فاسٹ لین2019ء شیلڈ کا

Fast Lane 2019 Shield Ka

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک اور اہم ایونٹ " فاسٹ لین "میں ریسلنگ کے مقابلے10ِ مارچ 2019ء کو " کوئیکنلانز آرینا" کلیولینڈ ،اوہائیو ،امریکہ میں منعقد ہو ئے۔ریسل مینیا 35سے پہلے اس ایونٹ کی بہت مشہوری کی گئی اور اس کے مقابلوں کو خاص اہمیت کے ساتھ شائقین کے سامنے پیش کرنے کا منصوبہ بنا یا گیا

Arif Jameel عارف‌جمیل ہفتہ 16 مارچ 2019

Fast Lane 2019 Shield Ka
ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک اور اہم ایونٹ " فاسٹ لین "میں ریسلنگ کے مقابلے10ِ مارچ 2019ء کو " کوئیکنلانز آرینا" کلیولینڈ ،اوہائیو ،امریکہ میں منعقد ہو ئے۔ریسل مینیا 35سے پہلے اس ایونٹ کی بہت مشہوری کی گئی اور اس کے مقابلوں کو خاص اہمیت کے ساتھ شائقین کے سامنے پیش کرنے کا منصوبہ بنا یا گیا۔جسکی حقیقت اُس وقت ثابت بھی ہوگئی جب ایک طرف شائقین پر واضح کیا گیا کہ اس میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے دونوں برانڈ سمیک ڈاؤن اور رَا شامل ہیں اور دوسرا رومن رینز کی موجودگی کو یقینی آنکھوں کے ساتھ وہاں دیکھاگیا ۔


سکس مین ٹیگ ٹیم میچ :
ایونٹ کا سب سے اہم اور دورانیہ میں25منٹ لمبا مقابلہ تھا جو رومن رینز کے ماضی کے ساتھی سیتھ رولنز اور ڈین ایمبر وزپر مشتمل 3ریسلرز کی ٹیم" شیلڈ" کا ہو ا : ڈریو میکن ٹائیر، بیرن کوربن اور بوبی لیشلے کی ریسلنگ ٹیم کے ساتھ۔

(جاری ہے)

دِلچسپی یقیناً رومن رینز کی ٹیم کی جیت میں تھی لیکن بیرن کوربن جیسے ریسلر کے مداح بھی یہ خواہش رکھتے تھے کہ اُسکی ٹیم جیتے ۔

مقابلہ زبردست رہا لیکن کامیابی رومن رینز کی ٹیم کو اُس وقت حاصل ہو ئی جب پاوربم پہلے ڈریومیکن اور پھر ساتھ ہی بیرن کوربن کو لگا ۔ اُس پر اسٹیڈیم شائقین کی خوشی سے جھوم اُٹھا۔
ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئین شپ :
ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئین شپ کا مقابلہ ڈینیل برائن ،کیون اون اور مصطفی علی کے درمیان " ٹریپل تھریٹ " کے نام سے ہوا۔

تینوں نے اپنی اپنی جیت کیلئے خوب زور لگایا۔ ڈینیل برائن ایک دفعہ پھر ماضی کی طرح بھرپور مقابلہ کر رہے تھے دونوں ریسلرز کا کہ اس دوران ڈینیل برائن مصطفیٰ علی کو داؤ لگانے میں کامیاب ہو گئے ۔ جبکہ کیون اون نے چھلانگیں مار کردونوں ریسلرز کو ککز ماریں۔ بعدازاں فاسٹ لین میں بھی چیمپئین کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ڈبلیو ڈبلیو ای یونائٹیڈ چیمپئین شپ :
ڈبلیو ڈبلیو ای یونائٹیڈ چیمپئین شپ کیلئے "فیٹل فور" میں ریسلرز سمو جو، رے مسٹریو ، اینڈ ریڈ اور اَر۔

تورتھ کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا جس میں خواتین ریسلرز یلینا ویگا اور کا رمیلا بھی نظر آئیں۔ ایسا لگ رہا تھا کہ رِنگ میں مقابلہ کم اور کودنے کے کرتب زیادہ ہو رہیں۔ جس میں مقابلہ کی جیت کا جھنڈا اونچا کیا آخر کا سموجو نے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای سمیک ڈاؤن ٹیگ ٹیم چیمپئین شپ :
حسب ِروایت دِی اوسس کی ٹیم شامل تھی اور مقابلہ تھا شین مک موہن اور دِی میز کے درمیان۔

14منٹ سے زائد جاری رہنے والے اس ریسلنگ مقابلے میں دِی اوسس کا رنگ باز تماشہ ایک دفعہ پھر عروج پر تھا اور یہی اُنکی کامیابی کا اُس وقت باعث بنا جب دِی میز اُنکے کے داؤ میں آگیا۔ شین مک موہن نے اس شکست پر دِی میز کو دھکا دیا۔
کک آف ٹیگ ٹیم :
کک آف ٹیگ ٹیم کیلئے آمنے سامنے تھے دِی نیو ڈے ٹیم کے بِگ ای و زاوئیر وُڈز اور روسیف اور شنشوک ناکامورہ بمعہ خاتون ریسلر لینا۔

ایک دوسرے پر کک اور مکوں کی بارش کی گئی رِنگ کی رسیوں اور رِنگ کے اندر ایک دوسرے کو اُٹھا کر زور سے پھینکا گیا۔مقابلہ کس کے حق میں ہونا تھا دِلچسپ ہو گیا اور پھر13منٹ کے بعد کامیابی ملی دِی نیو ڈے کی ٹیم کو۔
ڈبلیو ڈبلیو ای رَا ٹیگ ٹیم چیمپئین شپ :
10منٹ سے زیادہ جاری رہنے والا دلچسپ انداز میں ایک "ٹریپل تھریٹ ٹیگ" مقابلہ تھا جس میں زیادہ نامور ریسلر تو نہیں تھے لیکن جنہوں نے حصہ لیا اُنھوں نے ایک تجربہ کار پرفارمرز سے کم صلاحیت نہیں دکھائی۔

"دِی رِوائیول" کے ڈیش وائڈر اور سکاٹ ڈوسن نے اپنے دونوں مد ِمقابل جبکہ یہ کہنا بہتر ہو گا کہ تینوں مد ِمقابل میں زیادہ بہتر ریسلنگ کی اور بوبی روڈ اور چاڈ گیبل ،اور تیسری ٹیم کے رِکو چیٹ اورالیسٹر بلیک کو ہرانے میں کامیاب ہو گئے۔
ریسل مینیا35 :
اب سب کو انتظار ہے ڈبلیو ڈبلیو ای کے سال کے سب سے بڑے ریسلنگ ایونٹ" ریسل مینیا "35 کا جو 7ِ اپریل2019ء کو منعقد ہوگا۔

مزید مضامین :