سابق انگلش بائولر ایشا گوہا پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن میں شامل ہونے والی پہلی خاتون کھلاڑی

جمعرات 13 اپریل 2017 12:56

سابق انگلش بائولر ایشا گوہا پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن میں شامل ہونے والی پہلی خاتون کھلاڑی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) سابق انگلش بائولر آئیسا گووا بورڈ آف پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن میں شامل ہونے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں، 31 سالہ آئیسا پلیئرز یونین کی نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوں گی۔

(جاری ہے)

پروفیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ لیدرڈیل نے اپنے بیان میں کہا کہ آئیسا کی کرکٹ کے بارے سوچ وسیع ہے، ان کی پی سی اے میں شمولیت باعث اعزاز ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ یونین میں خواتین کی بہترین نمائندہ ثابت ہوں گی۔

آئیسا نے پی سی اے میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ آئیسا انگلینڈ کی ون ڈے ورلڈکپ، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور آسٹریلیا ویمن کے خلاف ایشز سیریز میں فاتح انگلش سکواڈ کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ انہوں نے 2012ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
وقت اشاعت : 13/04/2017 - 12:56:16