فٹ بال کا کھیل

Football Ka Khel

فٹ بال جسے امریکا میں ”سوکر“ (SOCCER) کے نام سے جانا جاتا ہے ، مغربی ممالک کا مقبول ترین کھیل ہے۔ اس کھیل میں ایک گول کیپر اور دس کھلاڑی ہوتے ہیں۔ گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیمیں ہوا بھری ایک گول گیند کے ساتھ کھیلتی ہیں

ہفتہ 7 فروری 2015

Football Ka Khel
تمثیلہ زاہد : جسم کو حرکت میں رکھنے والے تمام کھیل انسانی صحت پر اچھا اثر ڈالتے ہیں۔ ایسے کھیل ، تفریخ اور ورزش کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ایک صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ کرکٹ، ہاکی ، بیس بال ، والی بال، پولو، ٹینس وغیرہ کے علاوہ فٹ بال کے کھیل کے شوقین بھی دنیا بھر میں موجود ہیں۔ فٹ بال جسے امریکا میں ”سوکر“ (SOCCER) کے نام سے جانا جاتا ہے ، مغربی ممالک کا مقبول ترین کھیل ہے۔

اس کھیل میں ایک گول کیپر اور دس کھلاڑی ہوتے ہیں۔ گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیمیں ہوا بھری ایک گول گیند کے ساتھ کھیلتی ہیں ۔ یہ کھیل 90 منٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ درمیان میں پندرہ منٹ کا وقفہ بھی دیا جاتا ہے۔ اس کھیل کے دوران دیے جانے والے وقفے کو ہاف ٹائم (HALF TIME) کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

فٹ بال کے کھیل کا قانون 1863 میں انگلینڈ میں بنایا گیا ۔یہ کھیل دو ٹیموں کے درمیان چوکور میدان میں کھیلا جاتا ہے۔

اس کھیل میں دونوں ٹیموں کا مقصد گیند کو مخالف ٹیم کے آخری مخصوص حصے میں بنے دو پولوں کے درمیان سے گزرانا ہوتا ہے،جسے گول کرنا کہتے ہیں۔مقرر ہ وقت کے ختم ہونے تک زیادہ گول کرنے والی ٹیم کھیل جیت جاتی ہے۔کھیل کے دوران کھلاڑیوں کو ایک دوسرے ہاتھوں یا کندھوں کی مدد سے دھکا دینے کی اجازت نہیں ہوتی۔ پیروں کے ذریعے سے گیند کو اپنی ہی ٹیم کے دوسرے کھلاڑی تک پہنچانے کی مہارت درکار ہوتا ہے ۔

گیند حاصل کرنے کی کوشش میں اگر کسی کھلاڑی سے کھیل کے قواعد کی خلاف ورزی ہو جائے تو ریفری کھلاڑی کو پیلا (YELLOW) کارڈ دیکھا دیتا ہے۔ وہی کھلاڑی کھیل کے دوران اپنی غلطی دہرائے تو ریفری ایسے کھلاڑی کو لال (RED) کارڈ دکھا کر کھیل سے باہر کر دیتا ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال کو مختصراََ فیفا (FIFA) کہا جاتا ہے۔ ورلڈ کپ دنیا میں فٹ بال کا سب سے بڑا تورنا منٹ ہے۔

دنیا بھر کے ممالک میں موجود شائقین کی بڑی تعداد ہر چار سال بعد ہونے والے اس ٹورنا منٹ کا شدت سے انتظار کرتی ہے۔ بہت سے ممالک کی طرح برازیل میں بھی فٹ بال کے شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ یہ وہاں کا قومی کھیل ہے۔ برازیل کے لوگوں کا کہنا ہے کہ فٹ بال ہمارے خون میں شامل ہے۔ برازیل دنیا کا وہ واحد ملک ہے ، جہاں فٹ بال کی پسندیدگی جنون کی حد تک ہے۔

وہاں کے سوفی صد لوگ فٹ بال کھیلنا ہی پسند کرتے ہیں۔ آپ اگر باہر سٹرک ،گلیوں اور میدانون کا جائزہ لیں تو آپ کو بڑھے ،بچے ،نوجوان، لڑکے ، لڑکیان یہاں تک کہ بوڑھی عورتیں بھی فٹ بال کے کھیل سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں گی۔ اب تک عالمی کپ ٹورنامنٹس کے سترہ مقابلے ہوئے جس میں برازیل پانچ مرتبہ عالمی کپ فٹ بال ٹورنا منٹ کا اعزاز جیت چکا ہے۔ ”مارا کا“ فٹ بال اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا فٹ بال اسٹیڈیم ہے۔ یہ اسٹیڈیم برازیل کی ریاست” ریوڑی جنیرو“ میں واقع ہے۔ دنیا کے بہترین فٹ بال کلب بھی برازیل میں موجود ہیں۔ پاکستان میں بھی فٹ بال کے شوقین لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ سیالکوٹ میں بہترین فٹ بال تیار کر کے دنیا بھر میں بھیجی جاتی ہے۔

مزید مضامین :