آسٹریلوی ویمنزکرکٹ ٹیم کے کوچ میتھیوماٹ کے معاہدے میں3 برس کی تجدید ،2020تک ذمہ داریاں سرانجام دیں گے

بدھ 12 اپریل 2017 14:35

آسٹریلوی ویمنزکرکٹ ٹیم کے کوچ میتھیوماٹ کے معاہدے میں3 برس کی تجدید ،2020تک ذمہ داریاں سرانجام دیں گے
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء)کرکٹ آسٹریلیا نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ میتھیوماٹ کے معاہدے میں تین برس کی تجدید کر دی جس کے تحت ماٹ 2020ئ سیزن کے آخر تک ویمن ٹیم کی کوچنگ جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا نے رواں برس شیڈول آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈکپ اور انگلینڈ ویمن کے خلاف ایشز سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے میتھیوماٹ کے معاہدے میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔ میتھیوماٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا حکام کے اعتماد پر ان کا مشکور ہوں، کوشش ہو گی کہ ان کی توقعات پر پورا اتروں۔ ۔
وقت اشاعت : 12/04/2017 - 14:35:22