ایک طاقتور ریسلر براؤن اسٹرومین

Braun Srowman

براؤن سٹرومین کی کامیابی کی اہم وجہ انکا داؤ پاور سلامز ہے جسکو وہ اچانک اس خطرناک طریقے سے لگاتے ہیں کہ پھر کوئی ریسلر چیت ہو ئے بغیر نہیں رہتا

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعہ 12 جون 2020

Braun Srowman
ایک طاقتور ریسلر "اسٹرومین۔۔اسٹرومین۔۔اسٹرومین"۔ نے ایک طرف مایہ ناز ریسلرز کے ساتھ ریسلنگ کے رِنگ میں زورآزمائی کرتے ہوئے شائقین کے دِل جیتنا شروع کیئے اور دوسری طرف ڈبلیو ڈبلیو ای سے ناراضگی پر ادارے میں کھڑ ے پروڈکشن ٹرک کواُلٹا کر ، وہاں پر کھڑی گاڑیوں کے دروازے توڑ کر ایسی زور آزمائی دکھائی کہ سب اُنکی طاقت پر واہ واہ کیئے بغیر نہ رہ سکے۔

اصل میں اس کے پیچھے واقعہ کچھ ایسے تھا کہ براؤن سٹرومین نے اُن دنوں ایک کے مقابلے کے دوران بروک لینسر اور کین پر حملہ کیا جس میں اُنھوں نے دونوں ریسلرز پر لوہے کا بہت بڑا جنگلا گرا دیا تھا جس سے وہ دونوں مرتے مرتے بچے تھے ۔ اس اقدام پر ریسلرکرٹ اینگل نے انتظامیہ کی طرف سے براؤن اسٹرومین کو پہلے رائل رمبل میں شیڈول یونیورسل چیمپئن شپ میچ سے نکالنے کا اعلان کیا اور پھر اُنھیں برطرف کر دیا۔

(جاری ہے)

اس پرجہاں ایک طرف انکے پرستاروں کو اس فیصلے پر شدید دھچکے کا سامنا کرنا پڑا وہاں اس فیصلے پر ہی اسٹرومین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے تباہی پھیلانا شروع کردی تھی۔ یونیورسل چیمپیئن: ڈبلیو ڈبلیوای ریسلنگ سے منسلک ایک بڑا نام براؤن اسٹرومین رِنگ کے اندر اور باہر جب اپنی طاقت کے جوہر دکھاتے ہیں تو اُنکے مداحوں اور شائقین کی آوازوں کی گونج ہر طرف سُنائی دیتی ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے برانڈ سمیک ڈاون پر پرفارم کرتے ہیں اور ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپیئن شپ جیت چکے ہیں۔ساتھ میں تقریباًاُن تمام ریسلرز کو شکست دی ہے جو ہیوی ویٹ چیمپئین رہ چکے ہیں ۔ لہذا یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایک دیوپیکر شخصیت رکھنے والا یہ ریسلر اپنے مداحوں کی نظروں میں اُنکا چیمئیپن ریسلر ہے اور وہ اُنکی شخصیت کے بارے میں جاننے کی خواہش رکھتے ہیں۔

سٹرومین کی ذاتی زندگی: براؤن اسٹرومین کا اصل نام ایڈم سیر ہے جو 6 ِستمبر 1983 ء کو شیرلس فورڈ ، شمالی کیرولائنا ، امریکہ میں شارلٹ کے قریب پیدا ہوئے۔ ان کے والد" ریک سیر" وہاں کے ایک اہم کھیل سافٹ بال کے بہترین کھلاڑی کے طور پر پہچان رکھتے ہیں اور اُنکی ایک چھوٹی بہن " حنا" ہے جس سے وہ بہت پیار کرتے ہیں۔12ِمئی 2017 کو اُنھوں نے اپنی بہن کے ساتھ اُس وقت کی لی گئی فوٹو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جب کسی مقابلے کے بعد وہ تکلیف محسوس کر رہے تھے لیکن جونہی اُنکی بہن اُنکو ملنے پہنچیں اُنھوں نے لکھا کہ وہ اپنی تمام تکالیف بھول گئے ہیں ۔

یہ لمحے اپنی بہن کو دیکھنے سے لُطف اندروز ہو گئے ہیں۔ نوجوانی کا دور: اسٹرومین نے اپنی نوعمری کا دور یاست آرکنساس اور ٹینیسی میں گزارہ۔ اُنھوں نے بینڈیز ہائی اسکول،کاتاوبا،شمالی کیرولینا میں تعلیم حاصل کی ۔جہاں وہ ساتھ میں فٹ بال ، ٹریک وفیلڈ ، اور ریسلنگ ٹیموں میں بھی حصہ لیتے رہے۔ اُنھوں نے ہائی اسکول میں نمایاں پوزیشن لی ۔

تعلیم کے دوران تک اُنکا قد 5 فٹ 8 انچ تک تھا اور 2001ء میں اپنی گریجوایشن مکمل کرنے تک اُنکا قد 6 فٹ 5 انچ ہو گیا۔ پہلوان نُما نوجوان کی اعلیٰ سوچ: اسٹرومین نے ا گلے دو سال بے کار رہنے کے بعدایک اچھا فیصلہ کیاکہ کیوں نہ مزید تعلیم حاصل کی جائے۔یعنی کہہ سکتے ہیں کہ ایک پہلوان نُما نوجوان کے پیچھے چُھپی ہوئی کتنی اعلیٰ سوچ تھی کہ اُنھوں نے 2003 ء میں کمیونٹی کالج میں داخلہ لے لیااور اگلے چار سال ساتھ میں ہیکوری ہورنٹس کے لئے نیم پیشہ ورانہ طور پر فٹ بال بھی کھیلتے رہے اور کچھ اخراجات پورے کرنے کیلئے ڈور مین اور میکینک کی حیثیت سے کام بھی کرتے رہے۔

اسٹرومین نے 2007 ء میں این ایف ایل اسکاوٴٹنگ کمبائن میں بھی شرکت کی لیکن ان چار سالوں کے دوران اُنھوں نے اپنی جسمانی صلاحیتوں کو مد ِنظر رکھتے ہوئے ریسلنگ کو ہی اپنے مستقبل کیلئے چُن لیا ہوا تھا اور اس سلسلے میں 2000ء کی دہائی کے آخر میں شوقیہ طاقتور مقابلوں میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔ اسٹرومین کیرئیر: بنانے کیلئے کسی اچھے موقع کی تلاش میں تھے جو اُنھیں پہلی دفعہ 5 نومبر2011ء کو این اے ایس شوقیہ قومی چیمپئن شپ جیت کر اُس وقت مل گیا جب اُنھیں ا س کامیابی پر اسٹورونگ مین کارپوریشن (اے ایس سی) پروفیشنل کارڈ ملا۔

اُنھوں نے 4 ِ مارچ 2012 میں آرنلڈ شوقیہ اسٹورونگ مین چیمپین شپ جیتی، جو آرنلڈ اسپورٹ فیسٹیول کے دوران 2012 کے آرنلڈ اسٹورونگ مین کلاسیک کاحصہ تھی۔ اس فتح نے اسٹرومین کو 2013ء کے آرنلڈ اسٹورونگ مین کلاسیک میں مدعو کیا۔ اُنھوں نے 8 جولائی 2012ء کو ایس سی ایل نارتھ امریکن چیمپین شپ میں بھی حصہ لیا اور مجموعی طور پر 5 ویں پوزیشن پر فائز ہوئے۔

21ِ جولائی کو جائنٹس لائیو پولینڈ ایونٹ میں موقع ملا تو مجموعی طور پر 7 ویں نمبر پر رہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای میں قدم: اسٹرومین نے6فُٹ 8انچ قد اور175 کلوگرام وزن کے ساتھ ایک مضبوط آدمی بن چکے تھے ۔لہذااُنھوں نے2013 ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلنگ مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے معاہدے پر دستخط کر کے وہاں ٹرنینگ و چھوٹے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔

اس دوران اُنکا رِنگ نام " براؤن اسٹرومین" رکھا گیا۔ نام کا پہلا حصہ " براؤن" اُنھوں نے اپنے ایک پسندیدہ "امریکن بیس بال" کے نامور کھلاڑی " ریان براؤن" پر رکھا جنہیں وہ ایک دور میں کھیلتے ہوئے دیکھنے جاتے تھے۔ 19ِدسمبر2014 ء کو اُنھوں نے ڈبلیو ڈبلیوای این ایکس ٹی سے اپنا ڈبیو ریسلنگ مقابلے کا آغاز کرتے ہوئے ریسلر چاڈ گیبل کو ہرایا۔ 24ِ اگست 2015 ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر برے وائٹ نے اُنھیں ادارے کی طرف سے پہلی دفعہ باقاعدہ بڑے ریسلنگ کے مقابلوں کیلئے متعارف کروایا۔

اُس موقعہ پر پہلے اسٹرومین ر ِنگ میں چہرے پر " بلیک شیپ" کا ماسک پہنے ہوئے داخل ہو ئے اور نام پُکارنے کے دوران جب اُنھوں نے ماسک اُتارا تو شائقین کے سامنے کھڑے تھے مستقبل کے ایک طاقتور ریسلر "سٹرومین۔۔سٹرومین۔۔سٹرومین"۔ جو پھر اُنھوں نے ثابت بھی کر دیا۔ نئی نسل کے پسندیدہ ریسلر رومن رینز بھی اُنکے ہاتھوں زخمی ہونے سے نہ بچ سکے۔ جس مقابلے کی وجہ سے اُنھیں ادارے سے نکالا گیا تھا اور اُنھوں نے توڑ پھوڑ کی تھی اُنکے اس رویئے پر ادارے نے احتجاج ضرور کیا تھا لیکن پھر ریسلر کرٹ اینگل نے مداخلت کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ادارے کی مالکن اسٹیفنی میکموہن کے حکم پر اُنھیں ایک بار پھر ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے اور وہ ٹائٹل میچ کا بھی حصہ بنیں گے۔

جیت کیلئے اہم داؤ پاور سلامز: براؤن اسٹرومین کی ریسلنگ مقابلوں میں کامیابی کی اہم وجہ اُنکا داؤ پاور سلامز ہے جسکو وہ اچانک اس خطرناک طریقے سے لگاتے ہیں کہ پھر کوئی ریسلر چیت ہو ئے بغیر نہیں رہتا ۔ ڈبلیو ڈبلیوای میں اعزازات: ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن شپ۔ ڈبلیو ڈبلیو ای انٹر کانٹینینٹل چیمپئن شپ۔ ڈبلیو ڈبلیو ای را ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ - نکولس (1) اور سیٹھ رولینزکے ساتھ ۔

ڈبلیو ڈبلیو ای عظیم ترین رائل رمبل چیمپئن شپ ( منعقد اپریل 2018)۔ منی اِن دِی بنک ( 2018)۔ آندرے دِی جائنٹ میموریل بیٹل رائل (2019)۔ ڈبلیو ڈبلیو ای ائیر اینڈ ایوارڈ مردوں میں سُپر سٹارآف دِی ائیر(2018) ۔ اسکے علاوہ بین الاقوامی امریکن میگزین " پرو ریسلنگ الیسٹرٹڈ" کے2018ء کے ٹاپ 500ریسلرز کی درجہ بندی میں اُنکا6واں نمبر تھا۔

مزید مضامین :