پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے وائٹ واش، عالمی کرکٹ کپ 2019ء

Pakistan Team Ready For World Cup

انگلینڈ کے ساتھ کھیلی جانے والی سیریز سے بہت فائدہ ہوا ،سیریز سے مثبت چیزیں حاصل ہوئیں

Arif Jameel عارف‌جمیل اتوار 9 جون 2019

Pakistan Team Ready For World Cup
عالمی کرکٹ کپ2019ءکے 12 ویںایڈیشن کا آغاز30مئی2019ءسے انگلینڈ اور ویلز میں ہو رہاہے۔ 23ِمئی2019ءکو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے برسٹل شہر انگلینڈ سے کہا ہے کہ اُنکی ٹیم عالمی کرکٹ کپ2019ءکیلئے تیار ہے ۔سب کھلاڑی بہت پُر جوش ہیں ۔انگلینڈ کے ساتھ کھیلی جانے والی سیریز سے بہت فائدہ ہوا ۔سیریز سے مُثبت چیزیں حاصل کی ہیں۔ پاکستان انگلینڈ سیریز کا مختصر تجزیہ: 5مئی2019ءتا19مئی2019ءانگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے سرفراز احمد کی کپتانی میںانگلینڈ کے خلاف ۱یک ٹی20 اور 5 ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے تھے۔

پہلا ایک روزہ میچ بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا اور باقی کھیلے گئے تمام میچ بمعہ ٹی 20 انگلینڈ نے جیت کر پاکستان کو وائٹ واش کر دیاجیسا کہ اس پہلے اَسٹریلیا بھی کرچکا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے یہ سیریز عالمی کرکٹ کپ2019ءسے پہلے ایک آزمائشی سیریز سمجھی جارہی تھی اور منتخب ٹیم کا اگلا قدم عالمی کپ 2019ءکی طرف تھا لیکن انگلینڈ سے شکست خوردہ ٹیم عالمی کپ 2019ءمیں کیا کا رکردگی دکھا پا گئی پی سی بی کیلئے سوالیہ نشان بن گیا اور چیف سیلکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کیلئے چیلنج۔

سوال یہ تھا کہ بیٹنگ میں پاکستانی بلے بازوں نے کمال کر دکھایا ۔ٹی20میں بابر اعظم نے 65اور چوتھے ایک روزہ میچ میں115رنز بنائے۔دوسر ے ایک روزہ میچ میں اوپنر فخر زمان اور تیسرے میں اوپنر امام الحق نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ بلکہ ایک دوسرے کا ریکارڈ توڑا۔ اسکے علاوہ بھی سیریز میں بابر اعظم ، محمد حفیظ، فخرزمان،آصف علی اور بذات ِخود کپتان سرفراز احمد نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔

بلکہ آخری ایک روزہ میچ میں کپتان سرفراز احمد 97رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے یعنی نروس 90کا شکار۔ دو ایک روزہ میچوں میں 350 سے زائد مجموعی اسکور بناکر پاکستان ٹیم کا شکست کھا جانا تاریخی حیثیت اختیار کر گیا۔کیونکہ اسے پہلے 9 دفعہ پاکستان کرکٹ ٹیم350سے زیادہ سکور بنا کر کامیابی سے ہمکنار ہو چکی ہے۔ ٹاس کون جیتا کون ہارا یہ معاملہ اتنا اہم نہیںرہا تھا جتنا انگلینڈ کا ہد ف دے کر یا ہدف لیکر چاروں ایک روزہ میچوں کا جیت لینا تھا اور وہ بھی بالترتیب 373،341 ،359 اور 351کا مجموعی اسکور تھا ۔

یعنی سیریز کی چار مکمل اننگز میں انگلینڈ کا مجموعی اسکور1424اور کھلاڑی آﺅٹ ہوئے 23۔ سوال اٹھا پاکستانی باﺅلنگ پر یعنی انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی کُل4 اننگز میں عماد وسیم 6، شاہین آفریدی5 ، حسن علی اور حسنین 3،3کھلاڑی آﺅٹ کر کے نمایاں باﺅلر رہے لیکن یہ کارکردگی اس لیئے تسلیم کرنے کے قابل نہیں تھی کیونکہ یہ وکٹیں حاصل کرنے کیلئے سکور کا ہرجانہ بہت زیادہ تھا جو پاکستان ٹیم کی شکست کا باعث بنا ۔

پی سی بی ،چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ سر پکڑ کر بیٹھے اور عالمی کرکٹ کپ 2019ءکیلئے 23مئی2019ءتک حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے فائنل نام بھیجنے کا فائدہ اُٹھایا ۔تین کھلاڑیوں فہیم اشرف، عابد علی اور جنید خان کو واپس بلا کر انکی جگہ محمد عامر، آصف علی اور وہاب ریاض کو عالمی کپ 2019ءمیں حصہ لینے والی پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا ۔ جنید خان نے ٹیم سے الگ کیئے جانے پر ہونٹوں پر ٹیپ لگا کر منفرد انداز میں سوشل میڈیا پر احتجاج کیا لیکن پھر اگلے روز اُنھوں نے متنازعہ ٹویٹ واپس لے لیا۔

جبکہ دوسری طرف فاسٹ باﺅلنگ میں محمد عامر کے ساتھ وہاب ریاض کو عالمی کپ اسکوڈمیں واپس لیکر آنا سلیکشن کمیٹی کا اچھا فیصلہ سمجھا جا رہا ہے اور اُمید کی جارہی ہے کہ اگلے چند روز میں پاکستا ن کرکٹ ٹیم بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں متوازن نظر آئے گی۔آصف علی کی شمولیت کا بھی بیٹنگ لائن کی مضبوطی پر مزید بہتر اثر پڑے گا لیکن اس سے پہلے انکی بیٹی کا کینسر کی وجہ سے انتقال سب کوغم دے گیا ہے۔

اللہ تعالیٰ انکو صبر دے ۔آمین وارم اپ میچ: عالمی کرکٹ کپ2019ءکے آغاز سے پہلے اس دفعہ کچھ اہم وارم اپ میچ بھی رکھے گئے جو 24مئی2019ءتا 28 مئی2019ءتک عالمی کپ میں حصہ لینے والی مختلف ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے۔جس سے عالمی کپ 2019ءسے پہلے تیاری کا ایک اور موقع میسر آئے گااور رہ جانے والی خامیوں کا حل بھی تلاش کرنے کی کوشش کی جائے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے تو یہ واقعی ایک اچھا راﺅنڈ ہو گا۔

مزید مضامین :