بارسلونا کے برازیلین اسٹار نیمار پر3میچز کی پابندی عائد ہوگئی

بدھ 12 اپریل 2017 14:43

بارسلونا کے برازیلین اسٹار نیمار پر3میچز کی پابندی عائد ہوگئی
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء) بارسلونا کے برازیلین اسٹار نیمار پر3میچز کی پابندی عائد ہوگئی۔نیمار3میچز کی پابندی کے باعث اب اسپینش لیگ میں روایتی حریف رئیل میڈرڈ کے خلاف 23 اپریل کو شیڈول اہم ترین معرکے میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

نیمارکو مالاگا سے میچ کے دوران ریڈ کارڈ دکھایا گیا، ایک میچ کی پابندی تو آٹومیٹک طور پرعائد ہوئی جب کہ باقی 2 میچز کی پابندی فیلڈ سے باہر جاتے ہوئے آفیشلز پر طنزیہ جملے کسنے کی پاداش میں لگی۔واضح رہے ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی پربھی معاون ریفری کی بے عزتی کرنے کی پاداش میں فیفا کی جانب سے 4 میچز کی پابندی اور8100 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 12/04/2017 - 14:43:09