دورہ انگلینڈ ،قومی ٹیم مسائل سے چھٹکارہ حاصل نہ کر سکی

Pakistan Cricket Team

کھلاڑیوں کا ایبٹ آباد فٹنس کیمپ اور سکل کیمپ ،قذافی سٹیڈیم ختم ، ٹیسٹ سکواڈ کا بھی اعلان کر دیا گیا مگر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نہ پہنچ پائے

Sana Amjad ثنا، امجد پیر 6 جون 2016

Pakistan Cricket Team

دورہ انگلینڈ ٹیم پاکستان اور حکام کے لیے درد سر بن گیا۔ کیا نئی سلیکشن اور کیا پرانی انجریز ، اہم اسائنمنٹ سے پہلے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کوئی اتا پتہ ہی نہیں ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مینجمنٹ نے اپنی کو تا ہیوں کو چھپانے کے لیے سارا ملبہ سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پر ڈال دیا ۔ وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے دن رات محنت کی ، اخبارات میں ہیڈ کوچ کے لیے اشتہارات دئیے اور آخر کار مکی آرتھر کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا کیو نکہ پی سی بی حکام کا خیال تھا کہ غیر ملکی ہیڈ کوچ ٹیم کی خامیوں کو زیادہ بہتر طریقے سے دور کر سکتا ہے مگر خدا ہی جانے کے ہیڈ کوچ ابھی تک پاکستا ن کیوں نہیں پہنچ سکے ، یہ ایسا سوال ہے جو بڑے بڑوں کا لا جواب کیے ہوئے ہیں ۔ کھلاڑیوں کی فٹنس کے لیے ایبٹ آباد میں کیمپ لگایا گیا ۔

(جاری ہے)

جہاں کھلاڑیوں کا آرمی طرز کی سخت ٹرینگ دی گئی ۔ جس کے بعد دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کھلاڑیوں کا سکل کیمپ قذافی سٹیڈیم میں ختم ہو گیا اور ساتھ ہی گوروں کے دیس میں ہونے والے ٹیسٹ سکواڈ کا بھی اعلان کر دیا گیا مگر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نہ پہنچ پائے ۔ اگر دورہ انگلینڈ کی تیاریاں انضمام الحق سمیت گرانٹ فلاور اور لوڈن نے ہی کرانی تھیں تو کوچز کی فوج میں اضافے کی کیا ضرورت تھی۔بے شمار فٹنس کیمپس کے باوجود فٹنس کی بلا ہے کہ پیچھا ہی نہیں چھوڑ رہی ۔ محمد حفیظ کا کیس نئے فیزو شان ہیز کے حوالے کر دیا گیا ، پروفیسر کا انگلینڈ سیریز میں نہ کھیلنا مسائل ہی پیدا کرے گا ۔ دوسری طرف محمد عامر کی نمائندگی سپاٹ فکسنگ کے زخم کا ہرا کرے گی کیونکہ عامر انگلینڈ میں ہی سپاٹ فکسنگ کا کالا ٹیکہ اپنے سر لگا کر آئے تھے جو عامر کو انگلینڈ جاتے ہی ہزاروں سوالات سے گھیر لے گا ۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا ابھی تک قو می ٹیم کوکچھ اتا پتہ نہیں کہ چیئر مین پی سی بی شہر یار خان ابھی سے ہی لمبی چھٹی لے کر انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں ۔انضمام الحق نے نئی ٹیسٹ ٹیم منتخب کی ۔ جس میں یاسر شاہ ،سہیل خان ، افتخار احمد، وہاب ریاض ،اسد شفیق ، ذولفقار بابر ، راحت علی اور عمران خان کو شامل کیا گیا ۔ مگر کپتان مصباح الحق ، یونس خان اور اظہر علی کے سوا کسی کھلاڑی کا انگلش وکٹوں اور کنڈیشنزکا کوئی علم نہیں ۔ کیا ان تمام تر صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ۔ عوام جو کرکٹ لورز ہیں ٹیم سے جیت کی کوئی امید لگا سکتے ہیں ؟؟؟؟

مزید مضامین :