کرکٹ کے شاہینوں کی سکاٹ لینڈ میں اونچی پرواز

Pakistan Vs Ire Land

ٹیم نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو عید الفطر کا بہترین تحفہ دیا

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعہ 15 جون 2018

Pakistan Vs Ire Land
پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اپنے موجودہ دورے میں آئر لینڈ ، انگلینڈ اور آخر میں اسکاٹ لینڈ میں بھی اُونچی پرواز رکھ کر پاکستانی کرکٹ شائقین کو عید الفطر کا بہترین تحفہ دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے شاہین آئر لینڈ سے واحد ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد اور انگلینڈ میں 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز برابر ہونے کے بعد اسکاٹ لینڈ ٹی20 فارمیٹ کے دو میچ کھیلنے پہنچے۔

میچ اسکاٹ لینڈ میں مقررہ تاریخ کے مطابق 12ِ اور13ِ جون 2018ءکو ہونے تھے اور پاکستان کے جیتنے کے امکانات بھی واضح تھے۔ لیکن اس دوران 10ِ جون کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان جو ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلا گیا اس میں حیران کُن کھیل پیش کرتے ہو ئے سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں 5کھلاڑی آﺅٹ پر 371رنز بنا ڈالے ۔ جسکے بعد دوسرا کمال یہ کر ڈالا کہ انگلینڈ کی ٹاپ کرکٹ ٹیم کا 49اوور میں365کے مجموعی اسکور پر آﺅٹ کر کے میچ ہی جیت لیا۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ سے انگلینڈ کو شکست کی خبر "بریکنگ نیوز" بن گئی اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم کیلئے چیلنج کہ: ٭کیا سکاٹ لینڈ کی اس اعلیٰ پرفارمنس کے بعد پاکستان کیلئے دونوں میچ جیتنے آسان ہونگے۔؟ نوجوانوں پر مشتمل پاکستان شاہینوں کی کرکٹ ٹیم اپنے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں پُر اُمید نظر آئی اور دونوں ہی ٹی 20میچ شاندار پرفارمنس کے بعد نہ کے جیت لیئے بلکہ سیریز ہی وائٹ واش کرلی۔

سرفراز احمد کی کپتانی میں یہ اُنکی 22ٹی 20میچوں میں سے19ویں کامیابی تھی۔جبکہ اب تک اُنھیں اس فارمیٹ کے صر ف 3میچوں میں شکست ہوئی ہی ہے۔ پہلا ٹی20: پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے204رنز بنائے۔جس میں شعیب ملک نے 27گیندوں پر 53رنز بنائے اور کپتان سرفراز احمد نے اپنے ٹی20کی اعلیٰ ترین اننگز کھیلتے ہوئے ناقابل ِشکست 89رنز بنائے۔ اُمید تھی کہ اسکاٹ لینڈ بھر پور مقابلہ کرے گی لیکن پاکستان باﺅلنگ اٹیک اور اُنکی گھومتی گیندوں کو اسکاٹ لینڈ کے بلے باز اپنے ملک کی وکٹوں پر نہ سمجھ سکے اور مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر صرف 156رنز بنا سکے۔

حسن علی اور شاداب خان نے2,2 اور نواز اور عامر نے ایک ایک کھلاڑی آﺅٹ کیا۔ دوسرا ٹی20: سکاٹ لینڈ کے دارلخلافہ ایڈ برگ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میںبھی پاکستان کے کپتان کو ٹاس جیتنے میں کامیابی حاصل ہوئی اور اس دفعہ بھی اُنھوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گو کہ اوپنرز فخر زمان اور احمد شہزاد نے60رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن پھر ایک وقت آیا کہ98رنز پر پاکستان کے 5بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

اس دوران ایک دفعہ پھر سینئر بلے باز شعیب ملک نے کرس سنبھلی اور 22گیندوں پر 5چھکوں کی مدد سے ناقابل ِشکست49رنز بنا کر مقررہ اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 166کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا ڈالا۔جسکے بعد ایک دفعہ پھر پاکستان باﺅلنگ لائن اَپ نے اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن کو اپنی نپی تُلی باﺅلنگ سے کمزور کر کے رکھ دیا اور اُنکی ساری ٹیم 15اووز سے قابل ہی82رنز پر ڈھیر ہو کر 84رنز کی شکست سے دوچار ہو گئی۔

فہیم اشرف نے5رنز دیکر3اور عثمان شنواری نے4رنز دیکر2کھلاڑی آﺅٹ کیئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 میچوں کی سیز یزمیں یہ مسلسل 8ویں کامیابی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے2016ءکے بعد کسی ٹی 20 سیریز میںشکست نہیں کھائی۔ یہ ایک بہترین ریکارڈ ہے جسکو پاکستان کے یہ نوجوان کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی سے مستقبل میں بھی مزید بہتر کریں گے۔ اگر ان کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش نہ کی گئی۔

مزید مضامین :