لوجی !آسٹریلیا کا ٹی 20میں سری لنکا کو کلین سویپ | آگے پاکستان

Australia Beat Sri Lanka 3-0

کینگروز نے کسی بھی مقابلے میں مہمان ٹیم کو برتری نہ لینے دی

Arif Jameel عارف‌جمیل منگل 5 نومبر 2019

Australia Beat Sri Lanka 3-0
پاکستان کی ٹی 20 کھیلنے والی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچی تو وہاں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان شیڈول کے مطابق ٹی20کی 3میچوں کی سیریز کھیلی جارہی تھی۔آسٹریلیا کی طرف سے کپتانی کے فرائض انجام دیئے ایرن فنچ نے اور سری لنکا کے کپتان تھے لاستھ ملنگا۔ پہلا ٹی 20 میچ27ِاکتوبر2019ءکے ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا۔ٹاس سری لنکا نے جیتا بلے بازی کروائی آسٹریلیا کو ۔

سری لنکا کے کپتان کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور آسٹریلیا کے ہوم گراﺅنڈ پر اپنے باﺅلرز کی اُن سے خوب پٹائی کروائی۔ آسٹریلوی اوپنر وارنر نے 56گیندوں پر ناقابل ِشکست100رنز بنا کر ٹی20میں اپنی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیااور مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔کپتان فنچ نے اور میکسویل نے نصف سنچریاں بنائیں اور 20اوورز میں 2کھلاڑی آﺅٹ پر 233رنز بنا ڈالے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی باﺅلنگ تو ناکام ہوئی تھی بیٹنگ بالکل ہی ناکام ہوگئی اور ہدف تو دُور کی بات مقررہ20اوورز میں9کھلاڑی آﺅٹ پر صرف 99رنز بنا کر134رنز سے سری لنکن ٹیم شکست کھا گئی۔ 30ِاکتوبر کو دوسراٹی20 برسبین میں کھیلا گیا ۔اس دفعہ بھی ٹاس جیتا سری لنکا نے لیکن بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ حال وہی ہوا جو پہلے میچ میں ہوا۔ آسٹریلیا کے باﺅلنگ اٹیک نے سری لنکا بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی اور19ویں اوور میں117کے مجموعی اسکور پر آل ٹیم آﺅٹ ہو گئی۔

جواب میں آسٹریلیا نے13ویں اوور میں ہی۱یک کھلاڑی آﺅٹ پر 118رنز بنا کر9وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ آﺅٹ ہو نے والے بلے باز اوپنر کپتان فنچ تھے جو صفر پر آﺅٹ ہو گئے اور پھر ڈیویڈ وارنر اور سٹیوسمتھ بالترتیب60اور53رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ایک بار پھر مین آف دی میچ ہوئے ڈیویڈ وارنر۔ ملبورن میں تیسرا اور آخری ٹی20 کرکٹ میچ یکم نومبر کو ہوا۔ اس دفعہ ٹاس آسٹریلیا نے جیتا اور بیٹنگ کروائی سری لنکا کو۔

ہوم گراﺅنڈ کا فائدہ اُٹھایا اور کلین سویپ کا مزہ بھی لے لیا۔سری لنکانے مقررہ اوورز میں6کھلاڑی آﺅٹ پر142رنز بنائے۔صرف وکٹ کیپرکوشل پریرانصف سنچری بنانے میں کامیاب ہو ئے۔جواب میں آسٹریلیا نے ایک دفعہ پھر18ویں اوور میں 3کھلاڑی آﺅٹ پر145رنز بنا کر 7وکٹوں سے فتح کا جھنڈا اُٹھا لیا۔نمایاں بلے باز رہے ایک دفعہ پھر آسٹریلیا کے اوپنر ڈیویڈ وارنر57 ناقابل ِشکست رنز بنا کر اور مین آف دی میچ کے ساتھ مین آف دی سیریز بھی ہو گئے۔

تجزیہ سری لنکا سے پاکستان : اس سیر یز کی خاص بات آسٹریلیا کے اوپنر ڈیویڈ وارنر کا تینوں میچوںمیں ناٹ آﺅٹ رہنا، ایک میں سنچری اور 2میں نصف سنچری بنانا ۔ دوسری طرف سری لنکا کی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کا اعتماد کہاں نظر آیا ؟نہ باﺅلنگ ،نہ بلے بازی اور نہ ہی فیلڈنگ۔ صرف شکست اور وہ بھی انتہائی ۔ کیا اگلے صرف ایک دن بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھی ٹی 20 سیریز میں آسٹریلیا کے مد ِمقابل ہو کر اُنکے ہوم گراﺅنڈ پر کوئی کمال دکھا پا ئے گی ؟جبکہ آسٹریلیا کو پہلے اپنے ہوم گراﺅنڈ کا فائدہ ہے اور دوسرا وہ سری لنکا کے خلاف ٹی20سیریز کھیل کر مکمل سوئنگ میں ہے ۔

3میچوں میں آسٹریلیا کے صرف 6کھلاڑی آﺅٹ ہو ئے تھے اور ڈیویڈ وارنر سیریز میں ایک دفعہ بھی آﺅٹ نہیں ہو ئے تھے۔ لہذا اُنکی بیٹنگ جاری ہے ۔پاکستان کی ٹیم کس شعبے میں کیا کمال دکھائے گی کہ آسٹریلیا کے مقابلے کی ٹیم لگے۔ پاکستان ٹیم کے ٹی20 کے نئے کپتان بابر اعظم کی صلاحیتوں کا امتحان ہوگااور ٹیم ورک دوسری طرف۔ "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :