ہلک ہوگن۔۔۔۔گٹارسٹ سے ریسلر تک

Hulk Hogan

ہلک ہوگن پہلے ریسلر بنے جنہوں نے مسلسل 2مرتبہ رائل رمبل ٹائٹل جیتا

Arif Jameel عارف‌جمیل پیر 7 ستمبر 2020

Hulk Hogan
ٹیری یو جین بولیا ، جو رِنگ نام" ہلک ہوگن "سے مشہور ہیں ایک امریکی پیشہ ور ریسلر ، موسیقار ، اداکار ، ٹیلی ویژن اور کاروباری شخصیت ہیں۔ جسمانی قد کاٹھ، لمبے سفید بال ، گھنی خَمدار مونچھیں اور ماتھے پر ٹریڈ مارک نُما سکارف اُنکی اہم پہچان ہے۔ اسی لیئے" آئی جی این کے مطابق ، ہوگن "دنیا بھر میں سب سے زیادہ پہچانے جانیوالے ریسلنگ سٹارہیں اور 1980ء کی دہائی کے سب سے مشہور ریسلر بھی۔

لہذا اس انکار نہیں رسیلنگ میں جو شہرت اُنکو ملی کسی اور کو کم ہی ملی ہوگی۔ لیکن انکا ذاتی رو یہ اور منفی انداز انکی شہرت کو کسی حد تک داغ دار بھی کرتا ہے اور گز شتہ چند سالوں میں چند متنازعہ معاملات سے ڈبلیو ڈبلیو ای اور انکے مداحوں کو بھی ان سے مایوسی ہوئی ہے خا ص طور پر انکی عمر کے اس حصے میں۔

(جاری ہے)

ٹیری جین بولیا عُرف ہلک ہوگن 11ِ اگست 1953 کو اگسٹا ، جارجیا، امریکہ میں پیدا ہوئے ۔

اُنکے والد پیٹرو "پیٹر" بولیا کا تعلق اطالوی نسل سے تھا اور تعمیراتی کمپنی میں فورم مین تھے ۔ اُنکی والدہ روتھ وینس ایک ڈانس ٹیچر تھیں اور وہ بھی یورپین نسل تھیں ۔ والدہ کی یہ دوسری شادی تھی ۔پہلی شادی سے اُنکا ایک بیٹاکینتھ ویلر تھا اور ہوگن کے اایک بھائی اور تھے ایلن بولیا۔ جب ہوگن ڈیڑھ سال کے تھے توانکا کنبہ فلوریڈا کے پورٹ ٹمپا چلا گیا۔

جہاں سے ہوگن کی تعلیمی زندگی کا سلسلہ شروع ہوا ۔ہلز بورو کمیونٹی کالج سے یو نیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈامیں قدم رکھا لیکن موسیقی کی طرف راغب ہو نے کی وجہ سے ڈگری لیئے بغیر ہی یونیورسٹی چھوڑ کر اپنے 2دوستوں کیساتھ ملکر " راکس" نامی میوزک بینڈ بنا لیا جس میں انکا کردار گٹارسٹ کا تھا۔اُنکا بینڈ جلد ہی اپنے علاقے میں مشہور ہو گیا۔ ہوگن کو تعلیمی دور سے ہی کھیلوں کا بھی شوق تھا جس میں خصوصاً بیس با ل اور ریسلنگ شامل تھے۔

بیس بال انجیری کے باعث چھوڑ دی لیکن جسمانی پُھرتی اور اپنی طاقت دکھانے کیلئے جب بھی ریسلنگ کا موقع ملتا ضائع نہ ہو نے دیتے۔ لہذا موسیقی سے وابستگی کے ساتھ جسمانی ورزش کیلئے ہیکٹر نامی جم میں جاتے جہاں انکی ملاقات2 امریکن بھائیوں" برسکو بردارز" سے ہوئی جو ٹیگ ٹیم کی حیثیت میں ریسلنگ بھی کرتے تھے۔ انھوں نے ہوگن کی ریسلنگ میں دِلچسپی کو دیکھ پیشہ وار ریسلر بننے کی تجویز دی جہاں سے اُنکی کامیابیوں کے نئے راستے کھل گئے۔

پہلے انہی بھائیوں نے جاپانی ریسلر ہیرومیٹسوڈا سے ہوگن کو ریسلنگ کی تربیت دلوائی اور ہوگن کے ہی ایک سکول دوست مائیک گراہم سے اُنکو رِنگ میں ریسلنگ کروانے کیلئے کہا۔پہلے اس نے انکا ر کر دیا لیکن پھر جب ہوگن نے اپنے علاقہ میں مشہور کر دیا کہ وہ میوزک بینڈ چھوڑ کر ریسلر بننے کی تیاری کر رہے ہیں تو گراہم نے برسکو برادرز کا مشورہ مان لیا۔

اگست1977 ء میں برسکو برادرز نے ہی ہوگن کے ہاتھوں میں ریسلنگ شوز تھمائے اور چیمپئین شب ریسلنگ فلوریڈا میں ریسلر برین بلیئر کے خلاف ریسلنگ ڈبیو کروادیا۔ ہوگن ریسلنگ کو کیرئیر بنا نیکا فیصلہ کر چکے تھے لہذا اُنھوں نے اپنے ایک اور دوست کے ساتھ مِل کر ایک جم بنا لیاجسکا نام " وایٹی اور ٹیری اولمپک جم " رکھا۔اپنے جم میں مزید بہتر تربیت حاصل کر کے ایک قدم اور بڑھایا اور ریسلنگ کے مقابلے کرنے پہنچے ریاست البامہ میں" لوئی ٹلیٹ " کے پاس جہاں سخت مقابلے بھی کیلئے ،آمدن کا مسئلہ بھی رہا جو وہاں صرف 175ڈالر ہفتہ تھی اور اسٹوری لائن کے باوجود جان بھی پچانا پڑی۔

انہی دِنوں ایک ٹی وی مورننگ شو" اِنکریڈیبل ہلک" میں ہو گن کو مشہور امریکن باڈی بلڈر" لو فیرینو" کے ساتھ " آؤٹ ڈور" میں پروگرام کر نے کا موقع ملا جہاں عوام ہوگن کا جسمانی ڈیل ڈول دیکھ کر حیران رہ گئے ۔پیمائش کی گئی تو اُنکا قد 6.7 اِنچ ،وزن137 کلو گرام اور بائیسپس 24 اِنچ تھے لہذا وہاں سے اُنکو " ہلک " پُکارا جانے لگا۔ ہوگن کو کامیابی کی دُھن کے سفر میں ایسے دوستوں کا ساتھ ملتا رہا جو اُنکو مختلف ریسلنگ پرمووشن میں ریسلنگ کے مواقع فراہم کرواتے رہے اور اُنکی آمدن800 ڈالر ہفتہ تک ہوگئی۔

ہوگن اُنکے معیار پر بھی پورا اُترتے ہوئے آخر پہنچ گئے ڈبلیو ڈبلیو ایف/ای کے مالک میک موہن کے والد کے سامنے ۔ وہ بھی اُنکی جسمانی طاقت دیکھ کر بہت متاثر ہوئے اور یہ جان کر کہ وہ آئرش نسل ہیں اُنھیں اپنے نام " بولیا " کیساتھ آئرش کُنیت " ہوگن" لگانے کیلئے کہا اور ساتھ میں اسٹوری لائن کے مطابق بالوں کو لال رنگ کرنے کیلئے بھی کہا۔ " بولیا" ہلک نام تو اپنا ہی چکے تھے لہذا " ہلک ہوگن" نام اپنانے پر تو تیار ہو گئے لیکن یہ کہہ کر کہ اُنکے بال گِر رہے ہیں لال رنگ کرنے سے انکار کر دیا۔

بلکہ اُنھوں نے کہا کہ وہ جلد ہی ایک سنہرے بالوں والے آئرش ریسلر کے طور پرآپکے ادارے میں شہرت حاصل کرلیں گے۔ پھر وقت نے دِکھایا کہ شہرت نے ہر جگہ اُنکے قدم چُومے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف/ ای،ڈبلیو سی ڈبلیو،ٹی این اے،نیو جاپان پرو ریسلنگ،امریکن رسیلنگ ایسوسی ایشن اور نیو ورلڈ آرڈر سمیت چند اور ریسلنگ پروموشنز میں۔1996 ء میں جب نیو ورلڈ آرڈر کی اسٹوری لائن کا حصہ بنے تو اُنھوں نے سوچا کہ 80ء کی دہائی کا " ہلک مینیا" اب ٹھنڈا پڑتا ہو ا نظر آرہا ہے لہذا اُنھوں نے وہاں" ہالی وُڈ ہوگن " کے نام سے نئے حُلیہ میں ریسلنگ کرنے کو ترجیح دی۔

ہوگن جب جوانی میں اپنے کیرئیر کی طرف توجہ دے رہے تو لگتا ہے اُس وقت اُن پر کوئی خاص عشق کا بھوت سوار نہیں تھا۔لیکن جب ڈبلیو ڈبلیو ای پہنچے تو 1981 ء میں ایک امریکن یورپین نسل لڑکی لنڈا کلریج سے دِل لگا بیٹھے اور پھر اُسی سے دسمبر1983ء میں شادی کرلی۔ جس سے ایک بیٹی بروک اور بیٹا نکولیس پیدا ہوا۔ ہوگن چونکہ" رَاکی "فلم کے بعدبہت سی فلموں میں اداکاری بھی کرہے تھے اور ٹی وی شوز بھی لہذا اُنکی بیوی ،بیٹی اور بیٹا بھی شو بز سے منسلک ہو گئے۔

2007 ء میں اُنکی بیوی کو ہوگن کے کسی دوسری لڑکی سے تعلقات کا شک ہوا تو پہلے اختلافات ہوئے پھر جب یقین ہو گیا تو 2009ء میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی۔ہوگن نے اس دُکھ میں خود کشی کرنا چاہی تو عظیم باکسر محمد علی کلے کی بیٹی لیلیٰ علی جو اُنکے ساتھ ایک فلم میں کام کر رہی تھیں نے اُنکو ایسا کر نے سے منع کیاجسکے بعد ہوگن نے اپنے سے20سال چھوٹی دوسری محبت جینیفر میکڈینیل سے دسمبر2010ء میں شادی کرلی۔

یہ وہی خاتون تھی جسکے بارے میں پہلی بیوی کو یقین تھا ۔بہرحال ہوگن نے دونوں شادیاں دسمبر کے مہینے میں کیں۔ ہلک ہوگن اپنی شہرت کی بلندیوں پر کبھی ڈبلیو ڈبلیوای کو چھوڑتے اور کبھی واپس آجاتے اور یہ سلسلہ1979 ء تا2018ء تک جاری رہا۔ ان کی بڑے پیمانے پر قبولیت اور زبردست مقبولیت نے ریسل مینیا اور ریسلنگ "پے پر ویو" کو خصوصی اہمیت دی۔ پہلے ریسلر بنے جنہوں نے مسلسل 2مرتبہ رائل رمبل ٹائٹل جیتا۔

یہی وہ تسلسل بھی تھا کہ اُنھوں نے ہر ریسلنگ ادارے کا بڑے سے بڑا ٹائٹل جیتا۔ ورلڈ ہیوی ویٹ سمیت۔ ریسلنگ مقابلے میں فنشنگ موو "ایکس بمبر اور لیگ ڈرپ " کو اُنکی کامیابی کی علامت سمجھا جانے لگا۔ ساتھ میں ہوگن نے اپنے 40 سالہ طویل ریسلنگ کے دور میں ہر نامور و طاقتور ریسلر کیساتھ پنجہ آزمائی بھی کی اور ٹیگ ٹیم کا حصہ بن کر دوسری ٹیموں کی پٹائی بھی۔

ریسلر رِک فلیئر بھی اُن نامور ریسلرز میں سے ہیں جن کا ریسلنگ کیریئر بھی ہوگن جتنا طویل رہا ۔ دونوں ایک دوسرے کیخلاف بھی زور آزمائی میں مشہور رہے اور اسٹوری لائن کے مطابق دونوں نے ملکر بھی رِنگ میں اپنی طاقت کے مظاہرے کیئے۔ 80 ء کی دہائی میں 2 اور ریسلرز بھی اپنے قد کاٹھ و جسمانی لحظ سے شائقین کی توجہ کے مرکز رہے اور ہلک ہوگن کے عروج کے دور میں اُنکے مد ِمقابل بھی ۔

جن میں سے ایک ریسلرآندرے دِی جا ئنٹ جن کا قد 7.4 انچ اور وزن236کلو گرام تھا اور دوسرے جیمس کامالا ہیرس یوگنڈن جائنٹ جن کا قد ہوگن کے برابر تھا لیکن وزن172 کلو گرام۔دِی جائنٹ اپنے عروج پر 1993 ء میں 46سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جیمس کامالا ہیرس "یوگنڈن جائنٹ کہلائے اور امریکہ کی مختلف ریسلنگ پرموشن سے ہوتے ہوئے1984 ء میں ڈبلیو ڈبلیوای میں آگئے ۔

وہاں پر اُنکے یاد گار مقابلوں میں سے آندرے دِی جا ئنٹ کے ساتھ پنجرے میں مقابلہ اور ہلک ہوگن کو بیلٹ کیلئے چیلنج مقابلہ تھا ۔ 5 ِ ِاگست2020ء کو کامالا ہیرس کا کورونا کویڈ 19ٹیسٹ مُثبت آگیا جسکے بعد وہ اس عالمی وباء کے مریض بن کر 10 ِ اگست 2020 ء کو 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔اُنکے انتقال کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ ہلک ہوگن کے ساتھ کا اُنکے ریسلنگ مقابلوں کی تصاویر و ویڈیو شیئر کی گئیں۔

مزید مضامین :