انٹر نیشنل فٹبال کے ستاروں نے پاکستان کو جگمگا دیا

7 International Football Stars Come To Pakistan

شائقین کی دلچسپی کا عالم یہ تھا کہ تین ہزار سے لیکر تیس ہزار روپے تک کے مہنگے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئے

Ejaz Wasim Bakhri اعجاز وسیم باکھری پیر 10 جولائی 2017

7 International Football Stars Come To Pakistan

لیژر فٹ بال لیگ کے زیراہتمام کراچی اور لاہور میں فٹبال میلہ سجایا گیا، غیرملکی فٹبالرز کی جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین کراچی اور لاہور میں ہونیوالے مقابلوں کو دیکھنے کیلئے امڈ آئے۔
برازیلین سپرسٹار رونالڈینیو، مانچسٹریونائٹیڈ کے شہرہ آفاق کھلاڑی ریان گگز، انگلش گول کیپر ڈیوڈ جیمز، فرنچ سپرسٹارنیکولس انیلکا، رابرٹ پریز ، ہالینڈ کے جارج بوٹنگ اور پرتگالی سٹار لوئس بوامورٹ نے پہلے کراچی اور پھر دوسرے فٹبال میلے میں لاہور کے فورٹس سٹیڈیم میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور پاکستانی فٹبال فینز کو اپنے ہوم گراو¿نڈز پر غیر ملکی سٹارز کو دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ شائقین کی دلچسپی کا عالم یہ تھا کہ تین ہزار سے لیکر تیس ہزار روپے تک کے مہنگے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئے جس سے اندزہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستانیوں کو فٹ بال میں کتنی دلچسپی ہے اور غیرملکی سپرسٹارز کس قدر یہاں مقبول ہیں۔

(جاری ہے)


لیژر فٹبال فیسٹیول میں شریک رونالڈینیو اور ریان گگز نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ متاثر کن ہے تاہم انہیں اچھے کوچز اور اکیڈمیز کی ضرورت ہے، سکیورٹی کے حوالے سے دونوں سپرسٹارز نے کہاکہ پاکستان کے بارے میں جو سنا تھا یہاں آکر اس کے برعکس پایا اور ان کی خواہش ہے انفرادی طور کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے انہیں ہمیشہ یاد رہنے والی ہاسپیٹیلٹی ملے گی۔
انٹرنیشنل فٹبالرز کے دورہ پاکستان سے جہاں غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان میں سکیورٹی خدشات بارے رائے تبدیل ہوگی وہیں اس کے برعکس پاکستانی فٹبال کی حالت اس وقت نہیں سدھر سکتی جب تک ملک میں فٹبال کی ایک فیڈریشن نہیں ہوگی۔ اس وقت پاکستان میں دو فٹبال فیڈریشن کام کررہیں ہیں جس میں ایک فیڈریشن کو فیصل صالح حیات چلا رہے ہیں جبکہ دوسری فیڈریشن کو حافظ سلمان بٹ گروپ چلا رہا ہے۔
گزشتہ دو برس سے پاکستان میں پی پی ایل پاکستان پریمئر فٹبال لیگ کا انعقاد نہیں کیا جاسکا جبکہ نہ ہی قومی ٹیم نے کوئی غیرملکی دورہ کیا ہے۔ حکومتی عدم دلچسپی اور اقتدار کی کھینچا تانی کی وجہ سے پاکستان فیفا کی رینکنگ میں 200 نمبر پر چلی گئی ہے جوکہ شرمندگی سے کم نہیں۔ غیرملکی سٹارز کی آمد خوش آ ئند تو ضرور ہے مگر حکومت کو میرٹ پر فیصلے کرتے ہوئے فٹبال فیڈریشن کو متوازی باڈی کیخلاف کارروائی کرکے لیگل تنظیمی ڈھانچہ کھڑا کرنا ہوگا تاکہ فٹبال کا کھیل ملک میں دوبارہ ٹریک پر آسکے۔

مزید مضامین :