ٹیسٹ سیریز :ویسٹ انڈیز کو اپنی سرزمین پر بھارت سے شکست

India Beat West Indies

ویرات کوہلی نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سب سے زیادہ28ٹیسٹ میچ جیتنے کا ریکارڈ بنا دیا

Arif Jameel عارف‌جمیل ہفتہ 7 ستمبر 2019

India Beat West Indies
اس مضمون کے شائع ہو نے کے ساتھ ایک افسوس کی خبر پاکستان کے سابق انٹرنیشنل لیگ سپین باﺅلر عبدالقادر کی وفات ہے۔جنکا ہارٹ فیل ہو جانے کی وجہ 6ستمبر2019ءکی رات اچانک انتقال ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اُنکو جنت میں اعلٰی مقام دے۔ آمین آئی سی سی ورلڈ کرکٹ ٹیسٹ چیمپئین شپ ایونٹ کی تیسری سیریز ویسٹ انڈیز نے اپنے ملک میں انڈیا کے ساتھ کھیلی۔پہلی سیریز ایشز کی انگلینڈ میں ابھی جاری ہے اور سری لنکا میں کھیلی گئی دوسری سیریز سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی برابر ہو چکی ہے۔

ویسٹ انڈیز بمقابلہ انڈیا: دوسرا ٹیسٹ میچ کی اہم خبریں: ﴿ انڈیا کے باﺅلر بمرانے لگا تار 3 کھلاڑی آﺅٹ کر کے ہیٹرک کی۔بمرا کی اس ہیٹرک میں اہم کردار کپتان ویرات کوہلی کا تھا جنہوں نے بمرا کی تیسری وکٹ کیلئے ریویو لیا جس میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز روسٹن چیز آﺅٹ قرار پائے۔

(جاری ہے)

اس لیئے بمرا نے اپنی ہیٹرک کپتان کوہلی کے نام کر دی۔بمرا نے پہلی اننگز میں6وکٹیں لیں۔

﴿ انڈیا کی طرف سے بمرا ہیٹرک کرنے والے تیسری کھلاڑی بن گئے۔ اس سے پہلے2001ءمیں انڈیا کی طرف سے ہربھجن سنگھ آسٹریلیا کے خلاف اور عرفان پٹھان نے2006ءمیں پاکستان کے خلاف ہیٹرک کر چکے ہیں۔ ﴿ ہانیوما ویہاری نے نمبر6پر آکر شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنا ڈالی۔ جسکے بعد اُنھوں نے ٹویٹ کیا کہ جب وہ12سال کے تھے تو اُنکے والد کا انتقال ہو گیا تھا۔

لہذا اُنھوں نے سوچا تھا جب بھی میں اپنی پہلی انٹرنیشنل سنچری کروں گا اپنے والد کے نام کردوں گا اور آج میں وہ کر رہا ہوں۔جذبات کی قدر معاشرے میں رشتوں کی قدر ہے۔ ﴿ انڈیا کی کرکٹ تاریخ میں بحیثیت انڈین کپتان ویرات کوہلی نے یہ میچ جیت کر سب سے زیادہ28ٹیسٹ میچ جیتنے کا ریکارڈ بنا دیا۔ ﴿ ایشز سیریز میں سٹیو سمتھ کے بعد ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیرن براوو بھی باﺅنسر کی زد میں آکر23رنز پر ریٹائر ہرٹ ہو گئے۔

باﺅنسر تھا بمرا کر جو اُنکی گردن پر لگا اور اُنکی جگہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے متبادل کھلاڑی جر مین بلیک ووڈ بلے بازی کرنے آئے اور 38 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔پہلا آسٹریلیا کے مارنس لبوچن ہیں جو ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سیٹو سمتھ کے پہلی اننگز میں زخمی ہو نے کے بعد بیٹنگ کرنے آئے تھے۔ ﴿ ماﺅنٹین مین ،راہکیم کورنویل نے اپنے ڈبیو ٹیسٹ میں اپنے قد اور وزن کی وجہ سے منفرد عالمی ریکادڑ قائم کر دیا۔

26سالہ نوجوان کا قد6 فٹ 5انچ اور وزن140کلو۔ کرکٹ کی تاریخ کے بھاری بھرکم کھلاڑی اور اس ڈبیو ٹیسٹ میں3 وکٹیں بھی لیں۔ ﴿ انڈیا کے باﺅلر محمد شامی نے ایک طرف اس ٹیسٹ میںاپنی150 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں اور دوسری طرف اُنکے خلاف مبینہ طور پر اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں انڈین کورٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ دوسرا ٹیسٹ: میچ سبینا پارک،کنگسٹن جمیکا میں 30ِاگست 2019ءکو ویسٹ انڈیز کے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کے فیصلے سے شروع ہوا اور انڈیا کے بلے بازوں پہلی اننگز میں 416کا مجموعی اسکور کر کے آل آﺅٹ ہو گئے۔

ہانیوما ویہاری نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنا ئی اور111رنز بنا کر آﺅٹ ہو ئے اورکپتان ویرات کوہلی نے76رنز کی انفرادی کھیلی۔اگروال اور شرما نے بھی نصف سنچریاں بنائیں ۔ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر 5کھلاڑی آﺅٹ کر کے کامیاب باﺅلر رہے۔لیکن ویسٹ انڈیز کے بلے باز اعلیٰ بیٹنگ کر نے میں بالکل ناکام رہے اور آل ٹیم117کے مجموعی اسکور پر آﺅٹ ہو گئی۔

پہلے5بلے باز صرف22رنز پر پویلین میں تھے۔جس میں کمال تھا انڈیا کے باﺅلر بمرا کا جنہوں نے ہیٹرک بھی کی اوربہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 27رنز دیکر6کھلاڑی بھی آﺅٹ کیئے۔ انڈیا کے کپتان ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کو فالو آن ہو نے کے باوجود دوسری اننگز میں پھر بیٹنگ کر نے کو ترجیح دی اور168پر4 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دیا۔ ہانیوما ویہاری نے اس اننگز میں نصف سنچری بنائے اور اُنکے ساتھ نصف سنچری بنائے رہانے نے اور دونوں آﺅٹ نہیں ہو ئے جبکہ کپتان ویرات کوہلی صفر پر آﺅٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کا ہدف تھا 468رنز کا جو ناممکن نظرآرہا تھا اورناممکن ہی رہا۔آل ٹیم دوسری اننگز میں210رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور صرف بروکس نصف سنچری بنا کر ویرات کوہلی کی ایک کپتانی معیار کی اعلیٰ ترین تھرو پر رن آﺅٹ ہو ئے۔ محمد شامی جنہوں نے پہلے اننگز میں 2کھلاڑی آﺅٹ کیئے تھے اس اننگز میں 3کھلاڑی آﺅٹ کر کے میچ میں5 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرا ٹیسٹ میچ4روز میں ختم ہو گیا اور انڈیا کے کپتان ویرات کو ہلی نے سیریز کی جیت کی ٹرافی اُٹھائی اور ہانیو ما ویہاری مین آف دی میچ ہوئے۔

سوال یہ تھا کہ ویسٹ انڈیز کے کپتان کو ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا کیا فائدہ ہوا ؟ پہلاٹیسٹ میچ: ویسٹ انڈیز اور انڈیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سر ویون دچرڈز اسٹیڈیم ،اینٹی گو، اینٹی گواورباربوڈا میں کھیلا گیا۔22تا 26اگست 2019ءکو اس ٹیسٹ کا پہلا دن تھا۔ جبکہ اس ہی تاریخ کو ایشز کا تیسرا ٹیسٹ انگلینڈ و آسٹریلیا اور دوسرا ٹیسٹ سرلی لنکا و نیوز لینڈ کے درمیان شروع ہوا۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کا باﺅلنگ کر نے کا فیصلہ کیا اور آغاز میں انڈیا کے 93رنز پر4اہم بلے باز آﺅٹ کر کے کسی حد تک کامیابی بھی حاصل کر لی۔لیکن پھر رہانے نے ذمدارانہ بلے بازی کرتے ہوئے81اور جدیجا نے58رنز بنا کر ٹیم کے مجموعی اسکور میں اضافہ کیالیکن اُنکے آﺅٹ ہونے کے بعد آل ٹیم297رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیمر روچ نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑی آﺅٹ کیئے۔

لیکن پھر ویسٹ انڈیزکے بلے باز خود انڈیا کے باﺅلرز کا شکار ہو نا شروع ہو گئے اور222کے اسکور پر آل ٹیم فارغ ہو گئی۔اشانت شرما نے5وکٹیں لیں۔ میچ کے پہلے 2دن وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے میچ روکنا بھی پڑا۔تیسرے دن انڈیا نے 75رنز کی برتری سے دوسری اننگز کا آغاز کیا ۔ رہانے نے سنچری،ہانوما ویہاری نے 93 رنز اور کپتان کوہلی نے نصف سنچری بنائی اورہانوما ویہاری کے آﺅٹ ہوتے ہی کپتان کوہلی نے 343رنز 7کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز نے4کھلاڑی آﺅٹ کیئے۔ ہدف ملا 400رنز کا لیکن اس دفعہ پھر ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کے ہاتھ کچھ نہ آیا اور 15رنز پر5آﺅٹ ،50رنز پر9پویلین میں جاکر بیٹھ گئے اور آخری وکٹ کا کھیل دیکھنا شروع کر دیا۔ چوتھے دن کے آخری لمحات میںمیں کیمرروچ 38رنز بنا کر27 ویں اوور میں آﺅٹ ہوئے تو 100رنز کے مجموعی اسکور پر آل ٹیم آﺅٹ ہو گئی۔ انڈیا نے اُنکے ہوم گراﺅنڈ پر پہلا ٹیسٹ318رنز کے فرق سے آسانی جیت لیا۔انڈیا کے باﺅلر بمہرا نے7رنز دیکر5کھلاڑی آﺅٹ کیئے ۔مین آف دی میچ ہو ئے رہانے۔ "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :