ریسلرز ڈسٹن روڈس( گولڈڈسٹ)

Dustin Rhodes

رائل رمبل1996ء میں اُنھوں نے ریسلرریزر رومن کو ہرا کر پہلی دفعہ انٹر کونٹی نینٹل چیمپئن شپ جیتی۔ اسکے بعد بھی وہ3سے زائد دفعہ ڈبلیو ڈبلیو ایف/ای کوچھوڑ کر واپس آئے اور9دفعہ ہارڈ کور چیمپئن شپ جیتی

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعہ 9 جولائی 2021

Dustin Rhodes
ورجیل ریلی رانلز جونیئر المعروف" دِی امریکن ڈریم" ڈسٹی روڈس کے نام سے مشہور ریسلر نے ایک شادی سینڈرا سے کی جس سے ایک بیٹاڈسٹن پیٹرک رانلز پیدا ہوا اور دوسری شادی مشیل روبیو سے کی جس سے ایک بیٹا کوڈی گیریٹ رانلز روڈس اور دو بیٹیاں کرسٹن ڈیٹو اور تل گرجیل پیدا ہوئیں۔والد کی تربیت نے دونوں بیٹوں میں ریسلنگ کا شوق پیدا کر دیا اور وہ پیشہ ور ریسلر بن گئے۔

ایک رِنگ نام "گولڈ ڈسٹ" سے مشہور ہوا ا ور دوسرے کی پہچان "اسٹار ڈسٹ"کے رِنگ نام سے ہو ئی۔ ریسلر ڈسٹن روڈس ( گولڈسٹ) اگست 1995ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای کی اسٹوری لائن میں "گولڈسٹ "کے رِنگ نام سے ایک ہجڑا نما کردار ترتیب دیا گیا جس میں "ڈسٹن رانلز" کا حُلیہ اور اُس کے مطابق خصوصی لباس تیار کروایا گیا۔ ہر چیز میں سونے کے سنہری رنگ کو اپنانے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

لباس میں بھی ،بالوں کی خواتین نما وِگ میں بھی ۔چہرے پر سنہرے اور کالے رنگ کا استعمال کرتے ہوئے میک اَپ کا انداز ایک ایسی ملکہ کی طرح کیا گیا کہ جب گولڈسٹ ر ِنگ میں داخل ہو تو اُسکی نسوانی اندازانہ حرکتوں کی وجہ سے ایک دفعہ تو شائقین اُس کی طرف متوجہ ہوں۔ آغاز میں ڈسٹن رانلز کو اپنی مردانہ وجاہت کے سامنے اس کردار میں کچھ ذہنی دباؤ محسوس ہوا۔

لیکن پھر یہ سوچ کر کہ وہ ہمیشہ سے یہ خواہش رکھتے تھے کہ اُنکی پہچان اپنے والد کے نام سے الگ ہو۔ لہذا شاید یہی وہ موقع ہو۔پھر واقعی وہ ریسلنگ کی دُنیا میں "گولڈسٹ"کے نام سے مشہور ہو گئے ۔ اسی کردار نے فلمی دُنیا کا اداکار بھی بنا دیااور2020ء کی فلم "کوپر بِل" میں داد بھی وصول کی۔ گولڈسٹ کے والد ڈسٹی روڈس نے سینڈرا سے1965ء میں شادی کی اور گولڈ ڈسٹ11اپریل1969ء کو آسٹن ،ٹیکساس میں پیدا ہوئے۔

1975ء میں گولڈسٹ کے والد اور والدہ میں طلاق ہو گئی ۔ والد نے 1978ء میں دوسری شادی کر لی ۔ جسکی وجہ سے گولڈسٹ کا بچپن اُلجھنوں کا شکار ہو گیا ۔ لیکن لڑکپن میں والد کی توجہ کی وجہ سے تعلیم اور فُٹ بال کے کھیل میں دِلچسپی لینے لگے۔والدہ کی خواہش پر کہ وہ بھی والد کی طرح ریسلر بننے کو ترجیح دیں اُنھوں نے مان لیا ۔کیونکہ وہ والدکی شخصیت اور شہرت کے دیوانے تھے۔

لہذا تعلیم کے دوران ہی فُٹ بال کو چھوڑ کر ریسلنگ کی دُنیا میں آگئے اور والدکی کوچنگ کے زیر ِسایہ داؤ بیچ سیکھنے شروع کر دیئے۔ گولڈسٹ کا سوتیلا بھائی کوڈی جو اُن دِنوں ایک چھوٹا بچہ تھا قریب ہی اپنے بڑے بھائی کو تربیت کرتا ہوا دیکھتا اورپھر ویسے ہی ایکشن کر کے گولڈسٹ کی نقل اُتارنے کی کوشش کرتا۔ ڈسٹن روڈس کے رِنگ نام سے ستمبر1988ء میں اُنھوں نے سی ڈبلیو ایف میں ریسلر باب کوک کو ہرا کر شاندار ڈبیو کیااور خاندانی پیشہ ور ریسلر کی حیثیت میں جلد ہی اپنی پہچان بنا لی۔

6فُٹ 6اِنچ قد اور105کلو گرام کے ساتھ فِٹنس کو دیکھتے ہوئے اگلا ہی موقع اُنکو ڈبلیو سی ڈبلیو میں مل گیا ۔جہاں ٹرینٹ نائٹ جیسے ریسلر کو شکست دی اور ریسلر بُچ ریڈ سے شکست کھائی۔کچھ مدت بعد ریسلنگ کی معلومات کیلئے جاپان گئے اورواپس آکر1990ء کے آخر میں اپنی پسندیدہ ریسلنگ ادارے ڈبلیو ڈبلیو ای میں مقابلے شروع کیئے۔وہاں بھی کامیابی ہو ئی اور اُنکی اپنے والد کے ساتھ ٹیگ ٹیم بھی بنا دی گئی جسے رائل رمبل1991ء میں شکست ہوئی۔

دونوں باپ بیٹے نے فوراً ڈبلیو ڈبلیو ای کو خیرباد کہا اور پھر گولڈسٹ کی زندگی کا وہ دور شروع ہوا جس میں کبھی کسی ریسلنگ پرمووشن میں جا کر زور آزمائی کرتے اور کبھی ڈبلیو سی ڈبلیو یا ڈبلیو ڈبلیو ای میں چیمپئین شپ جیتتے ۔ گولڈسٹ کا یہی وہ دور تھا جب وہ ایک ہجڑے کے کردار میں ڈبلیو ڈبلیو ایف /ای کے رِنگ میں آتے اور مدِمقابل کو اپنی اداؤں کے جال میں پھنسا کر ہرانے کی کوشش کرتے ۔

اسطرح رائل رمبل1996ء میں اُنھوں نے ریسلرریزر رومن کو ہرا کر پہلی دفعہ انٹر کونٹی نینٹل چیمپئین شپ جیتی۔ اسکے بعد بھی وہ تین سے زائد دفعہ ڈبلیو ڈبلیو ایف/ای کوچھوڑ کر واپس آئے اور9دفعہ ہارڈ کور چیمپئین شپ جیتی۔اسکے علاوہ ٹیگ ٹیم چیمپئین شپ بھی۔ اکتوبر2013ء میں اُنھوں نے اپنے چھوٹے سوتیلے بھائی کوڈی روڈس کے ساتھ مل کر ٹیگ ٹیم میں "دِی شیلڈ"کو بھی ہرایا۔

جس میں رومن رینز ،سیتھ رولنز اور ڈین ایمبروز شامل تھے۔ گولڈسٹ 2018ء تک مزید ڈبلیو ڈبلیو ای میں رہے اور پھرجولائی میں وونوں گُھٹنوں کے آپریشن کے بعد صحت یاب ہو نے پر ادارے کو چھوڑ کر "آل ایلیٹ ریسلنگ"پرمووشن میں آگئے۔وہاں دسمبر2020ء میں انھوں نے ایک دفعہ پھر ریسلنگ کا مقابلہ جیتا۔گولڈسٹ نے اپنی سوانح عمری: "کراس روڈس :گولڈسٹ ،آؤٹ آ ف دِی ڈارکنیس" کے نام سے لکھی ہے ۔

گولڈسٹ کو ازدواجی زندگی بھی اُن عام ریسلرز کی طرح ہی ہے جنہوں نے دو یا دو سے زیادہ شادیاں کی ہو ئی ہیں ۔گولڈسٹ نے پہلی شادی خاتون ریسلر ٹیری لین بوٹرائٹ سے 1993ء میں کی اور 6سال بعددونوں میں طلاق ہو گئی۔ شادی یکے بعدگولڈسٹ کے ریسلنگ مقابلوں میں اُنکے ساتھ رِنگ تک آتیں ۔دونوں کی ایک بیٹی "ڈکوٹا" ہے۔2002ء میں اُنکی چند ملاقاتیں میلینامارٹیلونی سے ہوئی اور دسمبر میں اُن سے شادی کر لی لیکن صرف چند ماہ بعد ہی دونوں الگ ہو گئے جسکے بعد گولڈسٹ نے تیسری شادی جون2012ء میں ٹاریل میری روش سے کر لی اور دونوں ایک خوشگوارزندگی گزار رہے ہیں۔

مزید مضامین :