میکسیکن ریسلر البرٹو ڈیل ریو

Alberto Del Rio

البرٹو ڈیل ریو ڈبلیو ڈبلیو ای سمیت مختلف ریسلنگ اداروں میں مقابلے کرکے 9دفعہ ورلڈ چیمپئن رہ چکے ہیں

Arif Jameel عارف‌جمیل ہفتہ 5 جون 2021

Alberto Del Rio
میکسیکو سے تعلق رکھنے والے میکسیکن۔ امریکن ریسلر، ریسلنگ پروموٹر اور میکسڈ مارشل آرٹس کے فائٹر جوس البرٹو روڈریگوز چکوان 25ِ مئی 1977ء کو میکسیکو کے شہر سان لوئس پوٹوس میں پیدا ہوئے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای میں اُنھیں رِنگ نام البرٹو ڈیل ریو سے متعارف کروایا گیا اور امپیکٹ ریسلنگ پرمووشن میں البرٹو ال پیٹرون کے نام سے مشہور ہوئے۔ البرٹو کے والد میکسیکن ریسلر تھے اور رِنگ نام " ڈاس کارس" سے جانے جاتے تھے۔

اُنکے چچا مل مکراس اور سکوڈیلیکو اور کزن سیوکوڈیلو جونیئر اور ہیجو ڈی سکوڈیلیکو سب ریسلرز ہیں۔ البرٹو کے چھوٹے بھائی گیلرمو نے اگست 2012 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ البرٹو نے 2012ء میں ہی انجیلا ویلکی سے شادی کی اور اُنکا ایک بیٹااور دو بیٹیاں ہیں۔

(جاری ہے)

البرٹو کا سرائے جیڈ بیویس نامی لڑکی جسکا رِنگ نام "ریسلرپائیج" ہے کے ساتھ جاری عشقیہ اسکنڈلز نے میاں بیوی میں اختلافات پیدا کر دیئے ۔

لہذا اُنکی بیوی نے جون 2016ء میں عدالت میں طلاق کیلئے درخواست دائر کر دی جو علحیدگی کا باعث بن گئی۔ البرٹو نے پائیج سے منگنی کر لی پھر جلد ہی وہ دونوں بھی الگ ہو گئے۔ البرٹونے یونیورسٹی آف سان لوئس پوٹوس سے گریجویشن کی اور فن تعمیرمیں ڈگری حاصل کی۔ اُنھوں نے اپنی خاندانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آغاز میں یونانی ۔رومن اندازکی ریسلنگ میں تربیت حاصل کر کے قومی ٹیم میں جگہ بنا لی اور کامیابیاں بھی حاصل کیں۔

1997ء میں چیک رِپبلک میں ہونے والی جو نیئر ورلڈ چیمپئین شپ میں تیسری پوزیشن پر آئے۔شوقیہ ریسلنگ کے مزید مختلف ایونٹس میں بھی حصہ لیکرملک کا نام روشن کیا ۔لیکن سمر اولمپکس 2000ء منعقد آسٹریلیا میں نام آنے کے باوجود نہ جا سکے کیو نکہ اُ س سال میکسیکو فنڈز کی کمی کے باعث ریسلنگ ٹیم نہ بھیج سکا۔ البرٹو نے اولمپکس میں شرکت نہ کر نے کی وجہ سے اپنے والد سے باقاعدہ پیشہ ور ریسلر بننے کی تربیت لی اور میکسیکن لوچہ لیبرہ ریسلنگ پروموشن ادارے اے اے اے میں مئی2000ء میں رِنگ نام" ڈاس کارس جونیئر" سے ڈبیو کر لیا ۔

پھر سیکھنے اور مقابلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔جاپان پرموشن اور سی ایم ایل ایل میں بھی شرکت کی اور وہاں کی اہم چیمپئین شپ جیتیں۔ اس دوران ڈبلیو ڈبلیو ای سے معاہدے کی اُمید بھی پیدا ہو ئی لیکن اُن دِنوں سی ایم ایل ایل ورلڈ ہیو ی ویٹ چیمپئین ہو نے کی وجہ سے وہاں اُنکے پاس بہتر پیش کیش تھی ۔ پھر جون2009ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے معاہدہ ہو گیا اور مختلف نئے رِنگ ناموں سے ابتدائی مقابلوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔

اس دوران ایک اسٹوری لائن میں ریسلنگ کے دوران جب اُنھوں نے چہرے پر سے ماسک اُتارا تو میکسیکن ریسلرزاور اُنکے مداحوں نے بہت بُرا ما نا ۔ ڈبلیو ڈبلیو ای میں اُنکے لیئے نئی اسٹوری لائن لکھی جاچکی تھی جس میں اُنکا رِنگ نام" البرٹو ڈیل" بغیر ماسک کے رِنگ میں کارکردگی دکھانا تھا۔ قد 6فُٹ5اِنچ اور 108کلو گرام وزن: البرٹو ٹو ڈیل ڈبلیو ڈبلیو ای کی اُمیدوں سے زیادہ چالاک نکلے۔

آغا زمیں رے میسٹریو،بِگ شو اور ڈینیل برائن سمیت بڑے ریسلرز کو شکست دے کر رائل رمبل2011ء کے اہم ایونٹ میں پہنچ گئے۔ اُس سال ریسلرز کی تعداد 40 تھی۔وہ38ویں نمبر پر داخل ہو گئے اورآخری دوریسلرزرینڈی اورٹن اور سینٹی نو ماریلیلاکو اُٹھا کر باہر پھینک کر جیت گئے ۔پھر اُسی سال کے وسط میں منی وِن دی بنک لیڈرمیچ جیت کر وہاں کے تاریخ کے پہلے ریسلر بن گئے جنہوں نے دونوں اعزاز ایک ہی کیلنڈر ائیر میں جیتے۔

بلکہ یہی نہیں ماہِ اگست میں ریسلر سی ایم پنکھ کو ہرا کر پہلی دفعہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئین شپ جیت کر پہلے پیدائشی میکسیکن ریسلر بن گئے ۔ یہ ٹائٹل مزید ایک دفعہ اور حاصل کیا۔اسکے علاوہ اُنھوں نے ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین شپ اور ڈبلیو ڈبلیو ای یونائٹیڈ اسٹیٹ چیمپئین شپ بھی اپنے نام کیں اور دو،دو مرتبہ کیں۔اُنھوں نے رِ نگ آف آنر میں بھی ایک سال ریسلنگ کے مقابلے کیئے۔

البرٹو ڈیل ریو ڈبلیو ڈبلیو ای سمیت مختلف ریسلنگ اداروں میں مقابلے کر کے 9دفعہ ورلڈ چیمپئن رہ چکے ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ای میں آئرش ریسلر شیامس کی اُس ٹیگ ٹیم کا حصہ بنے جس میں انگلینڈ کے سٹو سینڈرز اور بلغاریہ کے ریسلر روسیف بھی شامل تھے۔لیکن مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے چاروں اپنے روایتی انداز کو ترجیح دینے کی وجہ سے چھ ماہ میں ہی ایک دوسرے سے الگ ہو گئے اور "لیگ آف دِی نیشنز"کے نام سے ٹیگ ٹیم ماضی کی کہا نی بن گئی۔

مزید مضامین :