عالمی کر کٹ کپ2019ءمیں پاکستان کہاںاورپہلے 17میچ

Pakistan Not Doing Well In World Cup 2019

پہلے چاروں میچوں میں پاکستان مطلوبہ پوائنٹس حاصل نہ کر سکا

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعرات 13 جون 2019

Pakistan Not Doing Well In World Cup 2019
پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی عالمی کرکٹ کپ 2019ءکیلئے آخری وقت میں پاکستانی ٹیم میں فاسٹ باﺅلر محمد عامر اور وہاب ریاض کو شامل کرنا ایک بڑا فیصلہ ثابت ہو گیا۔فیلڈنگ کا معیار اور دوسرے فاسٹ باﺅلرز کی کارکردگی پر ابھی سوالیہ نشان ہے لیکن شاداب خان کوہر میچ میں شامل کرنا بھی ضروری ہو گا۔پاکستان کے وزیر ِاعظم اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران خان نے محمد عامر اور شاداب کے بارے میں خصوصی ہدایات دی تھیں اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا وہاب ریاض کے بارے میں فیصلہ قابل ِ تعریف رہا۔

دوسری طرف پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے میچ میں شکست کی ذمہداری باﺅلرز پر ڈال دی ہے جسکی تائید میں پاکستان کے سابق کپتان و فاسٹ باﺅلر وسیم اکر م نے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو نئی گیند سے وکٹ لینے والا بولر چاہیئے۔

(جاری ہے)

دیکھتے ہیں پاکستان باﺅلنگ کا آئند ہ میچوں میں اُونٹ کس کروٹ بیٹھتاہے؟ فی الوقت پہلے چاروں میچوں میں پاکستان مطلوبہ پوائنٹ حاصل نہ کر سکا یعنی ابھی تک 3پوائنٹس اورنیٹ رنز ریٹ اوسط -1.796ہے لیکن اگلے میچوں میں گرفت مضبوط کرنا لازم ہو گا سیمی فائنل تک رسائی کیلئے۔

جن میں سے ایک اگلا اہم میچ16ِجون کو درینہ حریف بھارت کے ساتھ ہے۔ 12ِ جون 2019ءکو عالمی کرکٹ کپ کے 17ویں میچ میں پاکستان کا ٹاکرا آسٹریلیا سے ہوا۔ پاکستان اس سے پہلے عالمی کرکٹ کپ کے میگا ایونٹس میں آسٹریلیا کے ساتھ 9میچ کھیل چکا تھا جس میں سے 5آسٹریلیا نے اور 4پاکستان نے جیتے تھے۔جبکہ کُل103ایک روزہ کرکٹ میچ میچوں میں پاکستان آسٹریلیا آمنے سامنے رہے ۔

32میں پاکستان سُرخروہوا 67میں شکست ،ایک ٹائی اور 3بے نتیجہ ختم ہوئے ۔لیکن12ِجون کو پاکستان کو ایک دفعہ پھر آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کر نا پڑا۔ عالمی کرکٹ کپ2019ءمیں 12ِجون تک پاکستان 3میچ کھیل چکا ہے اور ایک سری لنکا کے ساتھ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔پہلے مقابلے میں کالی آندھی شاہینوں کو لے اُڑی۔پاکستان کو و یسٹ انڈیز سے 7 وکٹوں کی بد ترین شکست۔

پاکستانی ٹیم 105پر آﺅٹ ہوگئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ دی تھی۔ دوسرے میچ میں عالمی کپ کی ہارٹ فیورٹ اور میزبان ٹیم انگلینڈ کو پاکستان نے14رنز سے شکست دے کر راﺅنڈ کی جیت میں پہلا قدم رکھ دیا۔ پاکستان کرکٹ کے مداحوں کواُمید تھی کہ اگلا میچ سری لنکا سے بھی جیت جائیں گے لیکن بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو 1۔1پوائنٹ دیا گیا اور اگلا میچ تھا ٹورنامنٹ کی ایک اور فیورٹ ٹیم اور دفاعی چیمپئین آسٹریلیا سے جسکو بھارت اتوار 9جون کو ہرا چکا تھا۔

لہذا آسٹریلیاکیلئے پاکستان سے بھی مقابلہ آسان نہیںتھا۔لیکن پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کروا کر اُنکے لیئے میچ آسان کر دیا اور اُوپر سے جس خراب وکٹ پر میچ کروایا گیا وہ نہ پاکستان کوچ نے پڑھی نہ ہی شاید کپتان نے اور سپنر شاداب خان کی جگہ فاسٹ باﺅلر شاہین خان آفریدی کو ڈال لیا گہا ۔ پاکستان کے وزیر ِاعظم اور مشہور کرکٹر عمران خان نے شاداب خان کو میچ کا ٹرنیگ پوائنٹ کہا تھا۔

آسٹریلیا نے فائدہ اُٹھایا اور آل آﺅٹ پر307کا ہدف دے دیا۔اُس میں بھی کمال محمد عامر کی فاسٹ باﺅلنگ کا تھا جن کی آخری اوورز کی گیند بازی میں آسٹریلیا آﺅٹ ہو گیا نہیں تو اُنکی اعلیٰ ترین بیٹنگ میں 400رنز کا ہدف نظر آرہا تھا۔محمد عامرنے 30رنز دیکر5وکٹیں لیں جو اُنکی ایک روزہ میچوں میں کیرئیر کی بہترین باﺅلنگ تھی۔ بہرحال پاکستان نے کوشش تو کی لیکن آسٹریلیا نے41رنز سے پاکستان کو شکست دے دی۔

عالمی کپ کے پہلے17میچوں کے دلچسپ واقعات: ﴿ 17میچوں کے بعد بلے بازی میں بنگلہ دیش کہ شکیپ الحسن260رنزبنا کر اور پاکستان کے محمد عامر10وکٹیں لیکر سر َفہرست ہیں۔ ﴿ بھارت کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کی جانب سے بھارتی آرمی کے نشان کے وکٹ کیپنگ گلوز پہننا ﴿ ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کا معیار خاص طور پر ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف ﴿ بھارت کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کے سپنر ایڈم زمپا کا سفید میٹریل سے بال ٹمپرنگ کرتے ہو ئے پکڑا جانا ۔

کوئی نوٹس نہیں۔ ﴿ افغان وکٹ کیپر محمد شہزاد انجری کی وجہ سے ٹیم سے آﺅٹ۔ جبکہ دوسری اہم وجہ پاکستان کی طرفداری کی سزا کہا جارہا ہے۔ ﴿ عالمی کپ کے پہلے17میچوں میں سے اب تک 3بارش کی نذر ہو گئے جسکی آئی سی سی نے کوئی متبادل منصوبہ بندی نہیں کی ہوئی۔ ﴿ آئی سی سی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بارش سے متاثر ہر میچ کا متبادل دن رکھنا ممکن نہیں تھا۔

ناک آﺅٹ مرحلے یہ سہولت ہے۔ ﴿ آئی سی سی نے عالمی کپ میں ہیوی ویٹ بیلز کو تبدیل کرنے سے بھی انکار کر دیا۔5سے زیادہ دفعہ گیند لگنے پر بھی بیلز نہیں گریں۔ ﴿ اس عالمی کپ میں باﺅنسی وکٹیں خراب وکٹوں کے طور پر تصور کی جارہی ہیں اور پاکستان کی دو میچوں میں شکست کی وجہ بھی۔ ﴿ بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا ۔آسٹر یلیا کے خلاف شاندار سنچری بنانے والے اوپنرشیکھر دھون انجری کی وجہ و عالمی کپ سے باہر۔

عالمی کرکٹ کپ2019ءکے پہلے17 میچ: ورلڈ کپ کا افتتاحی معرکہ: انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 104رنز سے ٹھکانے لگا دیا۔30مئی 2019ءکو۔ 31ِمئی2019ءدوسرے مقابلے میں کالی آندھی شاہینوں کو لے اُڑی۔پاکستان کو پہلے میچ میں و یسٹ انڈیز سے 7 وکٹوں کی بد ترین شکست۔ پاکستانی ٹیم 105پر آﺅٹ۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ دی۔1992ءمیں عمران خان کی قیادت میں اور2007ءمیں انضمام الحق کی کپتانی میں بھی پاکستان اپنے پہلے میچ ویسٹ انڈیز سے ہی ہارا تھا روایت قائم رہی۔

3ِ جون2019ءکو عالمی کرکٹ کپ کے دو مقابلے ہوئے۔ نیوزی لینڈ نے سری لنکا پر دھاک بیٹھائی اور136پر آل ٹیم آﺅٹ کر کے نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ہی ہدف مکمل کر کے10وکٹوں سے میچ جیت لیا۔دوسرے میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو 208رنز کا ہدف دیا جو آسٹریلیا نے 3کھلاڑی آﺅٹ پر حاصل کر کے راﺅنڈ کا اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ عالمی کرکٹ کپ کا5واں میچ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوا جو بنگلہ دیش نے اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ حیران کُن انداز میں جنوبی افریقہ سے 21رنز سے جیت لیا۔

اسطرح جنوبی افریقہ اپنے راﺅنڈ کے پہلے دونوں میچ ہا ر گیا۔ عالمی کپ کا چھٹا اور پا کستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا میچ میزبان ملک انگلینڈ کے ساتھ 3ِجون کو ہوا ۔پاکستان ایک روزہ میچوں میں مسلسل شکست سے دوچار اس مقابلہ کیلئے ایک نئے جذبے کے ساتھ میں میدان میں اُترا اور348رنز بنائے۔ ہدف حاصل کرنے کیلئے انگلینڈ کے دو بلے بازوں نے سنچریاں بھی بنائیں جس کے باوجود کانٹے دار مقابلے کے بعد اس عالمی کپ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم کو پاکستان نے14رنز سے شکست دے کر راﺅنڈ کی جیت میں پہلا قدم رکھ دیا۔

سری لنکا اور افغانستان کے درمیان 4ِجون کو 7واں میچ کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیمیں آل آﺅٹ ہوئیں پر 49رنز سے جیت پہلے کھیلنے والی ٹیم سری لنکا کے حصے میں آئی۔ جون5ِ کو عالمی کرکٹ کپ2019ءکے دو مقابلے ہو ئے ۔ پہلے 8واں میچ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان شروع ہوا ۔ بھارت کا یہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ تھا اور جنوبی افریقہ اس سے پہلے اپنے دونوں میچ ہار چکا تھااور یہ بھی بھارت سے6وکٹوں سے ہار گیا۔

9واں میچ پاکستان وقت کے مطابق شام 5:30 بجے بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا جو نیوزی لینڈ نے2وکٹوں سے جیت لیا۔ عالمی کرکٹ کپ کا ایک اہم میچ نمبر10 آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 6ِجون کو ہوا جو متنازعہ امپائرنگ کی وجہ سے آسٹریلیا کے حق میں چلا گیا۔ حالانکہ آسٹریلیا کی آغاز کی بیٹنگ لائن فیل ہونے کے باوجود مڈل آرڈر بیٹنگ ویسٹ انڈیز کو288رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہو گئی ۔

لیکن ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے دوران بلا وجہ آﺅٹ کی اپیلوں پر امپائرز کی طرف سے غلط آﺅٹ دینے کی کوشش کی گئی جس سے بلے بازوں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا جس کا نتیجہ شکست کی صورت میں نکلا اور آسٹریلیا 15رنز سے میچ جیت گیا۔ عالمی کپ کا 11واں اورپاکستان کا تیسرا ایک روزہ میچ سری لنکا کے ساتھ7ِجون کا بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا جس پر دونوں ٹیموں کو 1۔

1پوائنٹ دیا گیا۔اگلے روز 8ِجون کو عالمی کرکٹ کپ کے راﺅنڈکے 2میچ کھیلے گئے 12واں اور13 واں۔پہلے میں انگلینڈ نے بنگال ٹائیگرز کو بے بس کر کے 106رنز سے شکست دی۔انگلینڈ نے 386رنز بنائے ۔ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 7وکٹوں سے ہرا کر اُنکا شکار کر لیا۔ عالمی کرکٹ کا ایک اہم ترین میچ نمبر14 بھارت اور دفاعی چیمئپین آسٹریلیا کے درمیان 9 ِجون2019ءکو ہوا۔

کانٹے دار مقابلے کی توقع تھی لیکن بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 353رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا نے اپنی مہارت سے اُسکو حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن316رنز پر دم نکل گیا اور جیت ہوئی بھارت کی۔ بارش حائل ہوئی 15ویں میچ ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتا اور پہلے آسٹریلیا نے کھیلتے ہوئے 7.3اوورز میں 29رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کرنا پڑا اور دونوں ٹیموں کو 1۔

1پوائنٹ دےکر ہوٹل بھیج دیا گیا اور اگلے دِن 16ویں میچ میں بھی بارش ہو گئی اور بغیر ٹاس کے ہی سری لنکا اور بنگلہ دیش کو 1۔1پوائنٹ دے کر میچ منسوخ کر دیا گیا۔دونوں ٹیموں کیلئے عالمی کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کیلئے یہ میچ بہت اہم تھا نہ کہ1۔1پوائنٹ۔ پاکستان آسٹریلیا کے درمیان عالمی کپ کا17واں میچ آسٹریلیا نے41رنز سے جیت لیا۔ پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنا، سپنر شاداب خان کو ٹیم میں شامل نہ کرنا،کیچ چھوڑنا اور بلے بازی کے دمیان اُونچی شارٹس کھیل کو آﺅٹ ہونا شکست کا باعث بنا۔

عالمی کپ کے 18ویں میچ میں 13جون کو پنجہ آزمائی ہو گی بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے پہلے 3میچ جیت چکی ہے اور ٹاپ پر ہے جبکہ بھارت بھی اپنے پہلے دونوں میچ جیت چکا ہے۔ لہذا آج کا مقابلہ کانٹے دار ہے۔ "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :