منی اِن دی بنک2016ء

Money In The Bank 2016

اس ایونٹ میں رِنگ کے اوپر چھت پر ایک خوبصورت رَنگ کا "بریف کیس" لٹکا دیا جاتا ہے اور رِنگ کے درمیان میں دوٹانگوں والی پُل نما سیڑھی رکھ کر مختلف ریسلرز کو آپس میں ریسلنگ کے دوران لڑتے ہوئے اُس سیڑھی پر چڑھ کر بریف کیس کو پکڑ کر اُتارنا ہو تا ہے۔ جو پہلے چڑھ کر بریف کیس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے

Arif Jameel عارف‌جمیل بدھ 22 جون 2016

Money In The Bank 2016

منی اِن دی بنک ڈبلیو ڈبلیو ا ی ریسلنگ ایونٹ کو 2005ء میں ریسل مینیاکا حصہ بنایا گیا اور اسکی مقبولیت کے باعث 2010ء سے اس ایونٹ کو باقاعدہ ایک الگ بڑا ایونٹ قرار دے کر اس میں ریسلنگ کے بڑے مقابلے کروانے شروع کر دیئے گئے۔
 اس ایونٹ میں رِنگ کے اوپر چھت پر ایک خوبصورت رَنگ کا "بریف کیس" لٹکا دیا جاتا ہے اور رِنگ کے درمیان میں دوٹانگوں والی پُل نما سیڑھی رکھ کر مختلف ریسلرز کو آپس میں ریسلنگ کے دوران لڑتے ہوئے اُس سیڑھی پر چڑھ کر بریف کیس کو پکڑ کر اُتارنا ہو تا ہے۔ جو پہلے چڑھ کر بریف کیس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اُسکو بریف کیس میں پڑاہوا ایک دستاویز کی شکل میں" معاہدہ" حاصل ہو جاتا ہے جس کے مطابق کامیاب ریسلر اُس وقت کے بعد سے ایک سال کے اندر کسی بھی وقت کسی بڑے مقابلے میں شامل ہو کے چیمپئین ریسلر کو شکست دے کر بیلٹ حاصل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسکا ایک متبادل نام" لیڈر میچ" بھی ہے ۔ کیونکہ بریف کیس حاصل کرنے ذریعہ سیڑھی ہوتی ہے۔
 منی اِن دی بنک 2016ء کیلئے تاریخ منتخب کی گئی 19ِجون ، لاس ویگاس، شہر پیراڈائزنیویڈا اور اور جگہ ٹی ۔موبائل ایرینہ۔
منی اِن دی بنک 2016ء کے مقابلے:
 میں حصہ لینے والے تھے :کرس جیریکو بمقابلہ سزارو بمقابلہ سامی زین بمقابلہ البرٹو ڈیل ریو بمقابلہ کیون اون بمقابلہ ڈین امبروز۔
 سیڑھی پر چڑھ کر چھت کے ساتھ لٹکا ہوا بریف کیس اُتارنے والا اُس معاہدہ کا حقدار کہلاتا ہے جس کے تحت وہ اگلے ایک سال کے اندر کسی بھی مقابلے میں اپنی مرضی سے شامل ہو کر ٹائٹل جیت کر چیمپئین بن سکتا ہے ا ور یہی مقابلے کی ہیجانی خصوصیت ہوتی ہے۔بس مقابلہ شروع ہو ااور سیڑھی پر چڑھنے کیلئے کھینچا تانی شروع ہوئی اور ساتھ میں سب کے درمیان بہترین ریسلنگ بھی دیکھنے کو ملی۔بہرحال ہر ایک بڑے ریسلر کی کوشش تھی کہ وہ باقیوں کو شکست دے کر بریف کیس حاصل کر لے کہ ڈین امبروز اس میں کامیاب ہو گیا اور اب تھا اُسکو انتظار سب سے اہم مقابلے ڈبلیو ڈبلیو ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین ٹائٹل کا جو رومن رینز بمقابلہ ستھ رولنز ہو ناتھا اور رومن رینز نے بیلٹ کا دفاع کرناتھا۔
 ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین کے ٹائٹل:
 کیلئے مقابلہ رومن رینز اور ستھ رولنز میں زور کا شروع ہوا اوردونوں نے اپنے بہترین داؤ لگائے۔رومن رینز نے سپر مین پنچ اور سپیئر کا استعمال بھی کیا اور چت کرنے کی بھی کوشش کی لیکن27ویں منٹ میں ستھ رولنز نے اُسکو جب رِنگ سے اُٹھا کر باہر پھینکا اور ضربیں لگائیں تو انتظامیہ نے بھی رومن رینز کو پکڑ کر دیکھنے کی کوشش کی کہ کہیں زیادہ چوٹ تو نہیں آگئی۔ لیکن پھر ریفری کے حکم پر دونوں ریسلرز ایک دفعہ پھر رِنگ میں تھے اور ستھ رولنز کے قابو میں تھا رومن۔اس دوران رومن نے اپنے آپکو چھڑانے کیلئے جب ستھ رولنز کو زور سے دھکا دیا تو وہ ریفری کو لگا اور ریفری تکلیف کی وجہ سے نیچے گر گیا۔ ستھ رولنز نے ایک دفعہ پھر سر کی طرف سے رومن کے دونوں بازوؤں کو پکڑ کر کمر کے پیچھے والا لاک " پیڈی گری" لگایا اور زور سے زمین کی طرف سر کے بَل پھینکا۔ بس اب رومن تکلیف کی وجہ سے اُٹھ نہ پا یا اور ریفری نے گھٹنوں کے بَل اُٹھ کر ایک دو تین بولا اور ستھ رولنز کو نیا چیمپئین قرار دے دیا۔ لیکن کتنی دیر؟
ڈین امبروز کی جیت اور ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل کا نیا چیمپئین:
 ڈین امبروز انتظار میں تھا کہ دونوں تھکے ہوئے ریسلرز میں سے جو بھی جیتے گا وہ اُسکا شکار ہو گا۔ بس ایسا ہی ہوا اور وہ بریف کیس میں معاہدے کو لیکر رِنگ میں آیا اور ریفری کو اصول کے مطابق نئے چیمپئین ستھ رولنز سے مقابلہ کروانے کیلئے زور ڈالا اور پھر رِنگ میں کھڑے ستھ رولنز کا پکڑ کر اپنا مشہور ِزمانہ داؤ " ڈیرٹی ڈیڈز" لگا کر زور سے زمین پر اُسکا ماتھا مارا اور وہ شکست کھا گیا۔چند لمحے رہنے والا چیمپئین ستھ رولنز اب رومن رینز کی طرح رِنگ میں پڑا ہو اتھا اور ڈبلیو ڈبلیو ای کا ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین بن گیا "منی اِن دی بنک" کے معاہدے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے "ڈین امبروز" ۔
منی اِن دی بنک2016ء کے چند اور اہم مقابلے:
 اسکے علاوہ بھی ریسلنگ کے اہم مقابلے ہو ئے جن میں پہلا مقابلہ گولڈسٹ واَر۔تورتھ کا بریزے وفینڈنگو سے ہوا ۔ مقابلہ دلچسپ رہا کیونکہ دونوں طرف سے ریسلر ز نے کا میابی کیلئے بھرپورزور لگایا۔بہرحال زور اَزمائی میں اَر۔تورتھ ایک موقعہ پر بریزے کو کھینچ کر رِنگ سے باہر لے گیا اور اسکا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُسکے ساتھی گولڈسٹ نے فینڈنگوکو داؤ لگا کر چت کر دیا۔
 ڈیڈلی بوائز بمقابلہ دِی لوچہ ڈریگن ہوا ۔ریسلنگ کم کرتب زیادہ تھے لیکن تماشائی بہت لطف اندوز ہو ئے اور چیخے بھی۔مقابلہ زوروں پر تھا کہ اچانک لوچہ ڈریگن نے ڈیڈلی بوائز کو قابو کر لیا اور کامیابی حاصل کرلی۔
 فیٹل 4 وے ٹیگ ٹیم میچ میں چار ٹیموں کے دو،دو ریسلرز نے حصہ لیا اور ایک موقعہ پر آٹھ آمنے سامنے ایک دوسرے کو مارتے ہوئے نظر آئے لیکن پھر باقی سب کھنچا تانی و ریفری کے کہنے پر رِنگ سے باہر نظر آئے اور اسکا فائدہ اُٹھاتے ہو ئے دِی نیو ڈے کے قابو آیا کارل اینڈریسن جو اُنکی جیت کا باعث بن گیا ۔
 بیرن کوربن نے ڈولف زیگلر کا ڈٹ کر مقابلہ کیااور ایک دو تین پر چت کر کیمنی اِن دی بنک کے ایونٹ کایہ مقابلہ اپنے نام کر لیا۔
 شمس بمقابلہ اپالو کریو تھا۔ شمس کمزور نظر آیا اور ایک موقعہ پر جب اپالو کریو نے اُس کو اُٹھا کر رِنگ سے باہر پھینکا اور رِنگ میں سے اُلٹی قلابازی لگاتے ہوئے شمس کو زور کی ٹکر ماری تو وہ بے حال نظر آیا۔بہرحال اُس نے مقابلہ کیا لیکن کامیابی کا اعلان جب اپالو کریو کے حق میں ہوا تو شمس نے گنتی پر احتجاج کیا۔جبکہ اپالو کریو جشن منا تا رہا۔
جان سینا بمقابلہ اے جے اسٹائل:
 ایک بہت اہم مقابلہ ہوا وقت کے مشہور ریسلر جان سینا اور اے جے اسٹائل کے درمیان۔تماشائیوں میں بہت جوش وخروش نظر آیا اور شور بھی خوب مچایا۔ دونوں نے خوب مقابلہ کیا ۔کبھی رِنگ میں اور کبھی رِنگ سے باہر۔ اس دوران دونوں کی ہاتھا پائی کی وجہ سے ریفری کو بھی ضرب لگ گئی اور وہ رِنگ میں جا گرا۔جسکے بعد جان سینا نے اے جے اسٹائل کو نیچے گرا کر چت کرنے کی کوشش کی تو ریفری نہیں تھا کہ اس ہی دوران لیوک گیلوس اور کارل اینڈریسن بھاگتے ہوئے رِنگ میں آئے اور جان سینا کو میجک کلر داؤ کے تحت دونوں نے اُٹھا کر ینچے پھینکا
 اور اے جے اسٹائل کو اُس کے اوپر کر دیا ۔ریفری نے ہوش سنبھالا اور گنتی مکمل کر کے اے جے اسٹائل کو کامیاب قرار دے دیا۔
 ڈبلیو ڈبلیو ای یونائٹیڈ اسٹیٹ ٹائٹل میچ:
 کیلئے روسف اور تیتوس اونیل کے درمیان ایک سخت مقابلہ ہوا اور دونوں کی کامیابی برابر نظر آرہی تھی کہ کچھ دیر بعد روسف مقابلے پر چھا گیا۔ گو کہ اونیل نے اُس سحر سے نکلنے کی کوشش کی لیکن روسف کا "دِی ایکولیڈ" داؤ مخالف کی کمر پر بیٹھ کر دونوں ہاتھوں سے گردن کو پیچھے کی طرف کھینچنا کام کر گیا اور ٹائٹل تھا روسف کے پاس۔

مزید مضامین :