قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی 25ویں سالگرہ منائی

جمعرات 13 اپریل 2017 18:06

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی 25ویں سالگرہ منائی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی 25 ویں سالگرہ منائی ،ویسٹ انڈیز کے دورہ پر گئے ہوئے محمد عامر کو اہل خانہ اور دوست احباب نے سالگرہ پر نیک خواہشات کے پیغامات بھجوائے ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محمد عامر نے ویسٹ انڈیز میں ساتھی کرکٹرز اور آفیشلز کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔محمد عامر نے 25 ٹیسٹ میچز میں 33.72 کی اوسط سے 81 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 546 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔ 32 ون ڈے انٹرنیشنل میں 27.14 کی اوسط سے 50 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ 2 نصف سنچریز کی مدد سے 269 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔ محمد عامر 31 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 23.79 کی شرح سے 34 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/04/2017 - 18:06:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :