فرنچ اوپن ٹینس کی تاریخ

French Open Tennis Ki Tareekh

فرنچ اوپن جسکا ایک نام رولینڈ گاروس بھی ہے کو1925ء میں انٹرنیشنل ایونٹ تسلیم کر لیا گیا اور پھر 1928ء سے باقاعدہ طور پراُس ہی شخصیت کے نام پر رکھے جانے والے پیرس کے رولینڈ گاروس اسٹیڈیم میں کھیلا جانے لگا ۔رولینڈ گاروس فرانس کا وہ پہلا جنگی جہاز کا پائلٹ و انجینئر تھا

Arif Jameel عارف‌جمیل پیر 30 مئی 2016

French Open Tennis Ki Tareekh

لان ٹینس یا ٹینس کے دُنیا بھر میں سال میں مختلف ایونٹ ہوتے ہیں لیکن اُن میں سے جو چار اہم ترین ہیں اور گرینڈ سلام کہلاتے ہیں وہ ومبلڈن،یو ایس اوپن، اَسٹریلیا اوپن اور فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ہیں ۔
 فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ:
مئی کے آخری ہفتے اور جون کے پہلے ہفتے میں کم و بیش 15دِن جاری رہتا ہے۔اس کا پہلا مقابلہ1891ء میں منعقد ہوا جس میں پہلی کامیابی ایچ برگز نے پی بیگنرز کو6-3اور6-2 کے ساتھ شکست دے کر حاصل کی۔آغاز میں اس ایونٹ میں صرف فرانس کے مرد کھلاڑی حصہ لیتے رہے لیکن پھر جلد ہی1897ء میں خواتین بھی اسکا حصہ بن گئیں اور پہلی کامیابی ایڈئن میسن کو حاصل ہوئی جب اُنھوں نے6-3اور6-1سے پی گائیورڈکو ہارا دیا۔ابھی یہ سلسلہ جاری تھا کہ جنگ ِعظیم اول کا دور آیا ۔

(جاری ہے)

پھر اسکے بعد یہ ٹورنامنٹ ایک نئے جوش و جذبے سے کھیلا جانے لگااور خاتون کھلاڑی" سوزینا لینگل" نے 1920ء سے1926ء کے دوران 6دفعہ کامیابی حاصل کی۔
 رولینڈ گاروس:
فرنچ اوپن جسکا ایک نام رولینڈ گاروس بھی ہے کو1925ء میں انٹرنیشنل ایونٹ تسلیم کر لیا گیا اور پھر 1928ء سے باقاعدہ طور پراُس ہی شخصیت کے نام پر رکھے جانے والے پیرس کے رولینڈ گاروس اسٹیڈیم میں کھیلا جانے لگا ۔
رولینڈ گاروس فرانس کا وہ پہلا جنگی جہاز کا پائلٹ و انجینئر تھا جس نے جنگی جہاز کی پہلی فارورڈ فائرنگ ائیر کرافٹ مشین گن بنائی ۔ پہلا ہی تھا جس نے اکیلے جہاز اُڑاتے ہوئے بحیرہ روم عبور کیا ۔جنگ عظیم اول میں دُشمنوں کے جنگی جہاز گرانے والا بھی پہلا پائلٹ کہلایا۔پھر اکتوبر 1918ء میں جنگی جہاز کے حملے میں ہی مارا گیا۔اُسکے ان کارناموں پر اُس کا نام فرنچ اوپن ٹینس سے وابستہ کر دیا گیا ۔
کلے کورٹ :
21ایکڑ پر پھیلے ہوئے ا اور 20 کورٹس پر مشتمل اس اسٹیڈیم میں یہ واحد گرینڈ سلام ہے جو کلے کورٹ پر کھیلا جاتا ہے۔ یعنی پتھر اور اینٹوں کو انتہائی سطح تک پیس کر مٹی کی شکل میں کھیلنے کے قابل بنایا جاتا ہے اور مالٹا رنگ میں کورٹ اپنی ہی ایک پہچان رکھتا ہے۔روایت میں کلے کورٹ پر گیند کی رفتا ر میں فرق پڑ تا ہے جسکی وجہ سے کھلاڑی کو یہ ٹورنامنٹ بڑی احتیاط سے کھیلنا پڑتا ہے۔
 لیکوسٹے" کروکوڈائل":
1925 ء کے پہلے انٹرنیشنل فرنچ اوپن ٹینس مقابلے میں جس" رینے لیکوسٹے عُرف کروکوڈائل" نامی کھلاڑی نے اپنے مد ِمقابل جین بوروٹا کو 7-5,6-1,6-4 سے شکست دی ۔اُسکے نام لیکوسٹے کی علامت( لوگو) کوآج دُنیا بھر میں شرٹس پر دیکھا جاتاہے۔ساتھ میں کروکوڈائل کی شکل بھی بنی ہو تی ہے۔ یہ کمپنی اُس نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ1933ء میں قائم کی تھی۔
مسکیٹرز اور سوزینا لینگل کپ:
1926-27ء میں رینے لیکوسٹے ٹینس کی دُنیا کا نمبر 1کھلاڑی بھی رہا اور ٹینس کورٹ میں کھیلتے ہوئے جس قسم کی آوازیں نکالتا اُسکی وجہ سے اُس کا نام "کروکوڈائل" بھی پڑا۔بہرحال جب اُس دور میں فرنچ اوپن عروج پر تھا تو لیکوسٹے نے اپنے تین ساتھیوں ہنری،جیکوئس اور جین بوروٹا کے ساتھ فلاڈیلفیا میں ڈیوس کپ جیتالیا اور "فور مسکیٹرز " (چار بندوق والے)کے نام سے بڑی شہرت حاصل کی ۔ لہذا اُنکی عزت و احترام میں فرنچ اوپن مرد سنگلز ٹرافی کا نام" مسکیٹرز کپ" رکھ دیا گیا اور خواتین کے سنگلز ٹرافی کا نام "سوزینا لینگل کپ " رکھا دیا گیا تاکہ فرنچ اوپن کی تاریخ میں ٹینس کی ایک بہترین خاتون کھلا ڑی کا نام بھی بورڈ پر رہے۔
جنگ ِعظیم دوم کے بعد:
1928ء میں برطانیہ کی مِس بینٹ اور فرانس کی میڈم لاروری پہلی خواتین کہلائیں جنہیں رولینڈ گاروس اسٹیڈیم میں کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ ٹورنامنٹ کا یہ سلسلہ جاری تھا کہ جنگ ِعظیم دوم کے دوران1941ء تا 1945ء وہاں کھیلے جانے والے ٹینس مقابلوں کو فرنچ حکومتی انتظامیہ نے تسلیم نہ کیا اوربعدازاں 1946-47ء میں اس گرینڈ سلا م کو ومبلڈن ٹورنامنٹ کے بعد کھیلا گیا۔لیکن پھر ومبلڈن سے پہلے منعقد کیا جانے لگا۔لیکن اس دوران ٹینس پر فرانس کا تسلط کسی حد تک ختم ہو گیا اور امریکہ و اَسٹریلیا نے سیٹ سنبھال لی۔
 کھلاڑیوں کی شہرت و بڑے ریکارڈ:
لان ٹینس کا کھیل 50کی دہائی سے مزید مقبولیت حاصل کرتا چلا گیا اور بڑے بڑے کھلاڑیوں کے نام پردے پر آنا شروع ہو گئے جن میں سے بعض کی شہرت اور پر فارمنس میں فرنچ اوپن کا بڑھا ہا تھ رہا ۔جن میں سے 2015ء تک چند کے ریکارڈ فرنچ اوپن میں اہم ہیں:
 مردوں کے سنگل مقابلے میں
 سپین کے رافیل نڈال: 9مرتبہ جیتے ہیں۔
خواتین کے سنگل مقابلے میں
امریکہ کی کریس ایورٹ لائیڈ : 7مرتبہ جیتی ہیں۔
مردوں کے ڈبل مقابلے میں
 فرانس کے میکس ڈوکلکس : 13مرتبہ کامیاب ہو ئے۔
خواتین کے ڈبل مقابلے میں
 امریکہ کی مارٹینا نورا تلوا : 7مرتبہ کامیاب ہوئیں۔
میکسڈڈبل مقابلے میں فرانس کے
 میکس ڈوکلکس : 7مرتبہ جیتے۔
 میکسڈڈبل مقابلے میں
 فرانس کیسوزینا لینگل : 7مرتبہ کامیاب ہوئیں۔
اصل میں کلے کورٹ کسی بھی کھلاڑی کی فٹنس کا امتحان ہے اور اس پر جو کھیل رافیل نڈال دکھایا ہے اور کوئی دکھا سکا۔ٹینس کا سب سے کامیاب کھلاڑی سوئزر لینڈ کا راجر فیڈرر جس نے 17گرینڈ سلام جیت کر ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا ہے صرف ایک بار فرنچ اوپن جیتاہے۔ ایک اور بڑا نام پیٹ سمپرس یہ ٹورنامنٹ کبھی نہیں جیتا سکا۔ دلچسپ یہ ہے کہ بلغاریہ، سربیا کے ورلڈ نمبر 1 پر کھلاڑی نوویک جوکووِک جو 11گرینڈسلام جیت چکا ہے 2015ء تک فرنچ اوپن میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔
بورن برگ:
آخر میں ایک بڑے ٹینس کھلاڑی کا نام یاد رکھنا ضروری ہے جنہوں نے دوسرے نمبر پر فرنچ اوپن کے6مقابلے جیتے ہوئے ہیں اور وہ ہیں سویڈن کے "بورن برگ" ۔
115واں ایڈیشن:
2016ء کے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 115واں ایڈیشن جاری ہے اور اس دفعہ کیا نئی تاریخ رقم ہوگی اگلے چند دِن میں واضح ہو جائے گئی۔

مزید مضامین :