عالمی کرکٹ کپ کے سیمی فائنل: آسٹریلیا بس، انڈیا بے بس

India And Australia Out Of Wc 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کا صبر جیت گیا اور وقت کی چال سے ڈرامائی انداز میں انڈیا ہی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے ہار کر بے بس نظر آیا

Arif Jameel عارف‌جمیل ہفتہ 13 جولائی 2019

India And Australia Out Of Wc 2019
پاکستان زندہ باد: عالمی کرکٹ کپ کے پہلے مرحلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ہار جیت کی گردش سے نکل کر اچانک میچ جیتنے شروع کر دیئے ۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سرفرازاحمد کی کپتانی میں بلے بازوں اور باﺅلرز کی پرفارمنس بہتر ہو نا شروع ہوگئی اور ایک وقت آیا کہ پاکستان سیمی فائنل سے صرف ایک میچ دُور نظر آرہا تھا اور وہ تھا انڈیا اور انگلینڈ کا میچ۔

کھیل کا میدان بنا سیاست کا میدان اور انڈیا کی ڈرامائی چال نے انگلینڈ کو فتح سے ہمکنار کروا کر پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کروا دیا۔دُنیا کرکٹ میں اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا صبر جیت گیا اور وقت کی چال سے ڈرامائی انداز میں انڈیا ہی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے ہار کر بے بس نظر آیا۔کیونکہ اسکی شکست سیاسی میدان میں نہیں کھیل کے میدان میں ہوئی۔

(جاری ہے)

پہلا سیمی فائنل: ایک روزہ انٹرنیشنل آئی سی سی عالمی کرکٹ کپ 2019ءمنعقد اانگلینڈ اور ویلز کا پہلا سیمی فائنل 9ِجولائی کو انڈ یا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلاجارہا تھا۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کا بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن 47ویں اوور میں 211کے مجموعی اسکور5بلے باز آﺅٹ پربارش شروع ہوگئی جو تھم نہ سکی ۔ سیمی فائنل میچ کیلئے متبادل دِن کی سہولت تھی۔

اگلے دِن وہاں سے ہی میچ شروع ہوا اور نیوزی لینڈ مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر صرف 239رنز بناسکی۔انڈین ٹیم کی باڈی لینگویج سے ظاہر ہو رہا تھاکہ وہ بیٹنگ سے پہلے ہی میچ جیت چکے ہیں لیکن بیٹنگ کے آغاز میں ہی اُنکا وہ بُت ٹوٹ گیاجس کا نتیجہ انڈیا کی شکست اور وہ بے بسی تھی جوفائنل تک نہ پہنچنے کی وجہ سے اُنکی باڈی لینگویج سے چند گھنٹوں بعد ہی ظاہر ہو رہی تھی۔

دوسرے سیمی فائنل: کا میدان میزبان اور ٹورنامنٹ کی ہاٹ فیورٹ انگلینڈاور دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 11ِجولائی2019ءکولگا۔ٹاس آسٹریلیا نے جیتا لیکن میچ ہار کر سیمی فائنل میں ہی بس ہو گیا اور 27سال بعد میزبان انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا۔جسکا مقابلہ ہو گا گزشتہ عالمی کپ2015ءکی رنرز اَپ ٹیم نیوزی لینڈ سے۔لہذااس دفعہ عالمی کرکٹ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں میں سے جو بھی جیتا گا وہ پہلی دفعہ اور23سال بعد کوئی نیا ملک چیمپئین بنے گا۔

ان دونوںسیمی فائنلز کے بعد غور کیا جائے تو پہلے سیمی فائنل میں پہلے نمبر کی ٹیم انڈیا کو چوتھے نمبر کی ٹیم نیوزی لینڈ نے ہرایا اور دوسرے سیمی فائنل میںدوسرے نمبر کی ٹیم آسٹریلیا کو تیسرے نمبر کی ٹیم انگلینڈ نے ہرا دیا۔آخرمیں جو دونوں ٹیمیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈفائنل میں پہنچیں اُنکو پاکستان اس ٹورنامنٹ کے راﺅنڈ میچوں میں ہرا چکا تھا۔

لہذا پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان واپسی کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عالمی کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے ۔معافی کس لیئے مانگیں اور کپتانی چھوڑ نہیں رہا۔ اُن کی وضاحت کو موجودہ دونوں ٹیموں کا فائنل میں پہنچنا تقویت دیتا ہے اور پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کیلئے انڈیا کا جو کردار انگلینڈ کو میچ میں کامیابی دلوانے کیلئے سامنے آیا تھا وہ پہلے ہی دُنیا کر کٹ میں تنقید ی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

بلکہ انڈیا کی سیمی فائنل میں شکست پاکستان سے زیادہ بے بسی کی شکل تھی۔ اہم خبریں: ﴿ دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کا سیمی فائنل میںشکست سے 6ویں دفعہ چیمپئین بننے کا خواب بھی ٹوٹ گیا اور اس ٹورمنٹ سے پہلے7 سیمی فائنلز کھیل کر ناقابل ِشکست رہنے کا تسلسل بھی۔ ﴿ عالمی کپ میں انڈیا کے روہت شرما اور آسٹریلیا کے ڈیویڈ وارنر چند مجموعی اسکور سے انڈیا کے سچن ٹنڈولکر کا 2003ءکا 673رنز کا عالمی ریکارڈ نہ توڑ سکے۔

روہت شرما نے 10میچوں میں 648رنزاور 10میچوں میں ہی ڈیویڈ وارنر نے647رنز بنائے۔ ﴿ آسٹریلیا کے فاسٹ باﺅلر مچل اسٹارک نے اس عالمی کپ کے 10میچوں میں 27وکٹیں لیکر اپنے ہم وطن گلین میک گراتھ کا 26وکٹوں کا 2007ءمیں بنایا ہوا ریکارڈ توڑ دیا۔ ﴿ انڈین کپتان ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 11سال قبل2008ءمیں بھی انڈر 19 عالمی کرکٹ کپ کے سیمی فائنل میں مدِمقابل رہے۔

تب انڈیا جیتا اورعالمی کپ2019ءکے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ ۔ ﴿ عالمی کرکٹ کپ2019ءمیں پاکستان کی پانچویں پوزیشن آئی اس اعلیٰ پرفارمنس پر آئی سی سی کی طرف سے20ملین روپے ملیں گے۔فاتح ٹیم کو 280ملین روپے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 140ملین روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ ﴿ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کے حصے بھی55،55ملین روپے آئیں گے۔

عالمی کرکٹ کپ2019ءکا 46اور 47واں میچ: یہ دونوں میچ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے سیمی فائنلز تھے۔46واں میچ بارش کی وجہ سے دو دِن کھیلا گیاکیونکہ سیمی فائنل میچوں کیلئے متبادل دِن کی گنجائش تھی اور پہلے دِن بارش ہو جانے کی وجہ سے بقیہ میچ اگلے دِن مکمل ہوا۔میچ تھا 9ِجولائی کوانڈیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان۔ٹاس نیوزی لینڈ نے جیتا اور بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیالیکن بلے باز انڈیا کی باﺅلنگ کے سامنے کمزور نظر آئے۔

وہ تو ایک دفعہ پھر کپتان کین ولیمسن اور راس ٹیلرنے کچھ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اورٹیم کو مشکل سے نکال کر مجموعی اسکور میں اضافہ کرنا شروع کیا اس دوران کپتان کین ولیمسن 67رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔47 ویںاوور کے آغاز میں بارش شروع ہو گئی جسکی وجہ سے کھیل روکنا پڑا ۔ دوبارہ بلے باز میدان میں آئے اگلے دِن اور مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر239بنا لیئے۔

انڈیا کی اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کو مد ِنظر رکھتے ہوئے ہدف کچھ خاص نہیں تھا لیکن پہلے3بلے باز روہت شرما،راہول اور کپتان کوہلی ایک ایک رنز بنا کر5کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے نیوزی لینڈ میچ پر چھا گیا۔انڈیا کے تجربہ کار سینئر کھلاڑی دھونی اور نوجوان جدیجہ نے کچھ بہترین بیٹنگ کا مظاہر کیا اور نصف سنچریاں بناتے ہوئے میچ کو آخری اوورز تک لے گئے جہاں پہلے جدیجہ77رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے اور پھر دھونی بھی دوسرا اسکور لیتے ہوئے رَن آﺅٹ ہو گئے ۔

جس کے بعد آخری میں انڈیا کی ٹیم 221رنز بنا کر آل آﺅٹ ہو گئی اور نیوزی لینڈ نے 18رنز سے میچ جیت کر فائنل میں قدم رکھ دیا۔ دفاعی چیمپئین آسٹریلیا اور میزبان ملک انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا سیمی فائنل 11ِجولائی کو کھیلا گیا۔ٹاس آسٹریلیا نے جیتا لیکن انگلینڈ کی باﺅلنگ کے سامنے اُنکی تجربہ کا ر بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔صرف سمتھ کچھ مزاحمت کرتے ہوئے 85اسکور بنانے میں کامیاب ہو سکے جبکہ کپتان فنچ تو صفر پر ہی آﺅٹ ہو گئے۔

نوجوان بلے باز ایلکس کرے کے مُنہ پر انگلینڈ کے باﺅلر جوفرا آرچر کا باﺅنسر لگا جسکی وجہ اُنکے خون بھی نکل آیا لیکن میچ کی صورت ِحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے اُنکو طبی امداد مہیا کر کے اُنکے چہرے پر پٹی باندھ دی گئی۔جس میں سے بھی خون نکلتا ہو انظر آتا رہا اور پھر وہ46رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔آسٹریلیا کی ٹیم 49ویں اوور کے اختتام پر223رنز بنا کر آل آﺅٹ ہو گئی ۔

انگلینڈ کے بلے بازوں نے33ویں اوور میں2کھلاڑی آﺅٹ پر 226رنز بنا کر 8وکٹوں سے فتح کا جھنڈا گاڑ دیا اور27سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ انگلینڈ کے اوپنر جیسن رائے نے85رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 47 ویں میچ کے بعد آخری48واں میچ فائنل ہو گا جو 14ِجولائی2019ءکو کھیلا جائے گا۔ اس مضمون کے شائع ہونے کے بعد عالمی کرکٹ کپ 2019ءکا آخری فائنل میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈکے درمیان کھیلا جائے گا ۔ "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :