دوسرابلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ
Dosra Blind T20 Cricket World Cup
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے شاہین دوسرے ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک ناقابل ِشکست رہنے کے بعد فائنل میں دفاعی چیمپئین بھارت سے شکست کھا گئے۔ حالانکہ راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست بھی دی تھی
عارفجمیل
پیر 13 فروری 2017

حصہ لینے والی ٹیمیں:
29ِجنوری 2017ء کو بھارت میں شروع ہونے والے دوسرے بلائنڈ ورلڈ کپ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں 10ٹیموں نے حصہ َٰٓ لیا۔جن میں میزبان بھارت سمیت پاکستان،انگلینڈ ،آسٹریلیا،ویسٹ انڈیز ،نیوزی لینڈ ،سری لنکا،بنگلہ دیش،جنوبی افریقہ اور نیپال شامل تھیں۔
پاکستانی بلائنڈ ٹیم کیلئے منتخب کھلاڑی:
پاکستان کی طرف سے بلائنڈ کرکٹ ٹیم میں شامل تھے کپتان محمد جمیل،نائب کپتان انیس جاوید،محمد ایاز ،سجاد نواز،عامر اشفاق ،ریاست خان،محمد ادریس سلیم،ظفر اقبال،عبدالمنان،ایوب خان،بابر منیر،نثار علی،ہارون، مطیع اللہ ،محمد اکرام،محسن خان،اسرار حسین،محمد اعجاز ،محمد رشید اور ثنااللہ ۔
(جاری ہے)
راؤنڈ کے میچ:
لیگ کی بنیاد پر کھیلے گئے اس میگا ٹورنامنٹ میں پاکستان نے راؤنڈ کاپہلا میچ 31ِ جنوری کو انگلینڈ سے کھیلا اور راؤنڈ کا آخری میچ 9ِفروری کو آسٹریلیا سے ۔ اس دوران باقی تمام ٹیموں سے بھی مقابلے ہوئے اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم راؤنڈ مکمل ہونے پر ناقابل شکست رہی۔ جبکہ راؤنڈ کے 5 ویں میچ میں ہی پاکستان نے نیپال کی ٹیم کوشکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ باقی جو 3ٹیمیں بھارت ،سری لنکا اور انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچیں اُنھیں راؤنڈ کے میچوں میں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
سیمی فائنل:
پہلا سیمی فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان 10ِفروری2017ء کو کھیلا گیا جو بھارت نے 10وکٹوں سے جیت لیا۔دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 11ِفروری کو ہوا جو پاکستان نے 147رنز سے جیت لیا۔ پاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 309رنز بنائے۔جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 7وکٹوں کے نقصان پر صرف 162 رنز بنا سکی۔پاکستان کی طر ف سے بدر منیر نے103رنز بنائے اور ریٹائر ہرٹ ہوئے۔اسرار حسن جارحانہ کھیلتے ہوئے 143رنز بناکر آؤٹ ہو ئے۔
فائنل :
12ِ فروری کو ٹورنامنٹ کے میزبان ملک بھارت کے شہر بنگلور میں دوسرے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ٹی 20 کا فائنل دفاعی چیمپئین بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان ٹورنامنٹ میں مستقل ناقابل ِشکست تھا اور راؤنڈ کے میچ میں بھارت کو بھی شکست دے چکا تھا ۔لہذا اُمید تھی کہ فائنل میں بھی کامیابی حاصل ہو جائے گی لیکن پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے کے دوران گھبرائی ہو ئی نظر آئی اور ٹورنامنٹ کے میچوں میں بہترین اسکور کرنے کے بعد کامیابیاں حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں صرف198رنز کر پائی اور اُسکے8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
بھارت کیلئے ہدف تھا198رنز کا جو 14 گیندیں پہلے 200رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اُنکے بلے بازوں نے حاصل کر کے اپنے ملک بھارت میں کامیابی کا جھنڈا لہرا دیا۔ساتھ میں 2012ء میں پہلے بلائنڈ ورلڈ کرکٹ کپ جیتنے کے بعد اس دفعہ اُ سکا دفاع بھی کر لیا۔
مزید مضامین :

آسٹریلیا کی اِنڈیا سے تیسر ے ٹیسٹ میں جیت | چوتھا ٹیسٹ برابر

جنوبی افریقہ نے ویسٹ اِنڈیزسے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیت لی

آسٹریلیا اِنڈیامیں پہلے 2 ٹیسٹ میں ڈھیر

پیٹ سمپراس۔۔ ٹینس کا آج بھی بڑا نام

مونیکا سیلز پر90 ء کی دہائی میں قاتلانہ حملہ اور ٹینس کیرئیر

موسم ِسرما میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فہرست پر آسٹریلیا کے بعد اِنڈیا

آسٹریلیا جنوبی افریقہ تیسرا ٹیسٹ برابر (آسٹریلیا نے سیریز جیت لی)

پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز برابر | اگلے کپتان محمد رضوان یا سرفراز احمد

آسٹریلیا کی جنوبی افریقہ سے پہلے 2 ٹیسٹ میں جیت

اِنڈیا نے بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز ہرا دی | اِنڈیا چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر

انگلینڈ کا سیریز میں کلین سویپ| پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ سے باہر

انگلینڈ کی پاکستان کی ہوم گراؤنڈ پر پہلے 2 ٹیسٹ میں جیت

آسٹریلیا ویسٹ اِنڈیز کرکٹ ٹیسٹ سیریز(فرینک وریل ٹرافی)

ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا چوتھادور موسم ِگرما میں

مائیکل شوماکر ۔جرمن ریسنگ ڈرائیور ۔۔ ورلڈ نمبر2۔۔ "مین آف اسٹیل"

ایشین چیمپئن باکسر عثمان وزیر ڈبلیو بی او ورلڈ یوتھ ٹائٹل کیلئے کل تھائی لینڈ میں فائٹ کریں گے

نوواک جوکووچ ٹینس کے کھلاڑی۔۔ "دِی سلطان آف سربیا"

کارلوس الکاراز اور ایگا شویٹک" یوایس اوپن2022ء چیمپئنز" ۔۔دونوں مرد و خواتین کی رینکنگ میں نمبر1ہیں۔۔

Afghanistan v Pakistan 2023

West Indies tour of South Africa 2023

Australia tour of India 2023

Pakistan Super League 2023
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان ون ڈے ورلڈکپ کیلئے فیورٹ ٹیم ہوگی : وسیم اکرم
-
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر کی پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد
-
ہیوگو لوریس کی ریٹائرمنٹ کے بعد کیلین ایمباپے فرانس کی فٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر
-
پاکستان تھروبال فیڈریشن زیراہتمام ملک بھر میں پاکستان ڈے کے موقع پرتھروبال نمائشی مقابلے 23 مارچ کو کھیلے جائیں گے
-
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن زیراہتمام ملک بھر میں پاکستان ڈے کے موقع پر نیٹ بال نمائشی مقابلے(کل) کھیلے جائیں گے
-
پلیز کرکٹ چلنے دیں، شاہد آفریدی کی بھارتی وزیراعظم سے درخواست