باکسنگ ڈے :6 ممالک 3 کرکٹ ٹیسٹ میچوں کیلئے میدان میں

Boxing Day Test

آسٹریلیا اور بھارت میلبورن کرکٹ گراؤنڈ ، نیوزی لینڈ اور پاکستان بے اوول کرکٹ گراؤنڈ،ماؤنٹ ماونگنئی،،سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں جنوبی افریقی شہر گوٹیانگ کے سینچورین پارک کرکٹ گراوٴنڈ میں آمنے سامنے

Arif Jameel عارف‌جمیل پیر 28 دسمبر 2020

Boxing Day Test
باکسنگ ڈے کرسمس سے اگلا دِن کہلاتا ہے اور باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ گزشتہ کئی سالوں سے 26 دسمبر کو آسٹریلیا کی سٹیٹ وکٹوریہ کے شہر میلبورن میں کھیلاجاتاہے۔ روایتً اس سلسلے کی کڑی کو جوڑکر اب اگر کہیں بھی 26 دسمبر کوکرکٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہو تو اسکو بھی باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ شمار کیا جارہا ہے۔ لہذا 26ِدسمبر2020ء کو 3 باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ مختلف مقامات پر کھیلے جا رہے ہیں جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ2019ء تا 2021ء کا تسلسل بھی ہیں۔

جس میں سے 15 ویں ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا کا آغاز ہو چکا ہے اور 26 دسمبرکو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں دونوں ممالک کے درمیان یہ دوسرا ٹیسٹ میچ ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی16ویں ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوئے ہیں نیوزی لینڈ اور پاکستان۔

(جاری ہے)

یہ میچ 26ِدسمبر کو بے اوول کرکٹ گراؤنڈ،ماؤنٹ ماونگنئی،نیوزی لینڈ میں شروع ہوا ہے۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پرہے ۔ اِن دونوں ممالک کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی17 ویں سیریز کی شروعات بھی 26ِدسمبر کو پہلے ٹیسٹ میچ سے جنوبی افریقہ کے شہر گوٹیانگ کے سینچورین پارک کرکٹ گراوٴنڈ سے ہوئی ہے۔ چونکہ نیوزی لینڈ پاکستان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس وقت کے مطابق پہلے ہوا ہے لہذا اسکو16 ویں سیریز قرار دیا گیا ہے۔

اِن تینوں ٹیسٹ میچوں کی اہم خبریں: آسٹریلیا بمقابلہ اِنڈیا 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز: اِنڈیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست ہو چکی ہے اور اُس ٹیسٹ میچ میں زخمی ہونے والے اِنڈین باؤلر محمد شامی اس ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔دوسرا سب سے اہم اِنڈین کپتان ویرات کوہلی کی بیوی انوشکا شرما کے ہاں بچہ پیدا ہو نے والا ہے لہذا ویرات کوہلی نے بھی پہلے ٹیسٹ میچ کے بعدیہ سیریز مکمل کرنے سے معذرت کرتے ہوئے رُخصتی لے لی ہے ۔

لہذااُنکی جگہ سیریز کے باقی 3 ٹیسٹ میچوں میں اِنڈیا کی ٹیم کے کپتانی کے فرائض اجنکیا مدھوکر رہانے انجام دیں گے۔ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم جب نیوزی لینڈ کے دورے پر پہنچی تو پہلے کھلاڑیوں کو کویڈ 19 کورونا وباء کے مسائل پیش آ گئے۔پھر پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم،پھر امام الحق انجیریز کا شکار ہوگئے۔

ٹی20 کی سیریز میں بابر اعظم کی جگہ متبادل کپتانی کے فرائض انجام دیئے لیگ سپین باؤلر شاداب خان نے ۔ اُنکی کپتانی میں نیوزی لینڈ سے 2 ٹی20میچوں میں شکست اور ایک میں کامیابی ہو ئی۔ پھر اچانک خبر آئی کہ شاداب خان بھی انجیری کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔لہذا پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی وکٹ کیپر محمد رضوان کو۔

محمد رضوان پاکستان کے33ویں ٹیسٹ کرکٹ کپتان اور تیسرے سب سے کم صرف 9 ٹیسٹ میچ کھیل کر بننے والے کپتان ہیں۔دوسری طرف نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بیٹی کی پیدائش کے بعد دوبارہ ٹیسٹ میچ کی کپتانی سنبھال لی ہے اور اُنکا ہدف ہے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل۔اس سیریز سے پہلے تک آسٹریلیا نمبر 1،اِنڈیا نمبر2 اور نیوزی لینڈ نمبر3پر ہے۔

اگر نیوزی لینڈ یہ سیریز جیت لیتا ہے تو فائنل کھیلنے کے واضح امکانات ہو جائیں گے۔ جنوبی افریقہ بمقابلہ سری لنکا2ٹیسٹ میچوں کی سیریز: کی سب سے پہلی اور اہم خبر یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑیوں کو کورونا وباء کویڈ 19 کا سامنا رہا ہے لہذا چند اہم کھلاڑیوں کی شرکت ممکن نہ ہو سکی۔دوسرا اس سیریز سے پہلے دونوں ممالک میں جو5ٹیسٹ میچ ہو چکے ہیں اُن میں سری لنکا4میں کامیاب رہی ہے۔ باکسنگ ڈے کے تینوں ٹیسٹ میچوں میں6 ممالک کی ٹیموں کی کارکردگی اور نتائج کیلئے: "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :