ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ چیمپئن شپ

ْمعروف ریسلر اور سابق چیمپئن رومن رینز بر آن اسٹرومین کے ہاتھوں زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے

بدھ 12 اپریل 2017 14:34

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ چیمپئن شپ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر اور سابق چیمپئن رومن رینز بر آن اسٹرومین کے ہاتھوں زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔یہ واقعہ گزشتہ شب ڈبلیو ڈبلیو ای کے شو منڈے نائٹ را کے دوران پیش آیا جب برائوناسٹرو مین نے رومن رینز پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک انٹرویو دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رومن رینز اس حملے سے کافی زخمی ہوئے ہین اور انہیں پسلیوں اور کندھے پر انجریز کا سامنا ہے۔ بران اسٹرو مین نے رومن رینز پر گزشتہ شب متعدد بار حملہ کیا اور انہیں میزوں پر اٹھا کر مارا، کریٹ پر پاور سلیم کا دبائو لگایا، انہیں سامان سے بھرے ڈیک پر دے مارا اور اس ایمبولینس کو بھی الٹ دیا جس کے اندر رومن رینز کو لے جایا جارہا تھا، جو آپ نیچے ویڈیو میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 12/04/2017 - 14:34:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :