پاکستان کا ایک اور معرکہ عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کوشکست

Pakistan Beat New Zealand

سیمی فائنل سے پاکستان 2میچ دور

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعرات 27 جون 2019

Pakistan Beat New Zealand
کیا پاکستان عالمی کپ2019ءکے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے ؟ نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ کھیلنے سے پہلے کا سوال۔ کیونکہ ٹاپ فور کی دوڑ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا جوڑ بہت اہم سمجھا جا رہا تھا۔ نیوزی لینڈ اس ٹورنامنٹ میں ناقابل ِشکست ۔اُوپر سے میچ شروع ہو نے سے پہلے بارش۔ آﺅٹ فیلڈ آہستہ ۔ ٹاس نیوزی لینڈ کے حق میں اور وکٹ بھی عالمی کپ2019ءکے گزشتہ ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں استعمال شُدہ جس پر دوسری باری میں باﺅنس کی وجہ سے بیٹنگ مشکل اور پاکستانی اوپنر امام الحق اس کا شکار بھی ہوئے۔

پھر جیت کیلئے آگے بڑھے اور ناقابل ِشکست سنچری بنا ڈالی بابر اعظم نے ساتھ دیا محمد حفیظ اور ایک دفعہ پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے حارث سہیل نے اور جیت پاکستان کا مقدر بن گئی۔

(جاری ہے)

اس کامیابی میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی کی 3وکٹیں لینا بھی جیت میں اہم رہیں۔ ابھی سیمی فائنل سے پاکستان 2میچ دور۔مقابلہ افغانستان اور بنگلہ دیش سے باقی۔

ساتھ میں انگلینڈ،بنگلہ دیش اور سری لنکا کو ایک ایک میچ میں شکست ہو تو پاکستان کا سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنا ممکن۔ راﺅنڈ کے31تا 33میچ کی مختصر کہانی: عالمی کرکٹ کپ2019ءکا 31واں اہم میچ 24ِجون کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہوا۔جسکو بنگلہ دیش نے 62رنز سے جیت کر سیمی فائنل کے سفر کی طرف ایک اور قدم بڑھا دیا۔بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 7وکٹوں کے نقصان پر 262رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں افغانی ٹیم 47ویں اوور میں200رنز بنا کر آل آﺅٹ ہو گئی۔افغانستان کی ٹیم ابھی تک کوئی میچ بھی نہیں جیت سکی۔ دفاعی چیمپئین آسٹریلیا اور اس عالمی کپ کی ہاٹ فیورٹ انگلینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کا32واں میچ 25ِجون کو کھیلا گیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی اور انگلینڈ میچ ہار گیا۔آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے100رنز بنائے اور مقررہ 50اوورزمیں 7کھلاڑی آﺅٹ ہونے پر مجموعی 285رنز بنائے۔

انگلینڈہدف کے تعاقب میں 221 رنز پر آل آﺅٹ ہو گئی۔ اسطرح آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا اور انگلینڈ کو شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ میں ابھی شامل رہنا پڑے گا ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 26ِجون کو عالمی کرکٹ کپ2019ءکا 33واں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا۔نیوزی لینڈ اس میچ سے پہلے تک عالمی کپ2019ءمیں ناقابل ِشکست تھاہے۔ جبکہ پاکستان کیلئے یہ میچ جیت کر سیمی فائنل کے دوڑ میں شامل رہنا تھا۔

نہیں تو آﺅٹ۔میچ کے آغاز سے پہلے بارش کی خبریں آئیں تو سب کو بہت مایوسی ہوئی لیکن پھر ایک گھنٹہ تاخیر سے میچ شروع کروا دیا گیا۔ ٹاس نیوزی لینڈ نے جیتا اور آگیا بلے بازی کرنے۔ 5کے مجموعی اسکور پر محمد عامر نے اُنکا پہلا بلے باز آﺅٹ کیا اور پھر فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کی 3اہم وکٹیں لے اُڑا۔ نیوزی لینڈ کے بلے باز دباﺅ میں آگئے لیکن ساتھ آہستہ آہستہ اسکور میں اضافہ کر کے مقررہ 50اوورز میں 6کھلاڑی آﺅٹ پر237رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستان کے بلے بازوں نے50ویں اوور کی پہلی گیند پرجیت کا ہدف حاصل کر کے 6وکٹوں سے یہ اہم میچ جیت لیا۔ پاکستان کے4کھلاڑی آﺅٹ ہوئے تھے اور بابر اعظم نے ناقابل شکست شاندار 101رنز بنائے جو اُنکی ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں 10ویں سنچری تھی۔ساتھ دیا محمد حفیظ نے32رنز اور حارث سہیل نے68رنز بنا کر۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے بعداب تک صرف 3میچ ہوئے ہیں جس کے دوران عالمی کپ 2019ءسے متعلقہ تازہ خبریں سامنے آتی رہیں: ﴿ پاکستان کے کوچ مکی آرتھر نے یہ بیان دے کر سب کو حیران کر دیا کہ عالمی کپ میں بھارت سے شکست کے بعد خودکشی کا سوچا تھا۔

﴿ جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسز نے عالمی کپ سے باہر ہونے پر کہا کہ حالیہ ٹورنامنٹ میں ٹیم بہترین کرکٹ نہیں کھیل سکی۔ ﴿ پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان اس میچ کے بعد 107ایک روزہ انٹرنیشنل میچ ہو چکے ہیں۔55پاکستان اور48نیوزی لینڈنے جیتے۔ ﴿ پاکستان کے جنوبی افریقہ کے میچ تک اعداد و شمار کے مطابق رواں عالمی کپ میں پاکستان اب تک 14کیچ چھوڑ کر سب سے آگے ۔

﴿ عالمی کپ میں پاکستان کا کوئی بھی بلے باز 7میچ کھیل کر بھی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔ باﺅلنگ میں محمد عامر ایک موقع پر 10 وکٹوں ﴿ کے ساتھ اور پھر15وکٹوں کے ساتھ ٹاپ ٹین میں ٹاپ پر نظر آئے۔ ﴿ 1992ءاور رواں عالمی کپ میں پاکستان کی کارکردگی میں حیران کُن مماثلت: پاکستان کی ہار جیت کی وہی ترتیب جو1992ء میں تھی۔کمال کا اتفاق ہے۔

﴿ بابر اعظم نے 70ویں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں3000 رنزبھی مکمل کیئے اور10ویں سنچری بھی بنائی۔ ﴿ بیٹنگ میںآسٹریلیا کے ڈیویڈ وارنر500رنز بنا کر پہلے نمبر پر اورباﺅلنگ میں مچل اسٹارک 16وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر عالمی کپ 2019ءمیں۔ اس مضمون کے شائع ہونے تک ٹورنامنٹ کا اگلا 34واں میچ27ِ جون 2019ءکوانڈیااور ویسٹ انڈیزکے درمیان کھیلا جائے گا ۔ "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :