پاکستان ون ڈے کپ 2017 کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے باعث 16 سے 29 اپریل تک ڈبل روڈ ٹریفک کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ اور پنجاب پولیس کی ایونٹ کیلئے فول پروف سیکیورٹی دینے کی یقین دھانی

جمعرات 13 اپریل 2017 23:07

پاکستان ون ڈے کپ 2017 کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) پاکستان ون ڈے کپ 2017 کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا جس کی صدارت پیٹرن آرگنائزنگ کمیٹی شکیل شیخ نے کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی، پی سی بی سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی شفیق پاپا ، واسا، ریسکیو 1122 اور شعبہ صحت کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے باعث 16 سے 29 اپریل تک ڈبل روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پنجاب پولیس نے ایونٹ کے لیے فول پروف سیکیورٹی دینے کی یقین دھانی کرادی اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب پولیس، اسپیشل برانچ اور سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار سیکیورٹی کی فرائض انجام دیں گے ۔پاکستان کپ کی ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ آج جمعہ سے شروع ہوگا اور بغیر ٹکٹ کسی بھی شخص اسٹدیڈیم کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔
وقت اشاعت : 13/04/2017 - 23:07:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :