ْآئی سی سی نے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ، بابراعظم کاآٹھویں پوزیشن پر قبضہ

اے بی ڈی ویلیئرز پہلی، ڈیوڈ وارنر دوسری، ویرات کوہلی فہرست میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں

بدھ 12 اپریل 2017 23:02

ْآئی سی سی نے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ، بابراعظم کاآٹھویں پوزیشن پر قبضہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2017ء)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ، پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابراعظم اپنی کیریئر کی بیسٹ رینکنگ پر پہنچ گئے اور انہوں نے آٹھویں پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے ۔آئی سی سی نے نئی ورلڈ رینکنگز جاری کردی ہیں، کھلاڑیوں کی رینکنگ میں پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم اپنی کیئرئر بیسٹ رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف 13، 125 ناٹ آئوٹ اور 16 رنز کی اننگز کھیل کر آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔ محمد حفیظ بھی سیریز میں مجموعی طور پر 201 رنز بناکر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز پہلی، ڈیوڈ وارنر دوسری، ویرات کوہلی تیسری، جو روٹ چوتھی، فرینکوئس ڈو پلیسی پانچویں، کوئنٹن ڈیکوک چھٹی، مارٹن گپٹل ساتویں، بابراعظم آٹھویں، کین ولیم سن نویں اور اسٹیو اسمتھ دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے محمد حفیظ بیسویں، سرفراز احمد چھتیسویں اور اظہر علی انتالیسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 12/04/2017 - 23:02:04