ایشز سیریز 2021کے دوسرے میچ کا پہلا دن آسڑیلیا کے نام رہا:

2nd Test

وارنر اور مارنس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلش ٹیم کو دباؤ میں رکھتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 89وورز میں 221رنز بنا لیے

Khalid Bhatti خالد بھٹی جمعرات 16 دسمبر 2021

2nd Test
انگلینڈ اور آسڑیلیاء کے مابین ایشیز سیریز کا دوسرا میچ آ ج ایڈیلیڈکے گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں آسڑیلین ٹیم نے اپنی زبردست کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے آج کے میچ میں وارنر اور مارنس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلش ٹیم کو دباؤ میں رکھتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 89۱وورز میں 221رنز بنا لیے جس سے ٹیم کینگرو اب اس میچ میں پوری طرح ڈرائیونگ سیٹ پر آ گئی ہے جبکہ انگلش ٹیم پچھلے میچ کی طرح اس میچ میں بھی ڈاؤن نظر آئی۔

واضح رہے کہ آج کے میچ میں آسڑیلین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنیکا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوگو کہ کینگروز نے اپنی ابتدائی وکٹ شروع میں ہی گنوا دی تھی جب مارکس نے 28گیندوں پر محض 3رنز بنا کہ سٹارٹ براڈ کی بال پربٹلر کو کیچ دے دیا تھا اسکے بعد دارنر اور مارنس کی شاندار شراکت نے ابتدائی نقصان کے بعد کینگروز کو سہارا دیکر کینگروز کو مستحکم کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد آسڑیلیا کو دوسرے سیشن میں اپنی پہلی اننگز کا دوسرا نقصان وارنر کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وارنرا 167گیندوں پر 95 رنز بنا کر سٹوکس کا شکار بنے او ر یوں وہ مسلسل دوسری بار سینچری بنانے میں ناکام رہے اور اس کے بعد مارنس نے اپنی شاندار بیٹنگ کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک کپتان سمتھ کے ساتھ مل کر ناقابل شکست 95 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کینگروز کے کپتان سمتھ 71گیندوں پر 18 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث کینگروز کپتان پیٹ کیومنز اس میچ سے باہر ہیں جس کے بعد اب ان کی جگہ ٹیم کے نائب کپتان سمتھ اس میچ میں کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ کرونا کے باعث میچ سے باہر ہونے والے آسڑیلوی کپتان کیومنز نے میچ نہ کھیل سکنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ کو بہت مس کرے گے اس سے قبل انہوں نے گزشتہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور انہیں ان کی جارحانہ کپتانی اور آ ل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انٹر نیشنل کرکٹر ز کی جانب سے خوب سراہ یا گیا تھا ۔

اس سے قبل انگلش ٹیم نے باؤلنگ میں ابتدائی کامیابی کے بعد اس تسلسل کو برقرا نہ رکھ سکی اور جب آخر کار میچ کے تیسر ے سیشن میں انھیں ایک چانس ملا جو بٹلر نے ضا ئع کر دیا جب انہوں نے 95رنز پر مارنس کا ایک آسان کیچ ڈراپ کر کہ اس میچ میں انگلش ٹیم کی مایوسیوں میں مزید اضافہ کیا۔ واضح رہے پہلے میچ میں خراب کارکردگی کے بعد انگلش ٹیم کی جانب سے دوسرے میچ کے لیے اپنی پلے ائینگ الیون میں دو اہم تبدیلیاں کیں گئی تھی جب دنیائے کرکٹ کے دو مایہ ناز بالر جیمز اینڈر سن اور سٹارٹ براڈ کو اس میچ کے لیے شامل کیا گیا تھا اس سے قبل جیمز اینڈر سن پہلے میچ میں انجری کے باعث پلے ائینگ الیون میں اپنی جگہ نہ بنا پائے تھے لیکن پہلے میچ میں انگلش ٹیم کی باؤلنگ میں خراب کارکردگی کے بعد کینگروز کو ٹف ٹائم دینے کے لیے براڈ کے ساتھ اینڈرسن کو بھی شامل کیا گیا تھا تاہم کھیل کے پہلے دن اینڈرسن نے اٹھارہ اوورز کرائے جس میں انہوں نے 29رنز دیے جبکہ 9اوورز میڈن بھی تھے لیکن تاحال وہ کوئی وکٹ لینے میں ابھی تک ناکام رہے جبکہ انگلیند کی جانب سے ابھی تک براڈ اور بٹلر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اس کے علاوہ ابھی تک کوئی بھی بالر خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا ۔

اس قبل دوسرے میچ کے لیے آسڑیلین ٹیم کی پلے اینگ الیون میں صرف ایک تبدیلی کی گئی جب کپتان کیومینز کرونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اس میچ میں جگہ نہ بنا سکے جسے آسڑیلین ٹیم کے ہیڈ کوچ نے ٹیم کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ۔ اب کرکٹ شائقین کی نظریں کل کے دن پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ کل کا دن اب دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت اختیار کر گیا ہے اگر کل کے دن میں آسڑیلیا ء اپنی شاندار بیٹنگ کا تسلسل برقرار رکھنے میں کامیاب ہوتا ہے اور وہ پہلی اننگز میں 400سے زائد رننز بنانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو پھر انگلش ٹیم کے لیے اس میچ میں کم بیک کرنا بہت مشکل ہو جائے گا جبکہ اگر کل انگلش ٹیم کو اینڈرسن اور براڈ اچھی کامیابی ڈلانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور وہ کینگروز کو 350رنز تک محدود رکھنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پھر انگلش ٹیم اس میچ میں واپس آسکتی ورنہ دوسرے میچ میں بھی انگلینڈ کو مسلسل ناکامی کا سامنا کرنے پڑے گا اور یوں ان کے اس سیریز میں چانسز انتہائی کم ہوجائیں گے ۔

اب کل ایڈیلیڈ کا گرائنڈ نہ صرف دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت حاصل کر چکا ہے بلکہ دنیا بھر کے شائقین کی نظریں کل کے ایڈیلیڈ گرائنڈ پر مرکوز ہونگی۔

مزید مضامین :