بنگلہ دیش نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020ء کا معرکہ مار لیا

Bangladesh Won U19 World Cup 2020

بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست بھارتی کرکٹرز کو برداشت نہ ہو سکی ، اُنھوں نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو گالیاں دی اور ان سے دست و گریباں بھی ہوئے

Arif Jameel عارف‌جمیل بدھ 12 فروری 2020

Bangladesh Won U19 World Cup 2020
ایک روزہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں 17ِ جنوری2020ء سے 9 ِفروری2020 ء تک کھیلا گیا جس میں شامل 16 ممالک کی ٹیمیں 4 گروپ میں تقسیم کی گئیں: ﴾ گروپ اے:انڈیا ،نیوزی لینڈ،سری لنکا اور جاپان ﴾ گروپ بی:ویسٹ انڈیز،آسٹریلیا، انگلینڈ اور نائیجیریہ ﴾ گروپ سی:بنگلہ دیش،پاکستان،زمباوے اور اسکاٹ لینڈ ﴾ گروپ ڈی:افغانستان ،جنوبی افریقہ،متحدہ عرب امارات اور کینیڈا اس ٹورنامنٹ میں کل 48میچ کھیلے گئے۔

جن میں سے راؤنڈ میچ مقابلوں کے بعد کوارٹر فائنلز میچ کھیلے گئے اور اُن میں سے سیمی فائنل میں ٹیمیں پہنچیں: پاکستان ، اِنڈیا، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش۔ سیمی فائنل: پاکستان کی کرکٹ ٹیم اپنے راؤنڈ کے میچوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں افغانستان کے مد ِمقابل آگئی جو ایک اہم میچ قرار پایا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی نوجوان ٹیم نے بھی اس ذمہ داری کو محسوس کیا اور بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی جہاں اُسکا مقابلہ4فروری کو ٹھیرا اِنڈیا کی ٹیم سے۔

انڈیا نے کوارٹر فائنل میں شکست دی 74رنز سے آسٹریلیا کو اور4فرروی 2020ء کو سیمی فائنل میں بھی پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے10وکٹوں سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان اور اِنڈیا انڈر19ورلڈ کپ میں اس میچ سمیت 10 مرتبہ مد ِمقابل رہے۔ جن میں سے 5مرتبہ پاکستان اور 5 مرتبہ اِنڈیا نے کامیابی حاصل کی۔اس سے قبل بھی دونوں ٹیمیں گزشتہ سیمی فائنل میں ٹکرائی تھیں جہاں اِنڈیا نے ہی فتح حاصل کی تھی۔

دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش میں 6ِفروری کو کھیلا گیا۔نیوزی لینڈ کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز سے2وکٹوں سے جیتا اور بنگلہ دیش نے ہرایا 104رنز سے ہوم ٹیم جنوبی افریقہ کو ۔جو کہ ایک حیران کُن لمحہ تھا اور اگلا حیران کُن تھا نیوزی لینڈ کو بھی سیمی فائنل میں6 وکٹوں سے ہرا دینا جبکہ ابھی35گیندیں باقی تھیں۔ فائنل: دفاعی چیمپئین اِنڈیااور بنگلہ دیش کے درمیان انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل جنوبی افریقہ کے صوبے شمال مغربی کے علمی شہر پوٹ شیف روم میں 9فروری2020ء کو شروع ہوا تویہی گمان کیا جارہا تھا اِنڈیا دفاع کر لے گا لیکن اس ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی کامیابیوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا تھا ۔

میچ کے آغاز میں بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ دلچسپ تھا۔لیکن اُن کی باؤلنگ لائن نے وکٹ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے 48 ویں اوور میں انڈیا کی آل ٹیم177 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر دی۔صرف اوپنرجیسوال88رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ بنگلہ دیش کے انڈر 19کے نوجوان بلے بازوں نے اپنے کپتان اکبر علی کی قیادت میں جیسا فیصلہ کیا ہو ا تھا کہ اس دفعہ کپ وہی لیکر جائیں گے۔

لہذا اُنھوں نے محتاط انداز میں موسم اور ہدف کو سامنے رکھتے ہوئے بلے بازی کا آغاز کیا اور پہلے اوپنر پرویز حسین ایمن کے47 رنز اور پھر کپتان اکبر علی کے ناقابل ِشکست 43رنز نے بنگلہ دیش کی جیت کی راہ ہموار کر دی۔ لیکن اصل میں اِنڈیا کے باؤلرز نے ایکسٹر 33 رنز دے کر جو بنگلہ دیش کو جیت کے قریب کر دیا اُس کا فائدہ میچ کے دوران بارش ہونے سے نظر آیا۔

جس کے بعد 43ویں اوور کی پہلی گیند پر بنگلہ دیش نے170 اسکور 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے اصول کے مطابق میچ جیت لیا۔ بنگلہ دیش نے کرکٹ ورلڈ کپ انڈر19 ٹورنامنٹ میں بھارت کو فیصلہ کن معرکے میں3 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ تاہم بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست بھارتی کرکٹرز کو برداشت نہ ہو سکی کی ۔

اُنھوں نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو گالیاں دی اور ان سے دست و گریباں بھی ہوئے ۔امپائرز حضرات نے بچ بچاؤ کروایا۔ بنگال ٹائیگرز کی فتح کے بعد بنگلہ دیش میں خوب جشن منایا گیا ۔لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ بھارتی سورماوٴں کو شکست پر بھارت میں صف ماتم بچھ گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان تیسری پوزیشن کے لیے ہونے والا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے بعد پوائنٹ زیادہ ہونے کے باعث پاکستان کو تیسری پوزیشن ملی۔ "آگے کھیلتے ، دیکھتے ہیں ،ملتے ہیں"

مزید مضامین :