کوارٹرفائنل تک رسائی کیلئے کوشاں بنگالی ٹیم کا آج سکاٹ لینڈ سے مقابلہ

Bangali Team Ka Aaj Soctland Se Muqabla

بنگلہ دیش کی بھاری مارجن سے کامیابی کوارٹرفائنل کیلئے راہموار کریگی

Ejaz Wasim Bakhri اعجاز وسیم باکھری جمعرات 5 مارچ 2015

Bangali Team Ka Aaj Soctland Se Muqabla

آئی سی سی ورلڈکپ میںآ ج صرف ایک میچ کھیلا جائے گا، گروپ اے کی ٹیمیں بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ سیکس ٹین اوول نیلسن میں مدمقابل ہوں گی۔شیڈول کے مطابق یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3بجے شروع ہوگا۔آج کے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے بہترین موقع ہے کہ وہ سکاٹ لینڈ کی کمزور ٹیم کو شکست دیکر میگاایونٹ کے کوارٹرفائنل تک رسائی کیلئے اپنی پوزیشن مستحکم کرے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف بارش کے باعث ایک پوائنٹ ملا ہے جبکہ افغانستان کیخلاف بھی بنگالی ٹیم کو کامیابی ملی ہے اور اس کے ابھی تین پوائنٹس ہیں۔ بنگلہ دیشی یہ میچ جیت کر پانچ پوائنٹ حاصل کرکے کوارٹرفائنل تک رسائی کیلئے پیشقدمی جاری رکھ سکتی ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جواپنی ٹیم کو سکاٹ لینڈ کیخلاف بڑے مارجن سے فتح دلاسکتے ہیں، ان میں کپتان مشرفی مرتضیٰ، شکیب الحسن، تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم جیسے کھلاڑی ایسے ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی ٹیم کی یہ خوبی ہے کہ وہ مضبوط ٹیم ہو یا کمزور ٹیم ہمیشہ جذبے اور پوری قوت کے ساتھ کھیلتے ہیں، بنگلہ دیشی ٹیم رسک لیکر کھیلتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے بہت کم عرصے میں معمولی کامیابیوں پر ٹیسٹ سٹیٹس بھی مل چکا ہے۔ رواں ورلڈکپ میں بنگلہ دیشی ٹیم کا پول بہت سخت ہے تاہم انگلینڈ کی پے در پے شکستوں کی وجہ سے بنگالی ٹیم کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ وہ کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کرے۔ آج کا میچ جیتنے کے بعد بنگلہ دیش ٹیم کا انگلینڈ کیخلاف بڑا میچ ہوگا اس میں سے جو ٹیم جیتے گی وہ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوجائے گی لیکن اس کے باوجود بنگلہ دیشی ٹیم کو ایک پوائنٹ آسٹریلیا کیخلاف بارش کی وجہ سے مل چکا ہے جس کا انہیں فائدہ مل سکتا ہے۔ آج کے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ وہ بڑے مارجن سے جیتے۔ سکسٹین کی وکٹ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں ٹیمیں لمبا سکور کرتی ہیں اور ہمیشہ پہلی اننگز میں بیٹنگ کرنیوالی ٹیم فائدے میں رہتی ہے۔ آج کے میچ ڈے میچ ہے اور پہلی بیٹنگ میں زیادہ سکور کرنے کے واضح امکانات ہیں۔کل گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور ویسٹ انڈیز واکا پرتھ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11بجے شروع ہوگا۔

مزید مضامین :