ورلڈکپ2007 ،آسٹریلیامسلسل تیسری ،مجمو عی طور پر چوتھی بار چیمپئن بنا

Adam Craig Gilchrist Smashed 149

پاکستانی ٹیم پہلے راؤنڈ سے باہر ، آئرلینڈ کیخلاف بدترین شکست کا سامناکرنا پڑا باب وولمر کی موت نے کرکٹ ورلڈکو سکتے میں ڈال دیا، پاکستانی ٹیم نے بدترین حالات دیکھے

Ejaz Wasim Bakhri اعجاز وسیم باکھری پیر 9 فروری 2015

Adam Craig Gilchrist Smashed 149
آسٹریلیا نے سری لنکا کو ورلڈ کپ 2007 کے فائنل میں شکست دیکر مسلسل تیسری بار اور مجموعی طور پر چوتھی بار کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر اپنی بالا دستی کو برقرار رکھا۔ عالمی چمیپئن سائیڈ نے بارباڈوز میں 9 ویں ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کو کھیل تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کر کے نہ صرف ورلڈ کپ 2007 میں فتح حاصل کر کے اپنے اعزاز کا شاندار دفاع کیا بلکہ یہ ثابت کر دیا کہ آسٹریلوی ٹیم ہی کرکٹ کی حقیقی عالمی چیمپئن ٹیم ہے کینگروز نے 1987ء میں ایلن بارڈر کی قیادت میں انگلینڈ کو ہرا کرپہلی بار اور اب سری لنکا کو ہرا کر چوتھی بار ورلڈ کپ میں فتح حاصل کی۔

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے کرکٹ ورلڈ کپ2007 کے فائنل میں سری لنکا کو 53 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ جبکہ مجموعی طور پر چوتھی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کی۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے فائنل میں انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے خود کو دنیا کی بہترین ٹیم ثابت کر دیا، اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے 1996ء کے عالمی کپ کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں اپنی شکست کا بدلہ بھی لے لیاہے۔

آسٹریلوی ٹیم اس سے قبل 1987ء، 1999ء اور 2003ء کا عالمی کپ بھی جیت چکی ہے۔مسلسل تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن کر آسٹریلیا نے جو تاریخ رقم کی ہے شاید ہی کوئی ٹیم آسٹریلیا کا یہ ریکارڈ توڑ سکے۔ پونٹنگ الیون کی جیت میں ایڈم گلکرسٹ کی شاندار بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 149 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی اور سری لنکا کی ٹیم پہاڑ جیسا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہی۔

ایڈم گلکرسٹ کو ورلڈ کپ فائنل کی تیز ترین سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بارش کے باعث میچ نہ صرف تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا بلکہ ایک مرتبہ روکنا بھی پڑا۔پورے ٹورنامنٹ میں آسٹریلوی ٹیم نے شاندار کرکٹ کھیلی اور ناقابل شکست رہنے کا اپنا اعزاز برقرار رکھا۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی ٹیم ورلڈکپ مقابلوں میں مسلسل 29میچز جیت کر عالمی ریکارڈکی بھی مالک بن گئی۔یہ دوسرا موقع ہے جب آسٹریلیا نے ورلڈکپ مقابلوں میں کوئی بھی میچ نہیں ہارا اس سے قبل گزشتہ ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے بغیر کوئی میچ ہارے ٹائٹل اپنے نام کیاتھا اور اس بار بھی پونٹنگ الیون ناقابل شکست بن کر فاتح عالم کے حیثیت سے باہر نکلی۔

مزید مضامین :