سٹیو او کیف پر پابندی اور جرمانے کی اصل وجہ سامنے آگئی

بدھ 12 اپریل 2017 17:03

سٹیو او کیف پر پابندی اور جرمانے کی اصل وجہ سامنے آگئی
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12اپریل ۔2017ئ)آسٹریلوی ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر سٹیو اوکیف پر 20ہزار ڈالرزجرمانے اور ڈومیسٹک میچز کھیلنے پر لگی پابندی کے پیچھے کی کہانی سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سٹیواوکیف پرجرمانے اور ڈومیسٹک میچز کھیلنے پر پابندی کی وجہ ان کی خاتون کرکٹررچل ہینس کوجنسی طورپر ہراساں کرنے کا واقعہ ہے جو حالیہ نیوساﺅتھ ویلز کے سیزن میں ان کی پارٹنر تھیں۔

آسٹریلیوی میڈیا کے مطابق سٹیواوکیف نے رچل پر جنسی فطرت کے حوالے سے بات کی تھی اور اس کے لیے انتہائی غیرمہذب اندازاپنایا گیا تھا جس کے باعث ان پر 20ہزار ڈالرزجرمانہ اور اگلے میٹاڈورکپ کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی۔30سالہ رچل ہینس تین ٹیسٹ،34ون ڈے اور 27 ٹونٹی ٹونٹی مقابلوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

وقت اشاعت : 12/04/2017 - 17:03:10