بھارت کے سامنے ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش بھی ڈھیر

India Beat Bangladesh

ویرات کوہلی کی کپتانی میں یہ پہلی ٹیم بنی جس نے مسلسل 4 ٹیسٹ میچوں میں اننگز سے فتح حاصل کی

Arif Jameel عارف‌جمیل بدھ 27 نومبر 2019

India Beat Bangladesh
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 2میچوں کی کرکٹ ٹیسٹ سیریز انڈیا اور کپتان ویرات کوہلی کیلئے مزید ریکارڈ بنا نے کی سیریز رہی۔ اہم لمحات وریکارڈ: ﴿ اس سیریز کے بعد انڈیا نے لگاتار 12ٹیسٹ سیریز جیت کر اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ مزید بہتر کر لیا۔ ﴿ انڈیا کی تاریخ میں ویرات کوہلی کی کپتانی میں یہ پہلی ٹیم بنی جس نے مسلسل 4 ٹیسٹ میچوں میں اننگز سے فتح حاصل کی۔

جنوبی افریقہ سے آخری 2 ٹیسٹ میچ اور بنگلہ دیش سے سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچ میں اننگز سے ۔ ﴿ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے یکم اگست2019ءکے آغاز سے اس سیریز تک انڈیااپنی تینوں سیریز وائٹ واش کر کے جیتا ہے۔ پہلی ویسٹ انڈیز سے اُن کے ہوم گراﺅنڈ پر ، دوسری جنوبی افریقہ اور تیسر ی بنگلہ دیش سے۔اسطرح لگاتار7 ٹیسٹ میچ جیت کر 360پوائنٹ کے ساتھ انڈیااس سیریز کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹاپ آف دی ٹیبل بن گیا۔

(جاری ہے)

﴿ انڈیا کی کرکٹ ٹیم ویرات کوہلی کی کپتانی میں گزشتہ 7 اننگز میں ایک دفعہ بھی آل آﺅٹ نہیں ہوئی بلکہ ڈکلیئر کر کے دوسری ٹیم کو بیٹنگ کروائی گئی۔ ویسٹ انڈیز کے ساتھ آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز سے لیکربنگلہ دیش کے ساتھ آخری اننگز تک۔ ﴿ کپتان ویرات کوہلی کواس سیریز سے پہلے بحیثیت کپتان 5ہزار رنز بنانے کیلئے مزید32رنز کی ضرورت تھی۔

پہلے ٹیسٹ میں وہ صفر پر آﺅٹ ہو گئے لیکن دوسرے ٹیسٹ میں نہ کہ صرف ریکارڈ توڑا بلکہ اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 27ویں سنچری بھی بنا ڈالی۔ ﴿ ویرات کوہلی نے بحیثیت کپتان تیز ترین 5ہزار رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ 53ٹیسٹ میچ اور86ویں اننگز میں بنایا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کے پاس تھا جنہوں نے 54ٹیسٹ اور 97ویں اننگز میں بنائے تھے۔

دوسرا ویرات کوہلی پہلے انڈین کپتان بن گئے جنہوں نے کپتان کی حیثیت میں 5ہزار رنز بنائے۔ ﴿ بنگلہ دیش کے ساتھ اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ویرات کوہلی کی کپتانی کا 52 واںٹیسٹ تھا جس میں سے 10ٹیسٹ میچ اننگز سے جیت کر وہ انڈیا کے ٹاپ کپتان بن گئے تھے ۔اس سے پہلے وکٹ کیپرمہندر سنگھ دھونی نے60میچوں کی کپتانی میں 9 اننگز سے جیتے تھے۔ دوسرا پنک بال ٹیسٹ میچ بھی اننگز اور46رنز سے جیت کر کپتان ویرات کوہلی نے اپنا ہی ریکارڈ بہتر کر لیا۔

﴿ سیریز کے دونوں پانچ روزہ ٹیسٹ میچ تین تین روز میں ہی ختم ہوگئے۔ پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ: اس سیریز کا دوسرا ٹیسٹ انڈیا میں کھیلا گیا پہلا " پنک بال ڈے اینڈ نائٹ" ٹیسٹ میچ تھا۔ اس سے پہلے نومبر/ دسمبر2015 ءسے اس میچ تک 11پنک بال ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے تھے ۔ جن میں سے انڈیا اور بنگلہ دیش نے کوئی پنک بال ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا تھا ۔

لہذایہ 12واں ٹیسٹ میچ تھا جو انڈیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ تھا ۔انڈیا نے یہ ٹیسٹ جیت کر سیریز بھی کلین سویپ کر لی اور اپنا پہلا پنک بال ٹیسٹ میچ بھی جیت لیا۔ انڈیا بمقابلہ بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کی کہانی : جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے فوراً بعد نومبر2019ءمیں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم انڈیا پہنچ گئی ۔جہاں انڈیا کے خلاف 3 ٹی 20 اور 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی ۔

ٹی20سیریز میں انڈیا کے کپتان تھے روہت شرما اور بنگلہ دیش کے محمداللہ۔ سیریز کا پہلا میچ تو بنگلہ دیش کی ٹیم 7وکٹوں سے جیت گئی اور پھر سلسلہ شروع ہواانڈیا کی کامیابیوں کا۔ دوسرا انڈیا نے8وکٹوں سے اور تیسرا انڈیا نے ہی 30رنز سے جیت کر ٹی20کرکٹ سیریز2۔1 سے اپنے نام کر لی اور اب اگلا مرحلہ تھا 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی 5ویں سیریز کا آغاز 14ِنومبر 2019 ءکو انڈیا میں بنگلہ دیش کے ساتھ پہلے ٹیسٹ سے ہوا۔

2ٹیسٹ کی اس سیریز میں انڈیا کی طرف سے ایک دفعہ پھر کپتانی کے فرائض انجام دیئے ویرات کوہلی نے اور بنگلہ دیش کے کپتان تھے مومن الحق۔ بنگلہ دیش کے اہم کھلاڑی شکیب الحسن پابندی کی وجہ سے اس ٹیم شامل نہیں تھے جسکی کمی محسوس کی گئی۔ پہلا ٹیسٹ میچ : انڈیا بمقابلہ بنگلہ دیش14تا 18نومبر2019ءکو کرکٹ اسٹیڈیم ،اِنڈور،ریاست مدھیہ پردیش میں کھیلا گیا۔

بنگلہ دیش کی کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ انڈیا کے خلاف اُنکے ہوم گراﺅنڈ پر ٹاس جیت کر بلے بازی کرنا یا نہ کرنا انڈیا کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔دونوں صورتوں میں میچ کا نتیجہ 90فیصد انڈیا کے حق میں ہی ہو تا ہے۔ لہذا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلے بلے بازی بھاری پڑ گئی اورپہلے ہی دن150کے مجموعی اسکور پرآل ٹیم آﺅٹ ہوگئی۔

صرف مشفیق الرحمان 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے اور انڈیا کی طرف سے محمد شامی3وکٹیں لیکر کامیاب باﺅلر۔ انڈیا کے اوپنر ماینک انوراگ اگروال جنہوں نے اپنی پہلی ہی ٹیسٹ سنچری ڈبل سنچری بنائی تھی اپنے کیرئیر کے اس8ویں ٹیسٹ میں ایک دفعہ پھرڈبل سنچری بنا ڈالی۔اُنھوں نے243 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی بہترین فٹنیس کا ثبوت دیا۔ یہ اُنکی تیسری سنچری تھی۔

اُنکے ساتھ رائنے86، پوجارا54 اور راوندرا جدیجہ ناقابل ِشکست 60 رنز بنا کر 6وکٹوں پر493 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ جس پر کپتان ویرات کوہلی نے اننگز ڈکلیئرکردی۔ انڈیا کو 343رنز کی برتری حاصل تھی۔ کپتان ویرات کوہلی خود صفر پر آﺅٹ ہو گئے تھے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے فاسٹ باﺅلرابو جید نے4وکٹیں لیں۔ ٹیسٹ کے تیسرے دن کا آغاز بنگلہ دیش کی دوسری اننگز سے ہوا اور چائے کے وقفے کے بعد 213 کے مجموعی اسکور پر آل ٹیم آﺅٹ ہو گئی۔

دوسری اننگز میں بھی مشفیق الرحمان مزاحمت کرتے نظر آئے اور 64رنز بنا کر آﺅٹ ہو ئے ۔انڈیا کی طرف سے محمد شامی نے 4اور اشون نے 3وکٹیں لیکر بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی اور انڈیا کو ایک اننگز اور130رنز سے فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔مین آف دی میچ ہوئے ماینک انوراگ اگروال۔ اس ٹیسٹ کے دوسرے دن انڈیا کی بیٹنگ لائن نے407رنز بنائے۔

انڈین باﺅلنگ اٹیک چھا گیا۔ دوسری طرف بنگلہ دیش کی ناکامی کی وجہ بیٹنگ کے دوران کھلاڑیوں کی غیر مناسب شارٹس تھیں۔ ویرات کوہلی کی کپتانی میں یہ 52 واںٹیسٹ تھا جس میں سے 10ٹیسٹ میچ اننگز سے جیت کر وہ انڈیا کے ٹاپ کپتان بن گئے ہیں ۔اس سے پہلے وکٹ کیپرمہندر سنگھ دھونی نے60میچوں کی کپتانی میں 9 اننگز سے جیتے تھے۔ دوسرا پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ: 22 نومبر 2019ءکو کلکتہ کے مشہور اسٹیڈیم عیڈن گارڈن میں شروع ہوا۔

پنک بال پانچ روزہ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن شاید بلے باز پہلے بیٹنگ کیلئے تیار نہیں تھے لہذا انڈیا کے اٹیک باﺅلرز کا سامنا نہ کر سکے اور 31ویں اوور میں 106کے مجموعی اسکور پر آل ٹیم آﺅٹ ہو گئی۔ 7بلے با زڈبل فیگر میں بھی نہ داخل ہو سکے جن میں سے کپتان مومن الحق سمیت 4بلے باز صفر پر آﺅٹ ہوگئے۔ کمر توڑی انڈیا کے فاسٹ باﺅلر ایشانت شرما نے5وکٹیں لیکر۔

انڈیا کی ہوم گراﺅنڈاور بنگلہ دیش کی طرف سے ایک دفعہ پھر پہلی اننگز میں اتنا کم اسکور انڈین کپتان ویرات کوہلی کیلئے تحفہ تھا۔ جسکو اُنھوں نے خوشی سے قبول کیا اور اسٹیڈیم میں سجایا اپنی27ویں سنچری سے۔ ویرات کوہلی آﺅٹ ہوئے136 رنز بنا کر اور اُن کا ساتھ دیا سی اے پچارااور اے ایم رائنے نے نصف سنچریاں بنا کر۔جس وقت انڈیا کے مجموعی اسکور9کھلاڑی آﺅٹ پر 347ہوا تو پویلین سے کپتان ویرات کوہلی نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اشارہ کر دیا۔

انڈیا کے پاس برتری تھی 241 رنز کی اور بنگلہ دیش کی طرف سے الامین حسین اور عبادت حسین نے3،3کھلاڑی آﺅٹ کر کے نمایاں باﺅلر رہے۔ دوسراا دِ ن اختتام پر تھا اور بنگلہ دیش کے بلے باز اپنی دوسری اننگز میں پہلے صرف برتری اُتارنے کی کوشش میں اپنی6وکٹیں 152رنز پر کھو چکے تھے۔لہذا باقی 3وکٹیں بھی تیسرے دن مزید 43رنز کے اضافے سے انڈیا کے باﺅلرز نے حاصل کر کے بنگلہ دیش کو 195رنز پر آﺅٹ کردیا اور 2۔

0 سے سیریز جیت لی۔بنگلہ دیش کی طرف سے دوسری اننگز میں مشفیق الرحمان نے74رنز بنائے اور کپتان مومن الحق دوسری اننگز میں بھی صفر پر آﺅٹ ہوگئے۔ اسطرح بنگلہ دیش کے بلے باز ایک دفعہ پھر انڈیا کے اٹیک باﺅلر ز کا سامنا نہ کر سکے اور ایسے لگا رہا تھا کہ ایشانت شرما ، یادیو اورمحمد شامی کو ڈرکر کھیلتے رہے۔بلکہ محمد شامی کے دو باﺅنسرز بلے بازوںکی ہیلمٹس پر بھی لگے لیکن وہ دوسری اننگز میں کوئی وکٹ نہیں لے سکے ۔

آﺅٹ کیئے یادیو نے5اور ایشانت شرما نے 4 جبکہ بنگلہ دیش کے بلے باز محمداللہ 39کے انفرادی اسکور پر وکٹ پر ڈورنے کے قابل نہ رہے اورہیم اسٹرینگ کی تکلیف کی وجہ سے ریٹائر ہرٹ ہو گئے تھے۔ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹیں لینے پرمین آف دی میچ ہوئے ایشانت شرما اور سیریز میں 12وکٹیں لینے پر مین آف دی سیریز بھی ایشانت شرما ہی قرار پائے۔ "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :