے اور ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 233رنز بنائے۔پاکستان کے لیے عامر ، شاداب اور جنید خان نے دو ،دو جبکہ حسن علی اور عماد وسیم نے ایک ،ایک شکار کیا۔

میچ کیلئے ویسٹ انڈین ٹیم نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے الزاری جوزف کی جگہ ویراسیمی پرماﺅل کو کھلایا ہے جبکہ پاکستان نے گزشتہ میچ کی فاتح الیون کو برقرار رکھا ہے۔ پاکستان اگر یہ میچ ہارا تو اسے ممکنہ طور پر ورلڈ کپ 2019ءکھیلنے کے لیے کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلنا پڑے گا ۔واضح رہے ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 1991 ءمیں پاکستان کو ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی، دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف 26 سالہ ریکارڈ کا دفاع کرے گا یا ویسٹ انڈیز اس ریکارڈ کو مزید طویل ہونے سے روکے گا۔

وقت اشاعت : 11/04/2017 - 22:21:49