انٹر ڈیپارٹمنٹس ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان واپڈا کے عبداللہ غفور اور طلحہ طالب سونے کے تمغے حاصل کر لئے

جمعرات 13 اپریل 2017 12:36

انٹر ڈیپارٹمنٹس ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان واپڈا کے عبداللہ غفور اور طلحہ طالب سونے کے تمغے حاصل کر لئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام جاری62 ویں انٹر ڈیپارٹمنٹس ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ کے پہلے روز میں پاکستان واپڈا کے عبداللہ غفور اور طلحہ طالب نے سونے کے تمغے حاصل کر لئے، اور پاکستان واپڈا کے طلحہ طالب نے 62 کلوگرام میںایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا، ریلوے سٹیڈیم لاہور میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے روز56 کلوگرام میں پاکستان واپڈا کے عبداللہ غفور نے سونے کا تمغہ حاصل کر لیا جبکہ پاکستان آرمی کے فہدبٹ اور پاکستان ریلوے کے زغم نے بالترتیب چاندی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا،62 کلوگرام کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کے طلحہ طالب نے ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ پاکستان واپڈا کے ہی محمد شہزاد نے چاندی اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے محمد ارسلان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے پانچ ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں، چیمپئن شپ میں آٹھ ایونٹس جن میں 56 کلوگرام،62 کلوگرام،69 کلوگرام،77 کلوگرام،83 کلوگرام، 94کلوگرام،105 کلوگرام اور پلس105کلوگرام کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں-
وقت اشاعت : 13/04/2017 - 12:36:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :