پاکستان ٹاس جیتا اور انڈیا کو پہلے بلے بازی کروائی۔کیوں؟

Pak Vs Ind

کونسی طاقت تھی جس نے سرفرزا احمد کو ایک غلط فیصلہ کرنے پر مجبور کیا؟

Arif Jameel عارف‌جمیل پیر جون

Pak Vs Ind
عالمی کرکٹ کپ2019ءکے22ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جب فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی ساری قوم اُس وقت ہی میچ ہار گئی تھی۔لہذا اس میچ پر اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔کیونکہ الیکٹرونک میڈیا پر جس طرح ہر پہلو سے پاکستان کی انڈیا سے شکست پر بات کی گئی اور سوشل میڈیا پر عوامی تاثرات آئے اُن میں سب سے اہم یہی تھا کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بلے بازی کیوں کروائی؟ اِسکا جواب کون دے گا؟کیونکہ کپتان سرفراز احمد نے شکست کے بعد کہا کہ اُنکا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ٹھیک تھا باﺅلرز کی لائن و لینتھ نہیں تھی۔

کپتان سرفراز احمد بھول گئے تھے کہ پہلے میچوں میں کونسی پاکستانی باﺅلنگ کی 100فیصد ریٹنگ تھی جس پر آپ نے اتنے بڑے میچ میں انڈیا کو پہلے بیٹنگ کروا دی۔

(جاری ہے)

کس طرح پاکستانی شائقین خصوصاًمانچسٹر میں پاکستانی جھنڈوں کو اُٹھائے۔ بسوں پر ،گھوڑوں پر باجے بجاتے سٹیڈیم آئے اور کپتان سرفرازاحمد کے ایک غلط فیصلے سے سب کے دِل ٹوٹ گئے۔ابھی براہ ِراست ٹی وی پر میچ دیکھنے والوں کی تعداد الگ ہے۔

حیران کُن یہ تھا کہ وسیم اکرم، رمیض راجہ ،انضمام الحق اور وقار یونس جیسے سابقہ کھلاڑی وہاں موجود ہوں اور وہ بھی الیکٹرونک میڈیا پر کہہ رہے ہوں ٹاس جیت کر پاکستان کو کھیلنا چاہیئے تھااور وہ کپتان اور انتظامیہ سے ملتے بھی رہتے ہوں تو پھر کونسی طاقت تھی جس نے سرفرزا احمد کو ایک غلط فیصلہ کرنے پر مجبور کیا؟ایک بہت بڑ سوال عوام پوچھ رہی ہے اورپاکستان کرکٹ کی تاریخ کا یہ غلط فیصلہ مستقبل میں بھی زیر ِبحث رہے گا کہ کیوں اورکون؟ پاکستان انڈیا میچ: عالمی کرکٹ کپ2019ءکے راﺅنڈ کے میچوں میں سے ایک سب سے اہم میچ پاکستان و انڈیاکے درمیان شیڈول میں16ِجون کو مانچسٹر میں ہو نا قرار پایا۔

جسکا انتظار عالمی کپ کے شروع ہونے سے پہلے ہی دونوں ممالک کی عوام کو تھا۔عالمی کپ کے آغاز ہوتے ہی انتظار اور بڑھ گیا بس فرق یہ تھا کہ پاکستان اس دوران جو میچ کھیل سکا اُس میں سے صرف ایک جیتا اور انڈیا اس دوران اپنا کوئی میچ نہیں ہارا تھا۔ ٹاس کی اہمیت: لہذا دونوں ممالک کے مشہور کھلاڑی و تجزیہ نگار اور عوام جانتے تھے اور کہہ رہے تھے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ٹاس اہم ہو گا۔

جب سے عالمی کپ شروع ہوا ہے 4میچ بارش کی نذر بھی ہو چکے ہیں اس لیئے اُس دِن بارش کی بھی پیشن گوئی کی جارہی تھی ۔لیکن اُسکے باوجود ہر کوئی چاہتا تھا کہ میچ ہو۔میچ ہوا، میچ والے دِن بارش بھی ہوتی رہی اور بارش ہی کی وجہ سے میچ کا اختتام ڈک ورتھ لوئس میتھڈ سے ہوا ۔جس کے تحت 89رنز سے شکست پاکستان کے حصے میں آئی ۔لیکن یہ کلیہ لگنے سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم خراب بیٹنگ کی وجہ سے شکست سے دوچار ہوتی ہوئی نظر آرہی تھی۔

انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50اوورز میں 5وکٹوں پر 336رنز بنائے۔ اوپنر روہت شرما140 ،اوپنر راہول57اور کپتان کوہلی77رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر محمد عامر نے3کھلاڑی آﺅٹ کیئے باقی باﺅلنگ بالکل ناکام نظر آئی۔ جبکہ آہستہ رنز ریٹ کی اوسط کے ساتھ پاکستان 40اوورز میں6کھلاڑی آﺅٹ ہونے پر212 رنز بنا سکا اور وقفے وقفے سے بارش ہونے کے باعث ڈی ایل کلیہ انڈیا کی جیت کے حق میں گیااور ویسے بھی اُنکی میدان میں شاندار کاکردگی کا حق اصل میں اُنکی جیت تھی اور پاکستان کے کپتان اور کوچ کی زبانی حکمت عملی اور وہ بھی منفی نوعیت کی اُنکے خلاف گئی شاید ابھی تک وہ 2017ءکی انڈیا سے جیت کے نشے میں ہی تھے جو اس میچ میں اُتر گیا۔

پاکستان کی طرف سے صرف فخر زمان نصف سنچری بنا سکے۔باقی ماضی کی روایت قائم رکھتے ہوئے غیر ذمدارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آﺅٹ ہو تے رہے۔ اس میچ میں شکست کے بعد پاکستان پوائنٹ ٹیبل پر-1.933 کے ساتھ 9ویں نمبر پر آگیا ہے۔ آگے چار میچ باقی ہیں اور کم از کم راﺅنڈ ختم ہونے پر پاکستان کے پاس12پوائنٹ ہو نے ضروری ہیں جبکہ ابھی تک 3پوائنٹ ہیں اور اگر چاروں میچ جیت بھی لیں تو11پوائنٹ کُل بنیں گے اور پھر پاکستان کرکٹ بورڈ سے عوام تک اگر مگر ،وہ ٹیم ہارے وہ جیتے کے حساب کتاب میں لگ جائے گی تاکہ سیمی فائنل کھیل سکے لیکن اُن میں سے ایک اہم میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ جو ٹاپ پر ہے۔

خصوصی تجزیئے : پر اب آتے ہیں کہ پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر انڈیا ک بیٹنگ کیوں کروائی حالانکہ پاکستان کے وزیر ِاعظم عمران خان نے بھی کہا تھا کہ پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرے۔ شکست تو کسی طرح بھی ہو سکتی ہے۔ انڈیا کی ٹیم پاکستان کے مقابلے میں ورلڈ کلاس کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اگر وہ2017ءمیں پاکستان سے شکست کھا گئی تھی تو اس دفعہ وہ مقابلے کیلئے آئی تھی لڈو کھانے کیلئے نہیں جو پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر واقعی اُنکو کھلا دیا۔

انڈیا نے پہلے بلے بازی کا لڈو کھایا اور مزہ بڑھایا جیت کر۔ واہ! دوسری طرف خبریں گرم ہیں کہ میچ سے ایک دِن پہلے پاکستانی کھلاڑی کھانے پینے اور شاپنگ میں مصروف تھے اور انڈیا نیٹ پریکٹس میں۔اگر ایسا ہے تو وزیر ِاعظم پاکستان کو اس پر ایکشن لینا چاہیئے اور ان کھلاڑیوں کی بھی میچ آمدن پر جرمانہ کر نا چاہیئے تاکہ مستقبل میں پاکستانی پیسہ ایسے ضائع نہ ہو۔

بلکہ اُن تصاویر پر بھی غور کریں جن میں کپتان سرفراز احمد میچ میں وکٹ کیپنگ کے دوران جمائیاں لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ساتھ میں تمام کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج بھی سوالیہ نشان ۔ کیوں ؟ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کہاں تھے؟ پاک بھارت میچ کے اہم لمحات: انڈیا کے کپتان ویرات کوہلی نے اس میچ سمیت 222ایک روزہ میچوں میں 11ہزار رنز مکمل کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کے اوپنر اور اپنی منفرد حرکتوں سے مشہور کرس گیل نے اس میچ کیلئے خصوصی سفید رنگ کوٹ پہنا۔ جسکے آدھے حصے پر پاکستان اور آدھے پر انڈیا کا جھنڈا بنا ہوا تھا۔ پاکستان کے وزیر ِخارجہ شاہ محمود قریشی خصوصی طور پر یہ میچ دیکھنے مانچسٹر اسٹیڈیم پہنچے۔ عالمی کپ2019ءکے 18تا 22 میچوں کا مختصر حال: عالمی کپ کے 18ویں میچ میں 13جون کو پنجہ آزمائی ہو نی تھی بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے پہلے 3میچ جیت چکی ہے اور ٹاپ پر ہے جبکہ بھارت بھی اپنے پہلے دونوں میچ جیت چکا ہے۔ لہذا مقابلہ کانٹے دار تھا جو بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا اور اسطرح ایک اور میچ 1۔1پوائنٹ دونوں ٹیموں کو دے کر منسوخ کردیا گیا ۔ جون 14کو میزبان ٹیم انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹورنامنٹ کا 19واں میچ کھیلا گیا ۔ انگلینڈ نے آسانی سے ویسٹ انڈیز کی طرف سے دیا گیا ہوا 213رنز کا ہدف پورا کر کے میچ 8وکٹوں جیت لیا۔

عالمی کپ کرکٹ کے جون15ِ کو دو میچ 20اور21 ہوئے۔ جن میں سے آسٹریلیا کے ہاتھوں سر ی لنکا کو شکست کا مزہ چکھنا پڑا اور جنوبی افریقہ نے افغانستان کو ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کروائی اور پھر اُنکے دیئے ہوئے 334رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کی بجائے 87رنز ہار سے گئے۔ٹاس جنوبی افریقہ نے بھی جیتا اور بیٹنگ کروائی افغانستان کوجو صرف 125 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور جنوبی افریقہ نے 9وکٹوں سے میچ جیت کر پہلے فیلڈنگ کے اپنے فیصلے کو ٹھیک ثابت کروایا۔ 22ویں میچ میں پاکستان کو انڈیا سے89رنز سے شکست ہو گئی۔پاکستان اب آگے کیا کمال دکھائے گا کہ عالمی کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لے؟ "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :

Your Thoughts and Comments