پاکستان کا جنوبی افریقہ کا دورہ مایوس کن| سرفراز احمد ورلڈ کپ تک کپتان برقرار

Pakistan Tour To South Africa

یہ دورہ پاکستان کیلئے کچھ اچھا ثابت نہ ہوا لیکن عالمی کپ 2019ءکی تیاری کیلئے خامیوں کو دور کرنے کیلئے مدد گار ثابت سکتا ہے

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعرات 7 فروری 2019

Pakistan Tour To South Africa
جنوبی افریقہ میں تیسرے فارمیٹ ٹی 20کے تیسرے اور دورے کے آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز کو وائٹ واش ہونے سے بچا لیا۔اسطرح جنوبی افریقہ نے 2اور پاکستان نے ایک میچ جیتا۔مقابلہ تو پہلے2ٹی 20میچوں میں بھی خوب کیا لیکن جیت کے قریب شکست ہوئی۔کہہ سکتے ہیں کپتان شعیب ملک مقدر کے سکندر نہ نکلے۔ سرفراز احمد کپتان برقرار: دیکھا جائے تو یہ دورہ پاکستان کیلئے کچھ اچھا ثابت نہ ہوا لیکن عالمی کپ 2019ءکی تیاری کیلئے خامیوں کو دُور کرنے کیلئے مدد گار ثابت سکتا ہے۔

جس کا پہلا قدم پاکستان کرکٹ بورڈ نے اُٹھایا ہے سرفراز احمد کو پاکستان ٹیم کا متفقہ طور پر کپتان برقرار رکھ کرجو ایک بڑی خبر ہے۔ دنیا میں کھیل کا فروغ انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی ذہنی مطابقت سے منسلک ہونااولین شرط ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ مقابلے میں آنے والے کی صلاحیت کو پرکھنا بھی ضروری ہے اور یہ کام انتظامیہ سے زیادہ وہ کھلاڑی جانتا ہے جو دوسرے کے مد ِمقابل ہو تا ہے۔

یہ تجزیہ کار و مبصر تو تنخواہیں لیکر بولتے ہیں۔بلکہ وہ بھی بولتے ہیں جنہوں نے اپنے دور میں خود بھی شکست کا سامنا کیا ہوتا ہے اور خامیاں وہی ہو تی ہیں جو آج بھی ہیں۔کچھ دوسرے وہ ہیں جنہوں نے بذات ِخود اعلیٰ سطح پر وہ کھیل کھیلا ہی نہیں ہوتا جس پر تبصرہ کر رہے ہو تے ہیں۔بس جنوبی افریقہ کے دورے کے تینوں فارمیٹ میں وہی ماضی والی خامیاں تھیں اور تنقید ہورہی تھی صرف سرفراز احمد پر۔

بلکہ اُنکا ایک بیان بالکل ٹھیک تھا کہ پاکستان کے ایک مایہ ناز فاسٹ باﺅلر کرکٹ کی بجائے ذاتی تنقید کو اُبھار رہے ہیں۔بہرحال پاکستان کرکٹ بوڑد کا سرفرازاحمد کو آسٹریلیا کے ساتھ سیریز اور عالمی کپ2019ءتک کپتان برقرار رکھنا بہت اچھااور ایک پروفیشنل فیصلہ ہے۔ ایک روزہ سیریز کا مختصر جائزہ اور امام الحق: 2019ء: پاکستان جنوبی افریقہ سے 5 ایک روزہ ا نٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز 3 ۔

2 سے ہار گیا۔بس اُس میںدو اہم باتیں ضرور پاکستان کی عزت کا باعث بنیں ۔ایک چندروز پہلے جنوبی افریقہ نے جو ٹیسٹ سیر یز میں پاکستان کو وائٹ واش کیا تھا ایک روزہ میں پاکستان نے اُنکا مقابلہ کیا اور5میں سے2میچ جیت لیئے۔ دوسرا مین آف دی سیریز پاکستان کے بلے باز ©" امام الحق" ہوئے جن پر پاکستان کے کرکٹ مبصرین اور سابق کھلاڑی بے انتہا ءتنقید کرتے رہتے ہیں۔

ٹی 20سیریز کے پہلے 2میچ: جہاں تک ٹی 20سیریز کے پہلے 2میچوں کا تعلق ہے دونوںمیں ٹاس پاکستان کے کپتان شعیب ملک نے جیتا اور بیٹنگ کروائی جنوبی افریقہ کو۔ کیپ ٹاﺅن میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6کھلاڑی آﺅ ٹ ہونے پر 192رنز بنائے اور جوہانسبرگ میں3بلے باز آﺅٹ ہونے پر 188رنز ۔لیکن دِلچسپ یہ رہا کہ جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کروانے کے باوجو پاکستان دونوں میچ آخری اوورمیں ہار ا اور جنوبی افریقہ پہلا میچ جیتا 7اور دوسرا6رنز سے۔

مقابلہ تو جوڑ کا ہوا لیکن شکست نے پاکستانی ٹیم کے جوڑ ہلا دیئے۔پہلے میچ میں پاکستانی بلے باز بعض جگہ اُلجھن کا شکار نظر آئے اور رن آﺅٹ ہو نے کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔ دوسرے میچ میں بیٹنگ لائن مضبوط نظر آئی لیکن ناتجربہ کاری نے آخری چند اوورز میں محنت پر پانی پھیر دیا۔ اہم نکات: ٭ سرفراز احمد کی کپتانی میں لگا تارٹی20 کے 11میچ جیتنے کے بعد شعیب ملک کی کپتانی میں یہ سلسلہ ٹوٹ گیا۔

٭ پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ڈیوڈ ملر 4کیچ پکڑنے اور 2رن آﺅٹ کرنے پر مین آف دِی میچ ہوئے۔ ٭ دوسرے میچ میں بھی کپتان ڈیوڈ ملر ہی مین آف دِی میچ ہوئے اُنھوں نے شاندار65رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے۔ ٭ پاکستانی باﺅلر عثمان شنواری کو دوسرے میچ کے آخری اوور میں 29رنز پڑے اور4اوورز میں کُل 63رنز دیئے جو کسی بھی پاکستانی باﺅلر کی مختصر ترین فارمیٹ میں بد ترین باﺅلنگ کا ریکارڈ ہے۔

جنوبی افریقہ کے دورے کا آخری اورٹی20 کا تیسرامیچ : سنچورین میں6فروری2019ءکو کھیلا گیا۔ اس دفعہ ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور بیٹنگ کی دعوت دی پاکستان کو۔آغاز تو اچھا کیا لیکن پھر وہی ماضی کی طرح اُلجھن کا شکار بلے باز بغیر سمجھے بوجھے شارٹس لگاتے نظر آئے۔اُن شارٹش سے پہلے تو اوسط بہتر رہی لیکن پھر وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں۔کپتان شعیب ملک غیر ضروری رن آﺅٹ ہوئے۔

146کے مجموعی اسکور پرپاکستان کے9کھلاڑی آﺅٹ چکے تھے اور آخری اوور تھا جس میں شاداب خان نے کچھ ذمہداری کا مظاہرہ کیا اور 3چھکے لگا کر 20ویں اوور میں مجموعی اسکور 9کھلاڑی آﺅٹ پر 168پر پہنچا دیا۔جنوبی افریقہ کی طرف سے ہینڈرکس نے4کھلاڑی آﺅٹ کیئے۔ جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ ہوا اور جلد ہی 30کے مجموعی اسکور پر3بلے باز آﺅٹ ہو گئے ۔

پھر اُنکی بیٹنگ پاکستانی باﺅلنگ کے سامنے ناکام ہوتی نظر آنے لگی۔جس کا نتیجہ نکلا 27رنز سے پاکستان کی جیت۔جنوبی افریقہ20اوورز میں9 کھلاڑی آﺅٹ ہونے پر 141رنز بنا سکی۔پاکستان کے فاسٹ باﺅلرمحمد عامرنے3اور فہیم اشرف اور شاداب خان نے2۔2کھلاڑی آﺅٹ کیئے۔ ٭ تیسرے میچ کے مین آف دی میچ ہوئے " شاداب خان " ٭ مین آف دی سیریزہوئے " ڈیوڈ ملر " ٭ جنوبی افریقہ کے دورے پر پاکستان نے تینوں فارمیٹ میں کل ملا کر 11میچ کھیلے جن میں سے 8 ہارے اور 3جیتے۔

مزید مضامین :