افغانستان بنگلہ دیش کیخلاف تاریخ دہرانے کیلئے پر عزم

Afghanistan Bangladesh K Khilaf Tareekh Dohrane K Liye Purazaam

تجربہ بنگال ٹائیگرز کو پرجوش افغان ٹیم سے کانٹے دارمقابلے کی توقع

Ejaz Wasim Bakhri اعجاز وسیم باکھری بدھ 18 فروری 2015

Afghanistan Bangladesh K Khilaf Tareekh Dohrane K Liye Purazaam

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آج افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہونگی۔ افغانستان تاریخ میں پہلی بار ورلڈکپ مقابلوں میں شرکت کررہا ہے جبکہ اس سے پہلے افغانستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ افغانستان اوربنگلہ دیش کے درمیان پول اے کامیچ آج کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار میچ کی توقع ہے،بنگلہ دیش کی ٹیم تجربہ کارکھلاڑیوں پرمشتمل ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم میں بھی کئی کھلاڑی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں افغانستان کی ٹیم نے گزشتہ چند میچوں میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کوورلڈکپ سے پہلے سیریز میں شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

افغانستان کی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔ افغانی ٹیم کپتان محمد نبی پر انحصار کرے گی۔ افغانستان دوہزار چودہ کے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کو شکست دے چکا ہے۔ادھر بنگلہ دیش کیلئے پہلا ہدف کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کرنا ہوگا۔ گروپ میں اسے افغانستان اورسکاٹ لینڈ کے علاوہ ایک بڑی ٹیم کو ہرانا ضروری ہوگا۔ ماہرین دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کررہے ہیں۔افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کی بھرپور کوشش کرے گی جبکہ گروپ مرحلے میں بنگال ٹائیگرز کو قابو کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے، اس کے علاوہ آسٹریلیا ، سری لنکا ، نیوزی لینڈ یا انگلینڈ میں سے کسی ایک سائیڈ کو ہرا کر ٹاپ ایٹ کی ممکنہ ٹیموں میں شامل ہونا چاہتے ہیں کیونکہ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی سے دنیا کو جنگ زدہ ملک کے بارے میں مثبت پیغام بھی جائے گا۔
میگا ایونٹ میں کل گروپ بی کی ٹیمیں زمبابوے اور متحدہ عرب امارات سیکسٹن اوول نیلسن میں مدمقابل ہوں گی۔گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح 3بجے شروع ہوگا۔گروپ اے کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور انگلینڈکے درمیان میچ 20فروری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔

مزید مضامین :