اے جے سٹائلز اور باڈی گارڈ "اوموس"

A.j. Styles

ریسلریونائٹیڈ سٹیٹس چیمپئن بھی بنے، انٹر کونٹینیٹل چیمپئن شپ، انٹر کونٹینینٹل چیمپئن شپ ٹورنامنٹ2020ء بھی جیت لیا لیکن آج تک اُنکا سب سے یادگار مقابلہ اپریل2020ء کو ریسل مینیا 36میں ہونیوالا بون یارڈ میچ بن گیا

Arif Jameel عارف‌جمیل پیر 15 مارچ 2021

A.j. Styles
اے جے سٹائلز ایلن نیل جونز 2ِ جون 1977ء میں ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر جیکسن ویلے میں میرین (سمندری) کور بیس کیمپ لیجیون میں پیدا ہوئے ۔ جونز ایک سال کے ہوئے تو والدین باقاعدہ طور پر جیکسن ویلے شہر میں آگئے جہاں اُنکی رہائش کا انتظام پارک میں کھڑی سفری گاڑیوں جنہیں "گاڑی خانہ"کہتے ہیں میں سے ایک میں ہوا۔جس میں ٹی ۔وی کیبل کا کوئی نظام نہیں تھا ۔

لہذا بچے اپنے پسندیدہ پروگرام نہ دیکھ سکتے۔ ماں کیلئے غربت کے حالات میں آنکھ کھولنے والے جونز اور اُنکے 3بھائیوں کی پرورش کرنا مشکل تھا کیونکہ جونز کے والد شراپ نوشی کے عادی تھے۔ اے جے اسٹائلز کے مطابق" وہ ایک زندگی کا مشکل وقت تھا لیکن وہ مجھے بہت پیار بھی کرتے تھے"۔ جونز کے والد نے تلخ گھریلو حالات کے باوجود اپنے بیٹوں کی تعلیم کو اہمیت دی ۔

(جاری ہے)

جونز کو جانسن ہائی اسکول میں داخل کروا دیا اور کھیلوں میں بھی دِلچسپی لینے کیلئے کہا۔ اسطرح اُ ن میں ریسلنگ کا شوق پیدا ہو گیا اوروہاں سے تعلیمی سند لیکر ریسلنگ میں جزوی اسکلرشپ کی بنیاد پر اینڈرسن یونیورسٹی جنوبی کیرولینا میں فزیکل ایجوکیشن کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے داخلہ لے لیا۔پھر تعلیم نامکمل چھوڑ کر ریسلنگ کے پیشہ ور اسکول میں آگئے اور وقتی اخراجات پورا کر نے کیلئے گھاس کاٹنے اور ایمبولینس چلانے لگ پڑے۔

جونز کو امریکن ریسلر رِک مائیکلزنے ریسلنگ کی تربیت دی اور1998ء میں این ڈبلیو ای واقع ریاست جورجیا میں "دِی اولمپیا"کے رِنگ نام سے چہرے پر ماسک چڑھا کر ڈبیو کیا۔پہلے مقابلے میں ہار اوراگلے سال جیت نے اُنکے ریسلنگ میں قدم بڑھا دیئے ڈبلیو ڈبلیو ای کی طرف لیکن ابھی منزل دُور تھی لہذا اُنھوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ وینڈی اٹریز اور اے جے اسٹائل نے 14ِ فروری1996ء کو ویلنٹائن ڈے والے دِن آپس میں محبت کا اظہار کیا۔

چونکہ وینڈی بھی معاشی مسائل کا شکار تھی ۔لہذا پہلے تعلیم مکمل کر نے کو ترجیح دی اور اسکول ٹیچر کے پیشہ سے وابستہ ہو گئی۔ اس دوران اے جے اسٹائل کا بھی ریسلنگ میں کیرئیر بنا نے کیلئے حوصلہ بڑھاتی رہی۔سلسلہ محبت 4 سال بعد 5ِاگست2000ء کو شادی کا بندھن بن گیا اور وینڈی جونز سے اُنکے3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔اے جے اسٹائل نے اپنے بچوں سے اظہارِمحبت کیلئے اپنے پیٹ کے دائیں طرف اپنے نام کے حروف " اے جی" کے ٹیٹو کے نیچے اپنے چاروں بچوں کی تاریخ ِپیدائش بھی لکھوائی ہو ئی ہے۔

جونز اگلے 2سال اِنڈی پینڈنٹ سرکٹ میں کبھی "ائیر اسٹائلز"اور کبھی"اے جے اسٹائلز"رِنگ نام اپنا کر سنگل اور ٹیگ ٹیم مقابلے کرتے رہے۔ 2001ء میں "ڈبلیو سی ڈبلیو" کی نظر اُن پر اور ریسلر ائیر پیرس پر پڑی تو وہاں پر "ائیر ریڈ "کے نام سے اُن دونوں کی ٹیگ ٹیم بنا دی۔ ابھی وہاں مقابلے شروع ہی ہوئے تھے کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف/ای میں ٹرائے آؤٹ میچ میں اپنے ہی اُستاد رِک مائیکلز کے ساتھ مقابلہ کرنے کا موقع ملا جس میں اے جے اسٹائل کی جیت ہو ئی لیکن ادارے کو نہ بھائے۔

2002ء میں بھی اُنکو مزید دو دفعہ موقع ملا ۔ لیکن جب اُنھیں ایچ ڈبلیو اے واقع سنسناٹی ،اوہائیو جانے کیلئے کہا گیا تواُنھیں نے اپنی بیوی کے کالج میں کام کی وجہ سے انکار کر دیا۔پھراے جے اسٹائل ڈبلیو ڈبلیوای سے المبے وقفے کیلئے دُور اور امریکہ کی دوسری نامور ریسلنگ پرموشنز کے قریب ہو گئے۔جہاں موقع ملا یا بُلایا وہاں جاکر ریسلنگ بھی کی اور چیمپئین شپ بھی جیتیں۔

چاہے ٹی این اے ہو، رِنگ آف آنر ہو یا نیو جاپان پرو ریسلنگ ۔ جنوری 2016ء میں آخر کار اے جے اسٹائلز نے ٹی این اے چھوڑ کر 14سال بعد ڈبلیو ڈبلیوای کے ساتھ معاہدہ کرلیا اور رائل رمبل2016ء میں ری ۔ڈبیو سے اُنکا تعارف کروایا گیا کیونکہ وہ ایک دور میں ادارے کے ٹرائے آؤٹ مقابلوں میں حصہ لے چکے تھے۔ اس کے بعد رَا برانڈ میں ریسلر کرس جیریکو سے اُنکے مقابلے ٹھرے ۔

سمیک ڈاؤن برانڈ میں اُنھوں نے ریسلر ڈین ایمبروز کو شکست دے کر پہلی دفعہ ڈبلیو ڈبلیوای ورلڈ چیمپئین شپ جیت لی اور شائقین کے پسندیدہ ریسلر کی فہرست میں بھی شامل ہوگئے۔اس کے بعد دوسری دفعہ یہی ٹائٹل ریسلر جندل محل سے انگلینڈ میں جیت کر پہلے امریکن ریسلر بن گئے جنہوں نے امریکہ سے باہر یہ اعزاز حاصل کیا۔ساتھ میں سمیک ڈاؤن کی تاریخ میں سب سے زیادہ 371روز تک ٹائٹل اپنے پاس رکھا۔

اسکے بعد ادارے کے ہر بڑے ریسلررومن رینز،سیتھ رولنز،جان سینا،رینڈی اورٹن وغیرہ کے سامنے آئے۔ٹیگ ٹیمز میں بھی شامل ہوئے اور ہر بڑے ایونٹ کا حصہ بھی بننا شروع ہوگئے۔ یونائٹیڈ اسٹیٹ چیمپئین بھی بنے اور انٹر کونٹینیٹل چیپمئین شپ اور انٹر کونٹینینٹل چیمپئن شپ ٹورنامنٹ2020ء بھی جیت لیا لیکن آج تک اُنکا سب سے یادگار مقابلہ بن گیا اپریل2020ء کو ریسل مینیا 36میں ہونے والا بون یارڈ میچ ۔

معروف ریسلرانڈر ٹیکر اور اے جے اسٹائل میں 19 منٹ جاری رہنے والا یہ مقابلہ ہر لحاظ سے منفرد تھا۔ ڈیڈ مین انڈر ٹیکر ایک نئے رُوپ میں میدان میں جلوہ گیر ہوئے اور اپنے مدِ مقابل اے جے اسٹائل کی دُرگت بناتے ہوئے اگلے چند منٹوں بعد اُنھیں قبر میں ڈال دیا۔پھر جب مٹی کا غبار ختم ہوا تو وہاں پہلے ہی کُتبہ لگا ہوا تھا اے جے اسٹائل ۔۔ریسٹ اِن پیس۔

۔2020 ء ۔1977 ء ۔ پھر دکھایا کہ اُس کا ایک ہاتھ قبر سے باہر نکلا رہ گیا ہے۔ کمال کی اسٹوری لائن اور کمال کی منظر کشی۔یہ مقابلہ کسی ہورر فلم سے کم نہ تھا۔ رائل رمبل ۔ایلی مینیشن چیمبر 2021ء اور باڈی گارڈ "اوموس" جنوری31ِ کو ایونٹ تو حسب ِمعمول اپنے جوبن پر رہا کیونکہ ایک سنگل مقابلے میں رومن رینز نے کیون اوون کے خلاف ایک خونین مقابلے کے بعد اپنی یونیورسل چیمپئین شپ بیلٹ کا دفاع کیا۔

دوسر ے اہم سنگل مقابلے میں35سالہ ڈریو میکنا ٹائیر نے 54سالہ گولڈ برگ کو صرف ڈھائی منٹ میں چِت کر دیا۔ اسکے بعد 30 مردریسلرز کے درمیان رائل رمبل کے اصولوں کے مطابق زور آزمائی شروع ہوئی۔یعنی ہر ریسلر کا اپنی باری میں رِنگ میں آنا اور رِنگ میں موجود ریسلرز کو اُٹھا کر رسیوں کے اُوپر سے باہر پھنکنا۔ اس مقابلے میں تین چیزیں دِلچسپ رہیں:پہلی: رسیلر ایج کاایک عرصہ بعد " ریٹرن آف ایج" کے نعرے سے واپس آکرپہلے نمبر پر رِنگ میں داخل ہو نا اور بعد میں ترتیب سے آخر تک آنے والے29ریسلرز کا مقابلہ کرکے دوسری دفعہ "رائل رمبل"جیت کر 7ویں ریسلر بن جانا جنہوں نے رائل رمبل مقابلہ2دفعہ جیتا ہو اور شان مائیکل اور کرس بینوا کے بعد تیسرے ریسلر جو مقابلے کیلئے رِنگ میں پہلے نمبر پرداخل ہوئے اور ٹائٹل جیت کر نکلے۔

دوسرا: ایج نے دوسرے نمبر پر داخل ہو نے والے رینڈی اورٹن کو اتنا مارا کہ مقابلے کے دوران رینڈی اورٹن کو تکلیف کی حالت میں دوافراد کا کندھوں پر اُٹھا کر پویلین سے باہر لے گئے اور آخر میں پھر واپس آکر جب اُنھوں نے ایج کو اُٹھا کر باہر پھینکنے کی کوشش کی تو ایج نے ایک دفعہ پھر اُنھوں ہی اُٹھا کر رسیوں کے اُوپر سے باہر پھینک کر مقابلہ جیتا۔

تیسرا : 25ویں نمبر پراے جے اسٹائل کے ساتھ سوٹ میں ملبوس دراز قد افریقن کون ہے؟کیونکہ وہ30ریسلرز میں شامل نہیں تھا لیکن اصول کے خلاف اُس نے رِنگ سے باہر کھڑے ہو کر اُن 2ریسلرز بِگ بی اوررے مسٹریوکو اُٹھا کر رسیوں کے اُوپر سے باہر پھینک دیا جنکو اے جے اسٹائل مارتے ہوئے رسیوں تک لا ئے تھے۔ جی!وہ"جورڈن اوموگبین" ہے۔ وہ نائجیریا میں پیدا ہو ا۔

والدین کے ساتھ امریکہ آکر تعلیم حاصل کی اور ریسلنگ کے شوق میں اکتوبر2018ء میں ڈبلیوڈبلیوای سے معاہدہ کر لیا۔رِنگ نام "اوموس"سے پس ِپردہ کچھ مقابلے کر چکا ہے لیکن آجکل شہرت کی وجہ ایک اُنکا 7فُٹ3اِنچ قد اور دوسرا خصوصاً اے جے اسٹائل کے باڈی گارڈ کے طور پر اُنکے مقابلوں میں اسٹوری لائن کے مطابق کامیابی دلوانے میں مدد کرنا۔"اوموس"سے پہلے اس ادارے میں 2 ریسلرزجائنٹ گونزالیز سب سے لمبے قد کے تھے۔

اُنکے بعد آندرے ِدی جائنٹ کاقد تھا ۔ وہ دونوں اب اس دُنیا میں نہیں۔ "اوموس"تیسرے نمبر پر آتے ہیں ۔ ایک اور اہم ایونٹ ایلی مینیشن چیمبرمنعقد 21ِفروری 2021ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئین شپ کیلئے جن 6ریسلر زمیں مقابلہ ہو ااُن میں سے ایک اے جے اسٹائل بھی تھے۔ جنکے ساتھ اموس بھی آئے ۔ اسٹوری لائن کے مطابق ایک موقع پر جب اے جے اسٹائل چیمبر سے نکلنے کیلئے شور مچا رہے تھے اوموس نے اُنکا مددگار بن کر اُنکے چیمبر کی شیشہ نما شیٹ اُکھاڑ دی اور اُنھیں وقت سے پہلے ہی باہر نکال کر مقابلے میں بھیج دیا۔ بعدازاں یہ چیپمئین شپ ریسلرڈریو میکنٹا ئیر نے جیت لی تھی۔

مزید مضامین :