باکسر " انٹونی جوشوا" ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئین

Anthony Joshua World Heavy Weight Boxing Champion

ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل کیلئے باکسنگ کا مقابلہ تھا اور مدِمقابل تھے 41سالہ سابقہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین یوکرائن کے ولاد یمیرکلیچکو اورآئی بی ایف چیمپئین برطانیہ کے27سالہ اور18 بڑے باکسنگ مقابلوں میں ناقابل شکست انٹونی جوشوا۔دونوں برابر قد کے باکسر وں کے مداح باکسنگ کے سب سے بڑے ٹائٹل کیلئے ایک زور آزمائی سے بھرپور مقابلہ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں جمع ہو چکے تھے ۔

Arif Jameel عارف‌جمیل بدھ 3 مئی 2017

Anthony Joshua World Heavy Weight Boxing Champion
ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل کیلئے باکسنگ کا مقابلہ تھا اور مدِمقابل تھے 41سالہ سابقہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین یوکرائن کے ولاد یمیرکلیچکو اورآئی بی ایف چیمپئین برطانیہ کے27سالہ اور18 بڑے باکسنگ مقابلوں میں ناقابل شکست انٹونی جوشوا۔دونوں برابر قد کے باکسر وں کے مداح باکسنگ کے سب سے بڑے ٹائٹل کیلئے ایک زور آزمائی سے بھرپور مقابلہ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں جمع ہو چکے تھے ۔


" ویمبلی اسٹیڈیم " ویمبلی لندن کا فُٹ بال اسٹیڈیم ہے۔ جہاں 29ِاپریل2017ء کی رات کو ہونے والا ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ کا مقابلہ مداحوں کو ایک عرصہ تک یا د رہے گا۔اسٹیڈیم 90ہزار تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا۔بلکہ کئی اسپورٹس چینلز پر اس مقابلے کو براہ ِراست نشر کیا گیا تھا۔
مدِمقابل باکسرز کا مختصر تعارف:
ولاد یمیرکلیچکو :
25مارچ 1976ء کو پیدا ہونے والے پیشہ ور باکسر اور سابقہ ہیوی ویٹ چیمپئین ولاد یمیرکلیچکو کا تعلق یوکرائن سے ہے۔

(جاری ہے)

6 فُٹ 6اِنچ قد کا یہ باکسر ڈاکٹر سٹیل ہیمر کے نام سے بھی مشہور ہے اور اس مقابلے کو ملا کر 69 بڑے باکسنگ کے مقابلے لڑ چکا ہے۔ جس میں سے 64جیتے ہیں۔53ناک آؤٹ کر کے،9پوائنٹس کے فیصلوں پر اور 2ڈسکولیفیکشن پر۔ 9مقابلے ہارے ہیں ۔4میں ناک آؤٹ ہو کر،1میں پوائنٹس کے فیصلے پر۔
انٹونی جوشوا :
6 فُٹ 6اِنچ قد کے انٹونی اولو افیمی اولاسینی جوشوا15اکتوبر1989ء میں وٹ فورڈ ،ہرٹفورڈ شائر انگلینڈ میں پیدا ہوا۔

والدہ کا تعلق نائیجیر یا اور برٹش والد کے آ باؤ اجداد کا تعلق نائیجیریا اور آئیر لینڈ سے ہے۔ لہذا برٹش باکسر کے ساتھ نائیجیرین باکسر کہہ کر بھی پُکارا جاتا ہے ۔اس مقابلے سمیت19باکسنگ کے بڑے مقابلوں میں حصہ لے چکا ہے اور تما م مقابلے مدِمقابلوں کو ناک آؤٹ کر کے جیتے ہیں۔
ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل کیلئے 12 راؤنڈ کا باکسنگ مقابلہ:
یہ ٹائٹل سابقہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین ٹائی سن لیوک فیوری نے نومبر2015ء میں ولاد یمیرکلیچکو کو ہارا کر جیتا تھا۔

لیکن بعداز اں د ونوں کے درمیان ایک دفعہ پھر نئے مقابلے کیلئے دو دفعہ تاریخ مقرر ہو نے کے باوجود فیوری کی طرف سے حیل و حجت ،میڈیکلی تحقیقات اور اُس کی اپنی ذاتی وجوہات نے اُسکو جذباتی طور پر بذات ِخود اکتوبر2016ء میں اِس ٹائٹل کو چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔جسکے بعد سے یہ
ٹائٹل کسی کے پاس نہیں تھا۔لہذا اس ہی لیئے ولاد یمیرکلیچکوکو اس ٹائٹل کو حاصل کرنے کی زیادہ خواہش تھی ۔

لیکن اُسکو ذاتی انجیریز کیلئے کچھ انتظار کرناپڑا۔ اس کے برعکس انٹونی جوشوا کیلئے یہ ایک اچھا موقع تھا کہ اپنی کامیابیوں کا تسلسل قائم رکھتے ہوئے باکسنگ کا سب سے بڑا ٹائٹل بھی جیت لے۔
باکسر ولاد یمیرکلیچکو اور باکسر انٹونی جوشوا کے درمیان مقابلہ شروع ہو ا تو اسٹیڈیم میں سے دونوں کے حامیوں کا شور سُنائی دیا لیکن پھر آغاز کے 4راؤنڈ برابر کے نظر آئے۔

لیکن 5ویں راؤنڈسے انتہائی عمدہ مکے بازی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا اور انٹونی جوشوا نے چند ایسے گھونسے مُنہ پر مارے کہ کلیچکو دفاع کرتے ہوئے رِنگ میں مُنہ اور گھٹنوں کے بَل گر پڑا۔ ریفری پاس آیا تو وہ ہمت کر کے کھڑا ہو گیا اور مقابلہ پھر زوروں پر شروع ہو گیا۔
6ویں راؤنڈ میں بھی جوشو ا نے اپنے مد ِمقابل ولاد یمیرکلیچکوپر تابڑ توڑ حملے کیئے۔

لیکن کلیچکونے بھی اپنے تجربے اور طاقت کا استعمال بہترین انداز میں کیا اور ایک دفعہ ایسا موقع آہی گیا کہ اُسکے مکوں میں سے بائیں ہاتھ کے ایک زور دار مکے کی تاب نہ لاتے ہوئے جوشوا بھی رِنگ میں گر گیا۔پھر جلد ہی سنبھل کر ریفری کو مقابلہ جاری رکھنے کا اشارہ دے دیا۔
سب جان چکے تھے کہ آج وہ تاریخ کا واقعی ایک ایسا باکسنگ کا مقابلہ دیکھ رہے ہیں جس میں دونوں کو ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیتنے کیلئے کڑی محنت کر نا پڑ رہی ہے۔

مقابلے کا انداز ظالمانہ نظر آرہا تھا شائقین کی دِلچسپی اور ہیجانی کیفیت یہ تھی کہ فیصلہ نہ کر پا رہے تھے کہ اختتام کس کے حق میں ہو گا۔کونکہ اگلے چار راؤنڈز میں دونوں کی بائیں آنکھیں مکوں کی وجہ سے سوجھ چکی تھیں اور کسی حد تک کلیچکوڈگمگا چکا تھا۔
11ویں راؤنڈ میں ولاد یمیر کلیچکونے جس انداز میں اپنا دفاع کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر جو جوش دکھایا اور رِنگ میں کھڑا رہنے کی کوشش کی وہ جلد ہی دِکھاوا ثابت ہوئی ۔

وہ راؤنڈ کے درمیان میں ایک دفعہ جوشوا کا زوردار مکا لگنے کی وجہ سے رِنگ کے کونے میں مُنہ کے بَل اور پھر چند اسکنڈ بعد پھر ایک دفعہ مکوں کی وجہ سے رِنگ میں کمر کے بَل گر پڑا۔ریفری جان چکا تھا کہ مقابلہ کس کے حق میں جا رہا ہے۔لیکن کلیچکو میں ابھی حوصلہ تھا جو اگلے چند اسکنڈ میں ہی جوشوا کے ایک دفعہ پھر تابڑ توڑ مکوں کو برداشت نہ کر سکا اور رِنگ کی رسیوں پر مار کھاتے ہوئے جب کلیچکو کی آنکھوں نے ریفری کو ڈھونڈا تو وہ بھاگتا ہوا درمیان میں آیا اور مقابلہ روک کر" ناک آؤٹ" کی بنیاد پر جیت کا فیصلہ انٹونی جوشوا کے حق میں دے دیا۔


ولاد یمیرکلیچکو نے 11ویں راؤنڈ تک اپنے حریف کا سخت مقابلہ کیا جس کو مدتوں یاد رکھاجائے گا۔کیونکہ انٹونی جوشوا نے بھی دُنیا کے ایک بڑے باکسر کو ہارا کر ورلڈ ہیوی ویٹ کا ٹائٹل جیتا۔بہرحال مقابلہ جیتنے کے بعد انٹونی جوشوا نے کہا کہ جیسا کہ باکسنگ میں کہا جاتا ہے اپنے تکبر کو باہر چھوڑ کر آنا چاہیئے اور اپنے حریف کا احترام کرنا چاہیئے میں ولاد یمیرکلیچکو کا احترام کرتا ہوں۔

دوسری دفعہ ولاد یمیرکلیچکو نے مقابلے کے بعد اپنی خامیوں کے ذکر کے ساتھ انٹونی جوشوا کا زندگی کا بہترین کھیل پیش کرنے اور فتح پر داد دی۔
ولاد یمیرکلیچکواگر یہ مقابلہ جیت جاتے تو ماضی کے عظیم باکسر جارج فورمین کے بعد دوسرے ایسے باکسر ہوتے جو 40سال کی عمر میں ورلڈ ہیوی ویٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر نے میں کامیاب ہو جاتے۔
" دِی رمبل اِن دِی جنگل":
25سالہ فورمین سے محمد علی کلے نے اکتوبر1974ء میں " دِی رمبل اِن دِی جنگل"کے نام سے مشہور ہونے والے مقابلے میں دوسری دفعہ ورلڈ ہیوی ویٹ کا ٹائٹل حاصل کیا تھا۔

جسکے چند سال بعد جارج فورمین نے باکسنگ سے علحیدگی اختیار کر کے مذہبی راہ کو اہمیت دی تھی۔ لیکن 10سال بعد 1987ء میں دوبارہ باکسنگ کا آغاز کر دیا اور 1994ِ میں 45سال کی عمر میں ایک دفعہ پھر27سالہ مائیکل مور کو شکست دے کر "ورلڈ ہیوی ویٹ" کا ٹائٹل حاصل کر کے اب تک باکسنگ کے اس ٹائٹل کیلئے سب سے زیادہ عمر رسیدہ چیمپئین بن گیا۔

مزید مضامین :